ہندوستانی کھانے

عزیزامین

محفلین
اس دھاگے میں آپ کو ہندوستانی کھانوں پر بات کرنی ہے ۔نوٹ ترکیب حلال ہی ہونی چاہیئے ،کیا آپ ہندوستانی کھاتے ہیں ۔ ہیں تو کیا کیا پسند ہے۔ساتھ تراکیب اور تصاویر بھی ہوں تو بہتر
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ترکیب تو نہیں بتا سکتا کہ کبھی پکائے ہی نہیں۔
اس کو اٹلی کہتے ہیں۔ چاولوں کا آٹا بنا کر اس کو بناتے ہیں اور کٹھی چٹنی کے ساتھ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

Idli_Sambar.JPG
 
الف عین صاحب آپ کچھ لکھیں پلیز ۔ویسے کسی ایسی شخصیت میں حصہ نہیں لیا جو ہندوستان میں مقیم ہو جیسے ابن سید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
ابن سعید اٹلی یا اڈلی کے بارے میں بالکل درست رائے دے سکتے ہیں کیونکہ وہ آندھرا پردیش کے رہنے والے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سعود-عالم-ابنِ-سعید-کا-تعارف.10631/page-2#post-228590
اترپردیش، آندھراپردیش، انروناچل پردیش، ہماچل پردیش، مدھیا پردیش کافی پردیش ہیں انڈیا میں
 
ترکیب تو نہیں بتا سکتا کہ کبھی پکائے ہی نہیں۔
اس کو اٹلی کہتے ہیں۔ چاولوں کا آٹا بنا کر اس کو بناتے ہیں اور کٹھی چٹنی کے ساتھ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

Idli_Sambar.JPG


میں نے "ملیالم ، کیرلہ ، یا بنگلور " والوں کو اسکو "اٹلی " نہیں ، بلکہ " اڈلی " کہتے سنا ہے اور انگریزی میں اسکو لکھتے بھی

IDLEY

ہیں ، جبکہ صرف چاول سے بنی بڑی روٹی ہو تو اسکو "ڈوسا" کہتے ہیں ،لیکن اگر اسکے اندر "آلو اور سبزی ہو " (جیسے ہمارے ہاں آلو کا پراٹھا ہوتا ہے ) تو اسکو "مسالا ڈوسا" کہتے ہیں

PA220165.jpg




ناشتہ کے لیے یہ ہے تو بہت اچھا ، کبھی کبھی ، لیکن بہتر ہے اسکو گھر لاکر کھایا جائے کیونکہ جس طریقے سے یہ لوگ یہ کھاتے ہیں ، اسکو کھاتے دیکھنا دل گردے والے آدمی کا کام ہے ۔۔۔ بلکہ شائد نفاست پسند کبھی نہ لے
 
آخری تدوین:
Top