محمد علم اللہ
محفلین
ہندوستان میں کھانے اور پکوان کی اگر بات کریں تو بہت حد تک یہ مغلوں اور ایرانیوں کی دین ہے ۔ جہاں تک خالص ہندوستانی کھانوں کی بات ہے تو اس پر کسی دن گفتگو کرتا ہوں ۔ ایسے میرزا ادیب نے اپنی سوانح "مٹی کا دیا " میں اس تعلق سے ایک پیرا لکھا ہے ۔ میرے پاس کتاب ہے نہیں ورنہ وہی اقتبال نقل کرتا مفہوم کچھ اسطرح سے تھا دراصل کھانے پینے کا تعلق بھی تہذیب اور ثقافت سے ہوتا ہے ،ہمارے یہاں سیوئیاں بہت عمدہ بنتی ہیں جبکہ پوریاں ہندو اچھا بناتے ہیں عید بقرعید کے موقع پر ہمارے یہاں جس قسم کے شیر قورمہ اور سیوئیاں بنتی ہیں ہندو لاکھ کوشش کر لیں اور انواع و اقسام کے میوہ جات ڈال دیں وہ عمدگی اور لذت نہیں پیدا ہوتی جو مسلمانوں کے یہاں پائی جاتی ہے ۔