ہندوستانی کھانے

دلاور خان

لائبریرین
اس کو دوسا کہتے ہیں۔ یہ بھی کٹھی چٹنی کے ساتھ کھاتے ہیں۔

Vada-Sambar.jpg
یہ ڈوسا نہیں واڈا ہے۔
 
بہرکیف اگر کھانوں کی بات کی جائے تو جتنے انواع اقسام کے کھانے بھارت بلخصوص حیدرآباد کے ہیں ، میرا نہیں خیال کسی اور کا اتنا ہوگا ۔
بلکہ زیادہ تر پاکستانی کھانے بھی بھارت کی مرہون منت ہے ۔۔۔
× بریانی - حیدرآباد و دلی سے برآمد شدہ ہیں ،
× دَم یا کچے گوشت کی بریانی - حیدرآباد
× نہاری - دلی
× بہاری کباب - بہار
× حلیم یا اس سے ملتی جلتی ایک اور ڈش "ہریس" - حیدرآباد
× لقمی (سموسے کی طرح کا) - حیدرآباد
× بھگارے بینگن- لکھنے کی ضرورت نہیں سب کو معلوم ہے حیدرآباد
× ڈبل کا مٹھا (میٹھا یہ لوگ بولتے نہیں) - اسکو آپ پاکستان میں شاہی ٹکڑے کہہ سکتے ہیں ۔۔
× چکن 65 - بہت مشہور حیدرآبادی ڈش ، (جبکہ اس میں 65 جیسی کوئی بات نہیں ، شائد 1965 میں پاکستان سے مار کھانے کے بعد بھارت نے اپنا غصہ مرغیوں پر نکالا ہے تبھی اسکا نام 65 پڑا ہے )
× کڑی پکوڑہ - حیدرآباد

چٹ پٹے مصالحہ دار فروٹ چارٹ دہی بڑے ۔۔۔سب حیدرآباد یا دلی سے بلکہ حیدرآباد میں اسکی مذید وہ اقسام ہیں جو آپ کو پاکستان میں نظر نہ آئے
مثلا شائد ہی کسی نے "آگرہ چارٹ" یا "بھیل پوری" کا نام پاکستان میں سنا ہو ۔

نوٹ : یہ میری معلومات کی حد تک ہیں ، ان میں سے کچھ ڈش ہوسکتا ہے ادھر ادھر کی ہو ، عین ممکن ہے ۔ واللہ اعلم !
 
بهارتی حیدرآبادی بریانی، ہماری سندهی بریانی سے بالکل مختلف ہوتی ہے. البتہ دونوں بہت لذیذ ہوتی ہیں.
 
انجانا

محفلین
اس دھاگے میں آپ کو ہندوستانی کھانوں پر بات کرنی ہے ۔نوٹ ترکیب حلال ہی ہونی چاہیئے ،کیا آپ ہندوستانی کھاتے ہیں ۔ ہیں تو کیا کیا پسند ہے۔ساتھ تراکیب اور تصاویر بھی ہوں تو بہتر
میں نے کبھی ہندوستانی نہیں کھائے :)
 
ہمارے ملک پاکستان کی ڈشز کی بات کی جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں خصوصا ، "گوشت" کے آئٹم میں اور وہ بھی صوبہ خیبر پختنوخواہ یا بلوچستان کی ڈشز ۔۔۔
مثلا چپلی کباب ، سجی ، دم پخت ۔۔۔وغیرہ زبردست ہے ، یہ چیز بھارت میں نہیں (مصالحہ ٹی وی دیکھ کر اب شائد بناتے ہو تو اسکا پتا نہیں)

واللہ اعلم !
 
بات کی جائے ہندوستانی کھانے کی ، تو جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ بریانی تو بھارت سے ہی درآمدشدہ ہے ۔۔۔۔
بریانی ، حیدرآباد اور دہلی والوں کی ویسی ہی جیسے ہمارے ہاں ہوتی ہے ۔۔۔

البتہ جنوبی بھارت (ساؤتھ والے خصوصا کیرلہ ، بنگلور وغیرہ) انکے نذدیک "بریانی" کچھ اور ہے ۔۔

بریانی کی اصل تعریف جو ہمارے ہاں معروف وہ تو یہ ہے کہ :
مرغ ، گوشت یا مچھلی کے سالن میں مصالحوں کوچاول کے ساتھ آمیزش (مکس) کرکے پکایا جاتا ہے ، ایسی ڈش کو بریانی کہتے ہیں ۔۔۔

جبکہ جنوب بھارتی ، بھگارے (باؤلڈ ) چاول کو الگ سے پکاتے ہیں ، اور اسکے بعد مرغ ، مچھلی گوشت جو بھی ہے اسکے سالن کو الگ سے پکانے کے بعد ، سالن کی تہہ کو چاول کے نیچے جبکہ بھگارے چاول کو اسکے اوپر رکھ جو بناتے ہیں ، اسے وہ بریانی کا نام دیتے ہیں ، جسے ہم اپنی اصطلاح میں زیادہ سے زیادہ "پلاؤ" کہہ سکتے ہیں ، بہرکیف وہ بریانی نہیں ہوتی ۔۔۔۔
 
x boy

محفلین
اکثر میں گھر میں اس کا اہتمام کرتا ہوں
اڈلی بنانے کا پیسٹ کلو دوکلو کا تیار ملتا ہے گھر میں لاکر توے پر دوسا بنائے یا اس سٹیم اڈلی سسٹم دیکچی میں اڈلی بنائے بہت آسان ہے
پھر اس کے ساتھ ناریل کی چٹنی جو بھنی ہوئی دال ماش، کھڑی پتہ، ایک دو لال ثابت مرچ بھون کر، حسب ذائقہ نمک کو تھوڑے تیل میں بھون لیں پھر پیس لیں اور فریش کرش ناریل کو اس کے ساتھ ملادیں،،
سامبر کے ساتھ بہت مزا دیتا ہے سامبر دال پکانے کا ایک طریقہ ہے جس میں سبزیاں مثلا گاجر، آلو، ٹوئوپیکا،وغیرہ کے ساتھ پکاتے ہیں اور پتلا ہوتا ہے
 
x boy

محفلین
مدو وڑا جو ہے دہی بڑے کے اجزا سے ہی بنتے ہیں سیم وہی طریقہ ہے بس فرق یہ ہے کہ یہ ڈونٹ کی شکل کا ہوتا ہے اور اس کو دہی وغیرہ میں نہیں بگھوتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دونوں کی ترکیب نہیں، بلکہ دونوں کو حاضر کیا جائے اور وافر مہیا کیا جائے۔ میں کھا کر فیصلہ کروں گا۔
 
Top