ہندوستان میں اردو زبان کی ایک چھوٹی سی جهلک

حکومت ہند کی ویب سائٹ جہاں پر اردو کتب کے علاوہ مفت میں اردو سیکهنے کے لئے اردو کورس کی سہولتیں دستیاب ایک مرتبہ ضرور چیک کریں
ربط www.urducouncil.nic.in
اور ہند کے اخبارات ویب سائٹ میگزین غالباً سبهی کی فہرست اس ویب میں www.akhbarurdu.com جہاں پر اردو کا مجموعہ بهی کافی زیادہ نظر آ رہا ہے.

عندلیب الف عین ابن سعید نبیل محمد وارث سیدہ شگفتہ سارہ خان حمیرا عدنان افضل حسین تجمل حسین ناظم رضا مصباحی
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت شکریہ جناب ربط بہم پہنچانے کے لئے۔ انشاءاللہ ان سے استفادہ بھی کریں گے۔
 
arifkarim

معطل
حکومت ہند کی ویب سائٹ جہاں پر اردو کتب کے علاوہ مفت میں اردو سیکهنے کے لئے اردو کورس کی سہولتیں دستیاب ایک مرتبہ ضرور چیک کریں
ربط www.urducouncil.nic.in
اور ہند کے اخبارات ویب سائٹ میگزین غالباً سبهی کی فہرست اس ویب میں www.akhbarurdu.com جہاں پر اردو کا مجموعہ بهی کافی زیادہ نظر آ رہا ہے.

عندلیب الف عین ابن سعید نبیل محمد وارث سیدہ شگفتہ سارہ خان حمیرا عدنان افضل حسین تجمل حسین ناظم رضا مصباحی
ان میں سے کونسا اخبار سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے؟ جیسے پاکستان میں اخبار جنگ ہے۔
 
افضل حسین

سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو اخبارات حیدرآباد سے شائع ہوتے ہیں جیسے سیاست، منصف وغیرہ کثیرالاشاعت روزنامے ہیں. اور اردو کے ان روزناموں میں سے ہیں جن پاس اے بی سی سرٹیفکٹ ہے.
 
آخری تدوین:

افضل حسین

محفلین
اے بی سی سرٹیفکیٹ ؟
آڈٹ بیورو آف سرکولیشن وہ ادارہ ہے جو روزناموں وغیرہ کے سرکولیشن سے متعلق معینہ مدت میں ڈیٹاجاری کرتاہے جس سے میڈیاپلانگ ایجنسیز. کمپنیوں کو کسی اخبار کے اشتہار کی قیمت کے واجب ہونےیا نہیں ہونے کا آئڈیا ہوتاہے . جو میڈیا ہاوس اس ادارے کے ممبر نہیں ہیں مگر لمبے چوڑے سرکولیشن کادعوی کرتے ہیں ایڈورٹائزنگ کرنے والے اس پہ مشکل سے یقین کرتے ہیں.
 
ان میں سے کونسا اخبار سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے؟ جیسے پاکستان میں اخبار جنگ ہے۔

شاید الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ پسند کئے جاتے ہیں۔
میرے شہر میں انقلاب اور شہارا زیادہ تر لوگ پسند کرتے ہیں۔۔
لیکن پورے ہند میں حیدرآباد سے شائع ہونے والے سیاست اور منصف شاید زیادہ لوگ پڑھتے ہیں.
 
اردو کے ایسے اخبار جو ایک لاکھ سے زیادہ چھپتے ہوں انگلیوں پہ گنے جاسکتے ہیں. کلکتہ سے چار پانچ اردو روزمے شائع ہوتے جن کی مجموعی سرکولیشن ایک لاکھ کے قریب ہے.
 
یاز

محفلین
برادرانِ عزیز! اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہندستان کے کن علاقوں یا ریاستوں میں اردو زبان (یعنی اسی رسم الخط والی) مروج ہے؟
نیز یہ کہ یہ کس حد تک مروج ہے؟ یعنی فقط مادری زبان کے طور پہ گھر تک ہی محدود ہے یا دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی مستعمل ہے؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
برادرانِ عزیز! اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہندستان کے کن علاقوں یا ریاستوں میں اردو زبان (یعنی گورمکھی رسم الخط والی) مروج ہے؟
نیز یہ کہ یہ کس حد تک مروج ہے؟ یعنی فقط مادری زبان کے طور پہ گھر تک ہی محدود ہے یا دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی مستعمل ہے؟
گرمکھی یا دیوناگری؟ گرمکھی میں تو پنجابی لکھتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
برادرانِ عزیز! اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہندستان کے کن علاقوں یا ریاستوں میں اردو زبان (یعنی گورمکھی رسم الخط والی) مروج ہے؟
نیز یہ کہ یہ کس حد تک مروج ہے؟ یعنی فقط مادری زبان کے طور پہ گھر تک ہی محدود ہے یا دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی مستعمل ہے؟

بنیادی طور پر گورمکھی اردو کی بجائے پنجابی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ اصطلاحیں سکھوں کی ہیں۔

جو پنجابی ہندی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اُس کو گور مکھی کہتے ہیں اور جو پنجابی، عربی فارسی (اردو) رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اُس کو وہ شاہ مکھی کہتے ہیں یعنی گورو اور شاہوں والا رسم الخط۔
 
Top