اشرف علی بستوی
محفلین
ہندوستان میں اردو کے مستقبل کا پتہ دیتی یہ بولتی تصویریں
دوستو مندرجہ ذیل یہ تصویریں ہندوستان کی مسلم اقلیتی یونیورسٹیوں، اردو کی ترقی کے لیے کوشاں اردو اداروں اور سرکردہ مسلم تنظیموں کی ویب سائٹس کی ہیں ۔ ان اداروں نے اپنی ویب سائٹس خالص انگریزی میں ڈیزائن کیا ہے ،بعض نے اردو اور ہندی کا لنک تو دے رکھا ہے لیکن انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں مواد دستیاب نہیں ہے صرف اردو اکیڈمی دہلی کی ویب سائٹ کا پہلا صفحہ اردو سے شروع ہوتا ہے ، وہ بھی تصویری شکل میں مواد دستیاب ہے ۔ جمعیت اہل حدیث ہند کی ویب سائٹ کا مکمل۔ اردو پیج یو نی کوڈ میں تو ہے لیکن یہاں بھی پہلے انگریزی کو جگہ دی گئی ہے ۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،جامعہ ہمدرد یہ تینوں ادارے مسلمانوں کے ذریعے مسلمانوں کے لیے قائم کیے گئے ہیں ، مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ، جامعہ اردو علی گڑھ۔ جو طویل عرصے سے اردو کی اسناد کے کورس کراتا ہے ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جو جسولا وہار سے دن رات اردو کے فروغ میں کوشاں رہتا ہے کی ویب سائٹ خالص انگریزی میں دستیاب ہیں سبھی ویب ساءٹس پر اردو لنک دستیاب نہیں ۔ اگر لنک ہے تو مواد سے خالی ۔۔۔۔ اور ہم کو شکایت صرف حکومتوں سے ہی ہے ، بھلا بتائیں یہاں کون سی حکومت رخنہ ڈال رہی ہے ۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی تنطیم یا ادارے کی دل آزاری یا بدنام کرنا نہیں ہے بلکہ صرف توجہ دلانا مقصود ہے ۔ شکریہ
سبھی تصویروں کو یہاں میرے فیس بک لنک پر دیکھیں ۔
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10200601703000074&set=pcb.10200601826363158&type=1&theater