ہندوستان میں اردو کے مستقبل کا پتہ دیتی یہ بولتی تصویریں

1480634_10200601690759768_2086599243_n.jpg
۔
ہندوستان میں اردو کے مستقبل کا پتہ دیتی یہ بولتی تصویریں

دوستو مندرجہ ذیل یہ تصویریں ہندوستان کی مسلم اقلیتی یونیورسٹیوں، اردو کی ترقی کے لیے کوشاں اردو اداروں اور سرکردہ مسلم تنظیموں کی ویب سائٹس کی ہیں ۔ ان اداروں نے اپنی ویب سائٹس خالص انگریزی میں ڈیزائن کیا ہے ،بعض نے اردو اور ہندی کا لنک تو دے رکھا ہے لیکن انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں مواد دستیاب نہیں ہے صرف اردو اکیڈمی دہلی کی ویب سائٹ کا پہلا صفحہ اردو سے شروع ہوتا ہے ، وہ بھی تصویری شکل میں مواد دستیاب ہے ۔ جمعیت اہل حدیث ہند کی ویب سائٹ کا مکمل۔ اردو پیج یو نی کوڈ میں تو ہے لیکن یہاں بھی پہلے انگریزی کو جگہ دی گئی ہے ۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،جامعہ ہمدرد یہ تینوں ادارے مسلمانوں کے ذریعے مسلمانوں کے لیے قائم کیے گئے ہیں ، مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ، جامعہ اردو علی گڑھ۔ جو طویل عرصے سے اردو کی اسناد کے کورس کراتا ہے ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جو جسولا وہار سے دن رات اردو کے فروغ میں کوشاں رہتا ہے کی ویب سائٹ خالص انگریزی میں دستیاب ہیں سبھی ویب ساءٹس پر اردو لنک دستیاب نہیں ۔ اگر لنک ہے تو مواد سے خالی ۔۔۔۔ اور ہم کو شکایت صرف حکومتوں سے ہی ہے ، بھلا بتائیں یہاں کون سی حکومت رخنہ ڈال رہی ہے ۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی تنطیم یا ادارے کی دل آزاری یا بدنام کرنا نہیں ہے بلکہ صرف توجہ دلانا مقصود ہے ۔ شکریہ
سبھی تصویروں کو یہاں میرے فیس بک لنک پر دیکھیں ۔
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10200601703000074&set=pcb.10200601826363158&type=1&theater
 
پہلے آپ اپنی جماعت "جماعت اسلامی ہند "کا کرا لیجئے اردو میں ۔۔۔۔اور آپ کی تحریر سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اردو محض مسلمانوں کی زبان ہے ۔۔۔۔جناب یہ سب کی زبان ہے کسی کی اجارہ داری نہیں ہے اس میں ۔۔۔اور سُنئے ساری چیزیں اردو میں ممکن بھی نہیں ہر ایک کا اپنا مقصد اور حاصل ہوتا ہے ۔۔۔۔اگر اردو میں کر دیں گے تو کتنے لوگ اس سے استفادہ کریں گے ۔۔۔۔۔جبکہ انگریزی بین الاقوامی زبان ہے ۔۔۔۔۔۔یونیورسٹیاں صرف آپ کے اردو کے لئے نہیں ہیں ۔۔۔۔ہر زبان کے لئے ہیں پھر تو ہندوستان میں تقریبا 23 زبانیں ہیں جسے حکومت نے تسلیم کیا ہوا ہے اور تقریبا 25 سے زائد ایسی زبانیں ہیں جو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔۔۔۔۔کیا ہر ایک زبان میں ویب سائٹ ہی بنائی جائے ۔۔۔۔ہاں جو ادارے خالص اردو کی خدمت کی بات کرتے ہیں انھیں اردو میں اپنی سائٹ بنانی چاہئے اس کی میں بھی وکالت کرتا ہوں ۔یہاں میں آپ کے ساتھ ہوں ۔۔۔۔ل
 
آخری تدوین:
اصلاحی صاحب تبصرے کا شکریہ ،لیکن میرے خیال میں آپ نے تبصرہ کرنے میں عجلت کر دی تصویر کا لنک دیکھیں جمات کی ویب سائٹ کی بھی تصویر دستیاب ہے ۔ رہی بات کہ یہ اردو مسلمانوں کی زبان ہے آپ بھلےہی اس سے اتفاق نہ کریں یہ ہندوستان میںاردو عملا اب مسلمانوں کی ہی زبان تسلیم کی جاتی ہے ۔ آپ کا یہ کہنا کہ اردو میں ممکن نہیں ہے سمجھ سے بالا تر ہے آپ تو اچھی طرح اردو کو انٹرنیٹ پر برت رہے ہیں ، میں نے یہ کب کہا کہ صرف اردو میں ہی ہو مجھے انگریزی سے بیر نہیں ہے یہ درست ہے کہ انگریزی زبان عالمی رابطے کی زبان ہے اس کا دائرہ بہت وسیع ہے اس میں ہمیں آگے بڑھنا چاہے لیکن ساتھ ساتھ اگر اپنی زبان کو بھی ساتھ لے لیں تو بہتر ہو لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اپنی زبان کو یکسر فراموش کر دیا جائے ،کیا اردو والوں کا دائرہ کیا کم ہے ؟ تو پھر کیوں شکایت کرتے پھرتے ہیں کہ حکومتیں اردو کو ترقی نہیں دیتیں ؟ ہمیں دیگر علاقائی زبانوں کنڑ، تیلگو ، ملیالم سے سیکھ نا چاہے یہ لوگ اپنی زبان سے عملی طور پر وابستہ رہتے ہوئے انگریزی میں بھی آگے ہیں ۔
 
۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،جامعہ ہمدرد ، مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ، جامعہ اردو علی گڑھ۔

آپ نے ان یو نیورسٹیوں کو کہا کیا یہاں صرف اردو والے بقول آپ کے مسلمان ہی پڑھتے ہیں؟
ظاہر ہےآپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔۔۔۔۔
تو پھر اردو میں ہی کیوں ۔۔۔دیگر 23 جن کو حکومت نے تسلیم کیا ہوا ہے بطور زبان اور 25 سے زائد جو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں میں کیوں نہیں ؟
کیا آپ میرے ان سوالوں کا جواب دیں گے ۔۔۔۔۔
 

افضل حسین

محفلین
یونیورسٹیوں سے قطع نظر جو ادارے (قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، ریاستی اردو اکاڈمیاں وغیرہ) خالص اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے قائم کئے گئے ہیں وہاں تو کم سے کم ویب سائٹ کا اردو ورژن ہونا چاہئے ۔ خوابہ صاحب جب قونسل کے ڈائریکٹر بنائے گئے اس وقت میں نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی مگر آج سال بھر گزرنے کے بعد بھی قونسل کے ویب کا نہ اردو اور نہ ہی ہندی ورژن کام کررہا ہے۔
 
آخری تدوین:
آپ نے ان یو نیورسٹیوں کو کہا کیا یہاں صرف اردو والے بقول آپ کے مسلمان ہی پڑھتے ہیں؟
ظاہر ہےآپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔۔۔ ۔۔
تو پھر اردو میں ہی کیوں ۔۔۔ دیگر 23 جن کو حکومت نے تسلیم کیا ہوا ہے بطور زبان اور 25 سے زائد جو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں میں کیوں نہیں ؟
کیا آپ میرے ان سوالوں کا جواب دیں گے ۔۔۔ ۔۔
میں نے آپ سے سوال کیا ہے ۔۔۔متفق اور غیر متفق کی ریٹنگ دینے نہیں :)
پھر میں یہ کہہ دوں کہ "کھسیانی بلی کھمبا نوچے" تو مت کہیے گا ۔۔۔بابو! علم تم تو بد تمیز ہو گئے ۔۔۔ہاہاہہا
 
آپ نے ان یو نیورسٹیوں کو کہا کیا یہاں صرف اردو والے بقول آپ کے مسلمان ہی پڑھتے ہیں؟
ظاہر ہےآپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔۔۔ ۔۔
تو پھر اردو میں ہی کیوں ۔۔۔ دیگر 23 جن کو حکومت نے تسلیم کیا ہوا ہے بطور زبان اور 25 سے زائد جو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں میں کیوں نہیں ؟
کیا آپ میرے ان سوالوں کا جواب دیں گے ۔۔۔ ۔۔
میرے اللہ "علم" کو جذبات پہ قابو دے دے ۔
 
میں نے آپ سے سوال کیا ہے ۔۔۔ متفق اور غیر متفق کی ریٹنگ دینے نہیں :)
پھر میں یہ کہہ دوں کہ "کھسیانی بلی کھمبا نوچے" تو مت کہیے گا ۔۔۔ بابو! علم تم تو بد تمیز ہو گئے ۔۔۔ ہاہاہہا[/
۔
میں نے آپ سے سوال کیا ہے ۔۔۔ متفق اور غیر متفق کی ریٹنگ دینے نہیں :)
پھر میں یہ کہہ دوں کہ "کھسیانی بلی کھمبا نوچے" تو مت کہیے گا ۔۔۔ بابو! علم تم تو بد تمیز ہو گئے ۔۔۔ ہاہاہہا
اصلاحی صاحب آپ تو ذی علم آدمی ہیں ،آپ ہی حضرات فرماتے ہیں کہ" کچھ" لوگوں کو جواب چپ رہ کر ہی دیے جاتے ہیں ۔
quote
 
اصلاحی صاحب آپ تو ذی علم آدمی ہیں آپ حضرات ہی فرماتے ہیں کہ بعض اوقات "کچھ خاص قسم" کے لو گوں کا جواب چپ رہ کر ہی دینا چاہیے ۔ اور سلام کرکے آگے بڑھ جانا چاہیے ۔ لہٰذا السلام علیکم ورحمتہ اللہ
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں مسلمانوں کے اداروں کو صرف اسی وقت اردو ویب سائٹ بنانی چاہئے جب کہ ان کے ایجنڈا میں اردو سے متعلق کچھ مواد ہو، جیسے دینی ویب سائٹ میں دینی مقالے وغیرہ۔ اگر ویب سائٹ کا کام محض اپنے اشتہار کا ہے، یا اس اظہار کا ہے کہ ہماری بھی ویب سایٹ ہے الحمد للہ، تو کسی بھی زبان میں ہو کیا فرق پڑتا ہے؟
ہا ں اردو کے ادارے، جیسے مانو۔۔۔ ویسے مجھے یہ اکرو نم بھی پسند نہیں کہ انگریزی حروف سے بنایا گیا ہے، یا انجمن ترقی اردو یا اردو قومی کاؤنسل۔ مدھیہ پردیش ور راجستھان کی اردو اکادمیوں کی ویب سائٹ ہندی میں ہیں، ایں چہ بو العجبی ست؟
 
Top