ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

کپتان ڈومینی جی کی اعلٰی اننگ 2 چھکے لگا کر میچ 8 گیند پہلے ہی ختم کر دیا-

اور آخری چھکا انکے مخصوص انداز میں شاٹ کے بعد سر اٹھانے تک کی زحمت نہیں کی - خوبیش است!!

سیریز 1-1 سے برابر
 
24 کو کیپ ٹاؤن میں دو دھواں دار میچز ہونگے-

پہلے خواتین کی ٹیمز آمنے سامنے ہونگی جہاں انڈیا کو 2-1 سے برتری حاصل ہے-

جبکہ بعد میں ڈومینی اور کوہلی الیونز آمنے سامنے آئینگی-
 
جوہانسبرگ ٹیسٹ کے بعد آج پہلی دفعہ افریقہ، افریقن ٹیم کی طرح کھیلی ورنہ تو کھلی پاکستانیت نظر آ رہی تھی-

پہلے بیٹنگ کر نہیں رہے تھے کہ جو بھی ٹارگٹ ہوا چیس ہو جانا- ٹارگٹ چیس کرتے ہوئے یکدم ہاتھ پاؤں پھول جاتے- پھر کچھ امید لگتی اور ساتھ ہی وکٹوں کی جھڑی شروع-


خیر احقر یہ کہنے میں کوئی عار نہیں سمجھتا کہ اس سیزن ایشیز اور یہ دو بڑی سیریز تھیں جنلیں دلچسپ اور خوبصورت کرکٹ کی اُمید تھی جبکہ بلکل اسکے برعکس کرکٹ دیکھنے کو ملی-

اب تو تمام تر اُمیدیں پروٹیز بمقابلہ کینگروز ٹیسٹ سیریز پر ہیں-
 

فہد اشرف

محفلین
آج کے آخری اور فیصلہ کن مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی کمان آج روہت شرما کے ہاتھ میں ہے کوہلی جی آج آرام کر رہے ہیں۔
 
Top