ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

توقع کے عین مطابق جوہانسبرگ کی پچ کوPoor قرار دیا گیا ہے ۔
نتیجتاً ونڈیریز اسٹیدیم کو ملے ہیں 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس۔
جسکا مطلب ہے کہ اب یہاں کے کیوریٹرز کو اگلے پانچ سال تک بہت احتیاط برتنی ہوگی۔
اگر 26 جنوری 2023 سے قبل جوہانسبرگ کو 2 مزید ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے تو سال بھر کی پابندی بھی ساتھ ہی ملے گی۔

محمد وارث بھائی اب کیا کہتے ہیں۔میلبرن کے بعد تھوڑے سے عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جبکہ پچ کو پور قرار دیا گیا ہے۔اگر ایسے ہی رہا توٹیسٹ کرکٹ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
کیا اس سب سے مقصود ہوم ایڈوانٹیج کو کم سے کم کرنا ہے؟یہ تو واقعی ہی کافی خراب پچ تھی جبکہ ایم سی جی کی تو اچھی خاصی مناسب پچ تھی پھر بھی ایسی ریٹنگ؟
 
محمد وارث

لائبریرین

عبداللہ صاحب آپ کی بات درست ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سے ایک مقصد ہوم ایڈوانٹج کو کم کرنا اور دوسرا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانا ہے۔ اور بات بھی صحیح ہے، وکٹ کو دونوں ٹیموں اور بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کے لیے 'مناسب' ہونا چاہیئے۔ آگے آگے دیکھیے، جب انڈیا میں سیریز ہوتی ہے اور جب چھ چھ فٹ ٹرن والی سلو وکٹیں بنتی ہیں تو تب میچ ریفری کیا فیصلہ کریں گے! :)
 
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ فیف جی کا کنگز میڈ ڈربن میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ-
کافی عمدہ پچ دکھائی پڑ رہی- ہائی اسکورنگ میچ کی اُمید است!!
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا کوہلی (اور انوشکا) اس ڈبلیو کو تبدیل کر سکیں گے، دیکھتے ہیں۔ :)

27459121_10155212414947555_6878734563043002943_n.png
 
ڈیبیوڈنٹ مارکرم اور ڈومینی اور ملر جی کے پویلین لوٹنے کے بعد افریقہ کسی حد تک مشکلات کا شکار- یہاں سے 300 تک پہنچنے کا واحد ذریعہ فیف جی ہی ہیں جو ففٹی+ پر کھیل رہے لیکن کافی مشکل دیکھائی دے رہا یہاں سے 280+ بھی کافی تصور کئے جائینگے-

افریقہ 134-5
 
انیس الرحمن بھائی ایک روزہ میں کتنے کی ٹیم ہے انڈیا، کچھ روشنی ڈالیں گے؟

افریقہ 166-5
اوورز 35

فیف جی کی عمدہ اننگ جاری جبکہ اب مورس کا ساتھ جو کہ آہستہ آہستہ رنگ جما رہے ہیں-
 
افریقہ 200-5
40 اوورز

فیف اور مورس جی کیجانب سے رنز کا بھنگڑا ڈالنے کی ہلکی ہلکی کوششیں شروع-
آخری 10 اوورز سے 100 نہیں تو 80+ رنز نکال لئے افریقہ نے تو ایک معتدل ٹوٹل بن ہی جائے گا-
 
Top