کئی ایک ویب سائٹس ملی ہیں لیکن کہیں انگلش سے موازنہ کر کے پڑھا رہے ہیں تو کہیں اردو سے۔ مثلآ ایک ویب سائٹ پر اردو کے چا، چھا، کا،کی کے ہندی متبادل کو دیکھایا جا رہا ہے۔۔ مجھے ابھی تک یہ ہی نہیں پتا چل پا رہا کہ ہندی کے حروفِ تہجی ہیں کتنے اور کونسے ہیں؟ پہلے انہیں تو سیکھ لوں پھر آگے بڑھوں
اس لئے کہہ رہا تھا کہ بچوں کی طرح سیکھنا چاہتا ہوں ، شروع سے
خیر میں کوشش کرتا ہوں کہ کچھ سمجھ آ جائے۔ لیکن اگر آپ احباب میں سے جنہیں ہندی (دیوناگری) آتی ہے اور ان کے پاس کوئی ایسا مواد ہو جو اس بارے مدد کر سکے تو ضرور شئیر کیجئے گا۔۔ بالحصوص الف-عین انکل آپ