ہندی کی تعلیم

میں کافی دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ ہندی رسم الخط میں لکھنا بھی سیکھ ہی لوں۔ میرے خیال میں بات صرف لکھنے کی حد تک ہی رہے گی ورنہ بولنے میں تو ہندی اردو ایک ہی ہے؟
اس خیال شریف کے آنے کی واحد اور صرف وجہ یہ ہے کہ میرے دل چاہ رہا ہے کہ میں‌ ‌Poliglota یعنی کثیر اللسان بن جاؤں، چونکہ اس کےلئے کم سے کم 7 زبانوں پر لسانی و تحریری عبور ہونا چاہئے۔ تو مجھے ضرورت ہے مذید دو اور زبانوں کی۔ ایسے میں ہندی کو اردو کیوں نہ کریں۔
محترم اعجاز صاحب اور شعیب صاحب سے التماس ہے کہ اس بارے بندہ کی راہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، میں نے سنا تھا کہ کہ سات زبانوں کا علم رکھنے والے کو علامہ بھی کہتے ہیں۔ اس طرح آپ علامہ ڈاکٹر افتخار راجہ ہو جائیں گے۔

کل شارق مستقیم نے دو بہت زبردست روابط پوسٹ‌کیے ہیں، ان میں سے اس ربط پر آپ کو کچھ معلومات مل جائیں گی۔ آپ سیکھیں تو باقیوں کو بھی کچھ سکھائیں۔
 
ارادوں میں کامیاب

افتخار صاحب اللہ آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب فرمائے۔ ویسے میں نے سنا ہے کہ انسان کی vocabulary اور سوچ میں گہرا تعلق ہے اور بڑی vocabulary سے سوچ کے دریچے بھی وسیع ہوجاتے ہیں۔

ہندی کے بعد فارسی بھی ضرور سیکھیے گا تاکہ تیل بیچ سکیں۔
 

الف عین

لائبریرین
افتخار آپ مزید گوگل کریں۔ مجھے تو کوئی اچھی سائٹ نظر نہیں آئی۔ ہندی سکھانے والی۔ اور لگتا ہے کہ آپ میرا کام بڑھا رہے ہیں۔ یعنی میری ٹو ڈو لسٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ فی الحال میںمدد کرنے کے لئے موجود ہوں، لیکن مکمل ٹیوٹوریل کے لئے تو بہت وقت لگے گا، لیکن میری لسٹ میں شامل ہو گیا ہے یہ پروجیکٹ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، میں بھی ہندی رسم الخط سیکھنا چاہتی ہوں ۔ اعجاز صاحب دیوناگری رسم الخط کا نام سنا ہوا ہے کیا یہاں اسی خط کا بیاں ہوا ہے ؟ علاوہ ازیں ایک دوست نے بتایا تھا کہ صرف ہندی حروفِ تہجی کی پہچان ہو جائے اور حرف جوڑ کر لفظ لکھنا آجائے تو آپ خود بخود کوئی بھی جملہ لکھ سکتے ہیں یعنی فقط یہی دو مرحلے ہی کافی ہیں رسم الخط سیکھنے کے لئے تو کیا ایسا ہی ہے ؟ ایک سوال اور بھی ہے کہ ہندی رسم الخط کے حوالے سے ایک اصطلاح یاد آرہی ہے “ماترا“ یا اس سے ملتا جلتا کوئی لفظ ہے( تلفظ یا ہجے کی تصحیح کر دیں) کیا اس کا استعمال ویسا ہے جس طرح عربی رسم الخط میں اعراب نویسی ہے ؟ اور کیا ہندی حروف کی پوری شکل لفظ میں برقرار رہتی ہے یا نہیں ؟
شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
بات درست ہے۔ محض حروف کی پہچان ہونا کافی ہے۔ ماترایں (گائے کی جمع کی طرح ماترا کی جمع) اعراب کی طرح ہی ہیں لیکن اردوبلکہ عربی میں بھی ہمیشہ اعراب استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور آپ پڑھ سکتے ہیں سیاق و سباق کے باعث کہ کہاں عِلم ہے اور کہاں عَلم ہے، ہندی میں بغیر ماترا کے آپ پڑھ نہیں سکتے۔ اور اس وجہ سے کسی بھی زبان کے تلفظ کی بہترین نمائندگی یہ زبان کر سکتی ہے۔
 

فرید احمد

محفلین
لیجیے خدا آپ کی مدد کرے، آپ ہندی لکھنے پڑھنے کو جیسا آسان سمجھتے ہیں ، ویسا ہی آسان ثابت ہوں،
یہ ایک ویب سائٹ ہے، جہاں تمام ایشائی زبانوں کے حروف تہجی ایک ساتھ اور ساتھ میں کچھ مزید ترکیب کے ساتھ، یقینا علامہ بننے کے خواہش مند حضرات کے لیے ایک میفد چیز۔
http://www.geocities.com/Athens/Academy/9594/index.html
 

رضوان

محفلین
علا مہ ڈاکٹر صاحب آپ نے وہ بات چھیڑی ھے جو ھمارے من میں تھی محترمی اعجاز صاحب آپ کی مدد تو درکار رہے گی یہ نیّا پار لگانے کے لیے۔ ایک اوربات ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک ہی بات کئی لوگ سوچ رہے ہوتے ہیں۔
دیوناگری سیکھنے سے ایک بہت بڑا پردہ ہٹ جائے گا اور اردو کا وہ کام جو ھندی کے بھیس میں ہے اس کیساتھ پنجابی ادب جو مشرقی پنجاب میں لکھا ہی دیو ناگری میں جا رہا ھے آشکارا ھوگا۔ یہ حقیقت ہے کہ ھندی نہ جاننے سے بالکل ایسا ھی محسوس ہوتا ہے جیسا کلر بلائنڈ یا جو لوگ رات کو نہیں دیکھ سکتے وھی کیفیت۔ عربی اور فارسی سے بے بہرہ رہ کرہم اپنے ماضی کے خزانے کھو رہے ہیں کم از کم زمانے حال سے تو با خبر رہیں۔ سندھی میں بہت عمدہ کام ھو رہا ھے اور پشتو؟؟؟ چار دن کی زندگی میں کیا کیا حسرتیں ہیں ہماری!!!!!!!
 

الف عین

لائبریرین
رضوان۔ ہندوستان میں پنجابی دیو ناگری میں نہیں گرمکھی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے، اور پاکستان میں شاہ مکھی میں۔ آج کل بہت سے اردو شعراء اپنی کتابیں دونوں رسم الخط یعنی ارودو اور دیو ناگری میں چھپوا رہے ہیں۔ اس کی وجہ اردو غزل کی مقبولیت ہے، چاہے آپ اسے ہندی میں ’گجل‘ کہیں۔
 
جواب

جناب اعجاز صاحب کے بتائے ہوئے لنکUkindia Learn to Read Hindi سے میں بہت پہلے استفادہ حاصل کر چکا ہوں۔ اور میرے خیال میں ہندی سیکھنے کا یہاں جو طریقہ اپنایا گیا ہے۔ وہ سب سے بہترین ہے۔ آوازوں کے ذریعے حروف تہجی کی پہچان کو اس سائیٹ میں بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ یہاں سے حروف تہجی سیکھنے کے بعد میں نے جب ہر روز بی بی سی کی ہندی پیج کا مطالعہ شروع کیا تو شروع کے دنوں میں کافی مشکل ہوئی لیکن آہستہ آہستہ حروف ذہن میں پختہ ہوتے گئے۔ اس طرح اگر میں آج دیو ناگری لکھ نہیں سکتا تو پڑھ ضرور لیتا ہوں۔ یہی طریقہ میرے خیال میں بہترین ہے کہ پہلے حروف کی پہچان کی جائے اور پھر روز بی بی سی ہندی کی سائیٹ کا مطالعہ کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، زبردست۔ میں بھی اس طریقے کو آزمانے کی کوشش کروں گا۔ کیا تم یہاں کچھ ہندی ٹیکسٹ اور اس کا اردو ترجمہ پوسٹ کر سکتے ہو۔ ہندی ٹیکسٹ یہاں پیسٹ‌کرنے کے بعد اس کو لیفٹ الائن کردو۔ اس کی مثال ذیل میں ہے:
[align=left:7e2707155b]
भारतीय टीम को भी इस मैच को फाइनल जैसा ही खेलना चाहिए क्योंकि भारत अगर यह मैच हारता है तो इस सिरीज में पाकिस्तान की वापसी हो जाएगी और उसके हौसले बढ़ जाएंगे और पलड़ा पाकिस्तान की ओर झुक सकता है.

मैं समझता हूँ कि भारतीय टीम बहुत अच्छे फॉर्म में है. भारतीय टीम ने इन विकेटों पर गेंदबाज़ी करना सीख लिया है. टीम स्कोर का अच्छा पीछा कर रही है, युवा खिलाड़ी बढ़िया खेल रहे हैं. भारतीय टीम ने इस दौरे पर वापसी पाई है तो अभी सब चीज़ें भारत के पक्ष में दिख रही है[/align:7e2707155b].
 
भारतीय टीम को भी इस मैच को फाइनल जैसा ही खेलना चाहिए क्योंकि भारत अगर यह मैच हारता है तो इस सिरीज में पाकिस्तान की वापसी हो जाएगी और उसके हौसले बढ़ जाएंगे और पलड़ा पाकिस्तान की ओर झुक सकता है
محترم آپ کے پہلے پیراگراف میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو بھی اس میچ کو فائنل جیسا ہی کھیلنا چاہئیے۔ کیونکہ بھارت اگر یہ میچ ہارتا ہے تو اس سیریز میں پاکستان کی واپسی ہو جائیگی۔ اور اس کے حوصلے بڑھ جائیں گے۔ اور پلڑا پاکستان کی اور جھک سکتا ہے۔ کیوں اعجاز صاحب میں صیح جا رہا ہوں۔
 
جواب

ویسے جناب میرے خیال میں کسی بھی نئے رسم الخط کو سیکھنے کے لیے مشق کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اور مشق کے لیے آپ کے پاس وقت کا ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ ایک دقت طلب کام ہے۔ اس لیے دوستوں سے گذارش ہے کہ پلیز ہمت نہ ہاریں اور حروف تہجی کی پہچان کے بعد بی بی سی کی ویب سائیٹ کو پڑھتے ہوئے اکتاہٹ کے باوجود پڑھنے کی کوشش کریں اور یہی آپ کو دیوناگری سیکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ ہاں ایک اور بات میں نے سیکھنے میں یہ طریقہ اختیار کیا کہ ان حروف تہجی کو لکھا اور پھر ان کے ساتھ اردو کے متبادل حروف تہجی لکھے جس کو میں روزانہ دیکھا کرتا کہ (ک) کے لیے کونسا سمبل استعمال ہوا۔ اس طریقے نے بھی میری بڑی مدد کی۔ اس سارے کام میں سب سے بڑی آسانی یہ ہے کہ زبان ایک ہے اور رسم الخط کا فرق ہے۔ اس لیے ہم اگر صرف سمبلز یعنی حروف تہجی پر توجہ دیں تو بہ آسانی ہم دیوناگری سیکھ سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
مزا تو تب ہے جو کوئی ہندی سیکھنے کی سائٹ ہو اردو جاننے والوں کے لئے۔
 
Top