ہوسٹنگ بارے چند سوالات

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
Linodeکی سروس کیسی ہے؟ ۔آپ کا اس کے ساتھ تجربہ کیسا جارہا ہے؟
میں اپنے ادارے کی ویب سائٹ کے لیے اس کا 1GB والا اکاؤنٹ لینا چاہتا ہوں۔
پہلے ہماری ویب سائٹ شئیرڈ ہوسٹنگ بلیوہوسٹ پر ہے ۔
اس بابت کوئی راہنمائی دیجیے۔
 
وعلیکم السلام!

لنوڈ کی سروس سے کوئی شکوہ نہیں، البتہ اس کے مقابل ایک اور سروس ہے ڈیجیٹل اوشئین کے نام سے، ان کو بھی آزمایا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اوشئین میں کم ضرورت والی سائٹوں کے لیے پانچ ڈالر ماہانہ کی شرح سے نصف جی بھی ریم والی مشین مل سکتی ہے، جبکہ دس ڈالر ماہانہ کی شرح سے لی گئی مشین لنوڈ کی نسبت زیادہ ڈسک اسپیس فراہم کرتی ہے۔ اگر نظام کو ڈسٹریبیوٹ کرنا ہو تو پانچ ڈالر کی شرح والی دو مشینیں دس ڈالر والی ایک مشین کی نسبت زیادہ بہتر ہوں گی۔ اردو ویب کے پاس لنوڈ اور ڈیجیٹل اوشئین دونوں کے انسٹینسیز موجود ہیں اور ہم آہستہ آہستہ ڈیجیٹل اوشن کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ اگر آپ ڈیجیٹل اوشئین کو آزمانا چاہتے ہیں تو اس ربط کی مدد سے اردو ویب کے اکاؤنٹ کا ریفرل حاصل کر سکتے ہیں جس سے آپ کو دس ڈالر کی آزمائشی کریڈٹ مل جائے گی اور اردو ویب کے اکاؤنٹ کو ریفرل کریڈٹ۔ اگر ریفرل استعمال نہ کرنا چاہیں تو براہ راست ڈیجیٹل اوشن کی سائٹ کو گوگل کر لیں، لیکن اس صورت میں آپ کو آزمائشی دس ڈالر مفت حاصل نہیں ہوں گے۔ ایک اور بات جو لنوڈ اور ڈیجیٹل اوشین دونوں پر لاگو ہوتی ہے وہ یہ کہ شیرڈ ہوسٹنگ کے بر عکس یہاں اسٹوریج محدود ہوگی، لہٰذا اپنی ڈسک ریکوائرمنٹ کا تخمینہ پہلے سے لگا لیں۔ :) :) :)
 

موجو

لائبریرین
ابن سعید بھائی شکریہ
میرا کلاؤڈ کا پہلا تجربہ ہوگا۔
کیا آپریٹنگ سسٹم اور دوسرے سپورٹنگ ٹولز خود انسٹال اور کنفیگر کرنے پڑیں گے؟
اور یہ اندازاکتنی جگہ لے لیتے ہیں؟
سٹیٹک آئی پی بھی ملتا ہے؟
ہماری 2 ویب سائٹس کا ڈیٹا 10 جی بی کے قریب ہے
ارادہ یہ ہے کہ ای میل بلیوہوسٹ پر ہی رہنے دیں اور ویب سائٹس کہیں اور منتقل کرلیں۔
میں اردو ویب کا اکاؤنٹ ریفرل ہی استعمال کروں گا۔
 
ڈیجیٹل اوشئین میں ون کلک انسٹالرس موجود ہیں، آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی اور کئی معروف ایپلیکیشنز کے لیے بھی مثلاً ورڈ پریس۔ البتہ غالباً یہ سہولت صرف ابتدا میں میسر ہوگی، کیونکہ اضافی پیکیج نصب کرنے کے لیے ون کلک انسٹالر سے استفادہ کرنا شاید ممکن نہ ہو الا یہ کہ آپ ہر ایپلیکیشن کے لیے نیا ڈراپلیٹ بنائیں۔ ڈیجیٹل اوشئین کی ڈاکیومنٹیشن کافی اچھی ہے، لہٰذا آپ کچھ بھی نصب اور کنفیگر کرنے کے لیے ان کے نالج سنٹر سے اسٹیپ بائی اسٹیپ گائڈ حاصل کر سکیں گے۔ ڈیجیٹل اوشئن کی ٹرمنالوجی میں ڈراپلیٹ ایک کمپیوٹنگ انسٹینس کو کہتے ہیں۔ آپ جتنے چاہیں ڈراپلیٹ شامل، غیر فعال، یا حذف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ وہاں اکاؤنٹ بنا کر یہ تجربات شروع کر دیں تو زیادہ تر سوالات کے جوابات خود پا لیں گے۔ ابتدا میں پروڈکشن ریڈی تجربات کرنے کی ضرورت نہیں، بس پانچ ڈالر ماہانہ والے ڈراپلیٹ آزمائیں اور پھر حذف کر دیں۔ اگر ان پر چند گھنٹوں تک تجربات کرنے کے بعد حذف کر دیں گے تو فقط چند سینٹس کا بل آئے گا (اور ریفرل سے حاصل رقم کی بدولت مہینوں مفت تجربات کر سکتے ہیں)۔ :) :) :)

ہم نے کبھی کبھی تنصیب کے بعد ڈسک اسپیس چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، لیکن اندازہ ہے کہ خالص اوبنٹو مشین تین سے چار جی بی کا اسپیس لے گی، اس پر اضافی سافٹوئیر نصب کرنے سے مزید ڈسک کا صرفہ ہو گا۔ ویسے یہ معلومات آپ ایک عدد ڈراپلیٹ بنا کر اس میں کمانڈ لائن سے ایس ایس ایچ کر کے درج ذیل کمانڈ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
کوڈ:
$ df -h
ہر ڈراپلیٹ کے ساتھ ایک عدد اسٹیٹک آئی پی فراہم کرایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ڈی این ایس کنٹرول پینل بھی۔ :) :) :)

ہمارے خیال میں 10 جی بی ڈیٹا کے لیے پانچ ڈالر ماہانہ والا ڈراپلیٹ کفایت کر جائے گا جس کے ساتھ 20 جی بی ڈسک اسپیس دیا جا رہا ہے جس میں پانچ چھ جی بی آپریٹنگ سسٹم اور دیگر ٹولز میں صرف ہو جائے گا۔ ضرورت بڑھنے پر بعد میں بڑے ڈراپلیٹ پر مائگریٹ کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)

ای میل سے آپ کی کیا مراد ہے، ان کمنگ یا آؤٹ گوئنگ؟ اردو ویب پر ہم لوگ ان کمنگ میل کے لیے گوگل کی خدمات استعمال کرتے ہیں اور آؤٹ گوئنگ ای میل کے لیے ایگزم میل سرور نصب کر رکھا ہے۔ :) :) :)
 

موجو

لائبریرین
ڈیجیٹل اوشن میں اگرچہ ون کلک انسٹالر موجود ہے اسی سے ہم یہاں پھنس گئے تھے
ابن سعید بھائی کیوں بیر لیا ہے ہم سے؟
جو ہمں سرور میں دھکا دے دیا ہم نے بتایا بھی تھا کہ ہم تو آئی ٹی کے معاملے تقلید جامد کے قائل ہیں۔
دور کے ڈھول واقعی سہانے تھے

شئیرڈ ہوسٹنگ سے سرور ہوسٹنگ کا سفر بڑا مزے کا رہا
پتہ چلا کہ LAMP کے علاوہ بھی دنیا میں کوئی چیز ہوتی ہے۔ ہم ٹھرے CPanel کی پکی پکائی کھانے والے یہاں بہت کچھ خود ہی کرنا پڑا ۔
LAMPکو بطور اپلیکیشن کے Ubuntu 14کے ساتھ استعمال کر کے ہم بڑے خوش تھے کہ تیر مارلیا مگر یہ کیا اس میں تو PhpMyAdminہی نہیں DigitalOceanوالوں ہم جیسے جاہلوں کے لیے اس پر ٹوٹوریل لکھ رکھا تھا سو اس پر عمل کرتے ہوئے MySqlکے لیے پی ایچ پی مائی ایڈمن کرلیا ہم نے سوچا لے بھائی استاد اب تو پالا مار ہی لیا ہے مگر بھائی لوگو
دلی ہنوز دور است
باقی کل مکمل کروں گا کلاس کا وقت ہوگیا ہے ۔ خیال ہی دیر سے آیا کہ اس کی روداد آپ سب کو بھی سناؤں
 
بھئی وی پی ایس پر اپنا اختیار اور اپنے مزے ہیں،لیکن یہ لذت کچھ قیمت تو مانگتی ہی ہے، گو کہ اس سارے تجربے میں آپ کو لینکس نظام کی بہتر سمجھ آئے گی۔ :) :) :)
 

حسیب

محفلین
ابن سعید بھائی ڈیجیٹل اوشن یا لنوڈ سرور پہ بیک اپ خود ہی کرنا پڑتا ہے یا کمپنی بیک اپ لیتی رہتی ہے؟؟
اور دوسری بات محفل کے لیے آپ نے کس سپیسفیکشن کا سرور لے رکھا ہے
 
ابن سعید بھائی ڈیجیٹل اوشن یا لنوڈ سرور پہ بیک اپ خود ہی کرنا پڑتا ہے یا کمپنی بیک اپ لیتی رہتی ہے؟؟
دونوں کمپنیاں اضافی فیس کے ساتھ خود کار بیک اپ کی سہولت مہیا کراتی ہیں۔ :) :) :)
اور دوسری بات محفل کے لیے آپ نے کس سپیسفیکشن کا سرور لے رکھا ہے
فی الحال لنوڈ کا 4 جی بی ریم والا پلان محفل کے زیر استعمال ہے۔ :) :) :)
 

حسیب

محفلین
فی الحال لنوڈ کا 4 جی بی ریم والا پلان محفل کے زیر استعمال ہے۔ :) :) :)
آپ نے تعاون برائے اخراجات والی لڑی میں ذکر کیا تھا کہ ہم ڈیجیٹل اوشن پہ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟
دیکھا جائے تو اس پلان میں لنوڈ ڈیجیٹل اوشن سے زیادہ ڈسک سپیس اور ریم مہیا کر رہا ہے۔
 

حسیب

محفلین
اور جو آپ نے ریفرل سسٹم سے دس ڈالر کی آزمائشی کریڈٹ کا ذکر کیا تھا وہ سہولت ابھی بھی دستیاب ہے؟؟؟
 
آپ نے تعاون برائے اخراجات والی لڑی میں ذکر کیا تھا کہ ہم ڈیجیٹل اوشن پہ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟
ڈیجیٹل اوشئین میں دلچسپی کی چند وجوہات ہیں مثلاً یہ کہ یہ خاصہ ڈیویلپر فرینڈلی ہے اور ان کا پانچ ڈالر والا چھوٹا پلان چھوٹے ڈراپلیٹس کا مجموعہ یا کلسٹر بنانے کے لیے کافی موزوں ہے جس پر مائکرو سرویسیز بیسڈ نظام کھڑا کیا جا سکتا ہے، نیز حال ہی میں متعارف کرائی گئی بلاک اسٹوریج بھی دلچسپی کا باعث ہے۔ لیکن اب تک منتقل نہ ہونے کا سبب وہی ہے جس کا ذکر آپ نے کیا۔ :) :) :)
دیکھا جائے تو اس پلان میں لنوڈ ڈیجیٹل اوشن سے زیادہ ڈسک سپیس اور ریم مہیا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اردو ویب کی کچھ چھوٹی موٹی چیزیں اس وقت بھی ڈیجیٹل اوشئین میں تجرباتی حالت میں چل رہی ہیں۔ :) :) :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ڈیجیٹل اوشن ایپ سرور کے طور پر کیا گوگل کلاؤڈ کا کوئی موازنہ بنتا ہے۔
کسی نے گوگل کی کلاؤڈ سروس استعمال کی ہے مجھے اس کی پرائسنگ سکیم سمجھنے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔
 
جی نہیہں ۔ اوپن برہان ، گو ڈیڈی پر ہوسٹ ہے۔ اس وقت ای ہوسٹ تھا نہیں۔ اب آئیندٓہ اس کو ای ہوسٹ پر 10 سال کے لئے ہوسٹ کردوں گا۔ اوپن برہان اوپن سورس ہے ۔ سارا ڈاٹا اور کوڈ آپ ڈؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ٓ
 
اوپن برہان ، میں بہت گنجائش ہے کہ اس کو بہتر تر بنایا جائے، اور ڈھونڈھ کر غلطیاں دور کی جائیں۔ بندہ ہوں لہذا غلطیوں سے پاک نہیں ہوسکتا یہ کام۔ اللہ تعالی سے استدعا ہے کہ کسی بھی کوتاہی یا غلطی سے معاف فرمائیں۔ اب میں ساٹھ سال کا ہوگیا ہوں ۔ دس سال کے لئے ادائیگی کرنے کے لئے تیار ہوں ، اگر کوئی بھائی یا یہ فورم یا فورم پر کوئی صاحب، اوپن برہان کی ذمہ داری اٹھالیں تو بہت خوشی ہوگی کہ یہ چلتا رہے گا۔

والسلام
 
Top