$ df -h
ڈیجیٹل اوشن پر بیک اپ سروس موجود ہے جو خودکار بیک اپ لیتی رہتی ہے ماہانہ فیس کے ساتھڈیجیٹل اوشن یا لنوڈ سرور پہ بیک اپ خود ہی کرنا پڑتا ہے یا کمپنی بیک اپ لیتی رہتی ہے؟؟
دونوں کمپنیاں اضافی فیس کے ساتھ خود کار بیک اپ کی سہولت مہیا کراتی ہیں۔ابن سعید بھائی ڈیجیٹل اوشن یا لنوڈ سرور پہ بیک اپ خود ہی کرنا پڑتا ہے یا کمپنی بیک اپ لیتی رہتی ہے؟؟
فی الحال لنوڈ کا 4 جی بی ریم والا پلان محفل کے زیر استعمال ہے۔اور دوسری بات محفل کے لیے آپ نے کس سپیسفیکشن کا سرور لے رکھا ہے
آپ نے تعاون برائے اخراجات والی لڑی میں ذکر کیا تھا کہ ہم ڈیجیٹل اوشن پہ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟فی الحال لنوڈ کا 4 جی بی ریم والا پلان محفل کے زیر استعمال ہے۔
ڈیجیٹل اوشئین میں دلچسپی کی چند وجوہات ہیں مثلاً یہ کہ یہ خاصہ ڈیویلپر فرینڈلی ہے اور ان کا پانچ ڈالر والا چھوٹا پلان چھوٹے ڈراپلیٹس کا مجموعہ یا کلسٹر بنانے کے لیے کافی موزوں ہے جس پر مائکرو سرویسیز بیسڈ نظام کھڑا کیا جا سکتا ہے، نیز حال ہی میں متعارف کرائی گئی بلاک اسٹوریج بھی دلچسپی کا باعث ہے۔ لیکن اب تک منتقل نہ ہونے کا سبب وہی ہے جس کا ذکر آپ نے کیا۔آپ نے تعاون برائے اخراجات والی لڑی میں ذکر کیا تھا کہ ہم ڈیجیٹل اوشن پہ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟
واضح رہے کہ اردو ویب کی کچھ چھوٹی موٹی چیزیں اس وقت بھی ڈیجیٹل اوشئین میں تجرباتی حالت میں چل رہی ہیں۔دیکھا جائے تو اس پلان میں لنوڈ ڈیجیٹل اوشن سے زیادہ ڈسک سپیس اور ریم مہیا کر رہا ہے۔