ہولوکاسٹ کانفرنس

الف نظامی

لائبریرین
ایران نے برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو ایران میں ممکنہ منعقدہ ’ ہولو کاسٹ‘ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ، ایران کی وزارت خارجہ ترجمان حمید رضا آصفی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی ہولوکاسٹ کانفرنس میں شرکت کر سکتے ہیں
مزید۔۔
ربط
 
زیک

مسافر
یہ کیا ڈرامے اور بکواسیات لگائی ہوئی ہے ایران نے؟ آخر اس کانفرنس کا مقصد کیا ہے؟
 
جعفری

محفلین
ذکریا، یہ کوئی ڈرامہ نہیں ھے، بات صرف اِتنی سی ہے کہ ہولوکوسٹ کے بارے میں سوال کرنا قطعاً اِس چیز کی دلیل نہیں ہے کہ یہ واقعہ ھُوا ہی نہیں یا سوال کرنے سے اِس کی حقیقت میں کوئی فرق آ جائے گا۔ دراصل اِیرانی حکومت اِس واقعے کے استعمال کو اور اُس آسمانی چھ ملین کے نمبر کو چیلنج کر رہی ہے جو کہ ایک اِنڈسٹری کی شکل اِختیار کر چکی ہے۔ اور اِیرانی حکومت اِس قانون کا بھی فائدہ اُٹھا رہی ہے جس کے تحت بہت سے یورپی ممالک میں ہولوکوسٹ پر تحقیق کرنا قانوناّ منع قرار دیا جاچکا ہے۔
یہ کانفرنس ایک لحاظ سے ہولوکوسٹ اِنڈسٹری کے سیاسی اثر کو چیلنج کرنے کیلئے ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
جعفری صاحب۔ میری ناقص رائے میں ایران واقعی ڈرامہ سٹیج کر رہا ہے۔ ایران کو کیا انٹرسٹ‌ ہو سکتا ہے کہ ساٹھ لاکھ یہودی مرے تھے یا انسٹھ لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانوے۔ ہولو کاسٹ‌ ہوئی تھی یا نہیں اور اصل میں اس میں کیا ہوا تھا، یہ الگ بحث ہے۔ اس پر علیحدہ سے گفتگو کی جا سکتی ہے۔ یہاں موضوع گفتگو ایران کی provocative سٹریٹجی ہے۔

میری ذاتی (اور غیر اہم) رائے کے مطابق ایران عراق جیسی موت نہیں مرنا چاہتا۔ ایران کو معلوم ہے کہ اس پر حملے کی صورت میں کوئی اسلامی ملک اس کی مدد کو نہیں آئے گا بلکہ الٹا وہ امریکہ سے اپنے ہوائی اڈوں کے استعمال کی قیمت وصول کریں گے۔ ایران کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے نیوکلیر اڈوں کا ایک ایک پرزہ بھی disassemble کر دے، یہ مغربی طاقتوں کے لیے ناکافی ہوگا۔ عراق نے حتی الامکان کوشش کی کہ وہ کسی طرح IAEA اور امریکی حکام کو مطمئن کردے لیکن انہیں وسیع تباہی کے ہتھیار ڈھونڈنے تھے جو وہ آج تک ڈھونڈ رہے ہیں، اور اب وہ ان کی بو سونگھتے ہوئے ایران میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عراق نے نہایت تابعداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے الصمو میزائل بھی تباہ کر دیے اور یوں جب امریکہ کو یقین ہو گیا کہ عراق بالکل نہتا ہو گیا ہے، اس پر حملہ کر دیا گیا۔ لگتا ہے ایران یوں کتے کی موت نہیں مرنا چاہتا اور مرتے ہوئے اپنے ساتھ ایک دو اور کو مار کر جانا چاہتا ہے۔

باقی رہی بات کہ ہولو کاسٹ‌ میں کتنے یہودی مرے تھے تو ہم سب تاریخ کو اپنی عینک سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم جب تقسیم ہند کا ذکر کرتے ہیں تو ہمیں اس وقت قتل کیے گئے مسلمانوں اور عصمت دری کے واقعات کا یوں علم ہوتا ہے جیسے ہمارے سامنے ڈاکومنٹڈ پروف موجود ہو، جبکہ پاکستانی علاقے سے نقل مکانی کرنے والے ہندوؤں کے قتل عام اور ان کی تعداد شاید ہمارے مطالعہ تاریخ کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ شاید اس لیے کہ یہ ہمارے نظریہ پاکستان میں کچھ صحیح طرح فٹ نہیں ہو سکتی۔ ویسے سوچنے کی بات ہے کہ اگر پاکستانی فوج صرف نو مہینے میں مشرقی پاکستان میں 30 لاکھ بنگالیوں کو قتل کر سکتی ہے تو کیا ناتزی جرمنی کے دور، جو کہ تقریباً دس سال پر محیط تھا، میں 60 لاکھ یہودی قتل کرنا بہت مشکل تھا؟ وہ بھی اس صورت میں جبکہ جرمنوں نے اس مقصد کے لیے بہت efficient processes تیار کیے ہوئے تھے؟ اس دور کے بنائے کونسنٹریشن کیمپ اور دوسری یادگاریں ابھی بھی موجود ہیں۔ ہمیں تاریخ کو مسخ کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
 
زیک

مسافر
جعفری یہ سب کہانی ہے۔ بات اصل میں یہ ہے کہ کچھ مسلمان بشمول محمود احمدی‌نژاد یہودیوں سے بغض میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ انہیں سچ اور جھوٹ کی تمیز نہیں رہی۔
 
جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:

نبیل، جب آپ دوسروں کو اعدا شمار کے استعمال سے ٹوک رہے ہو تو خود بھی غیر تصدیق شدہ اعداد و شمار استعمال سے گریز کرو۔
 
زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:

جیسبادی: 6 ملین یا اس کے قریب کی تعداد کافی well-established ہے اور تاریخ‌دان اس پر کافی حد تک متفق ہیں۔

ایڈٹ: میری غلطی ہے اس پوسٹ کو نظرانداز کر دیں۔ جیسبادی شاید نبیل کے مشرقی پاکستان والے اعدادوشمار کی بات کر رہے تھے۔
 
جعفری

محفلین
نبیل میں آپ سے کسی حد تک اِتفاق کرتا ھوں۔ مگر میری نظر میں یہ ایران کی ایک provocative سٹریٹجی کا ہی حصہ ہے کہ وہ اِس ہولوکوسٹ اِنڈسٹری کی base کو چیلنج کرے جو کہ یورپ میں بہت طاقتور ہے۔

اور زکریا آج کے دور میں یہ کہنا بہت آسان ہے کہ بعض مسلمان یہودیوں سے بغض میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ انہیں سچ اور جھوٹ کی تمیز نہیں رہی۔ مگر یہی بات یہودیوں اور عیسائیوں کے بارے میں نہیں کہی جاسکتی۔ کیونکہ ھم یہ سمجھتے ہیں کہ اُنکا دین اُنکے لیئے اِتنا اھم نہیں ہے، اور وہ اس بغض سے مُبراء ھیں۔
 
زیک

مسافر
جعفری: جہاں کوئی عیسائی یہودی وغیرہ اسلام سے بغض میں کوئی غلط بات کہے گا وہاں اس کو بھی چیلنج کریں گے۔ مگر فی‌الحال تو میرے اپنے فورم پر مسلمان غلط باتوں میں پڑے ہیں۔ اس کو میں چیلنج کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ایران صرف ہالوکاسٹ انڈسٹری ہی کو چیلنج نہیں کر رہا بلکہ ہالوکاسٹ کی حقیقت سے بھی منکر ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میں کسی اعدادوشمار کو پیش نہیں کر رہا۔ ہولوکاسٹ کی بات یہاں ضمنی تھی۔ میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم لوگ تاریک کے مطالعے میں دیانتداری کا ثبوت نہیں دیتے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر جیسبادی کا اشارہ میری پوسٹ‌میں مشرقی پاکستان میں ہلاک کیے گئے افراد کی تعداد کی طرف ہے تو غالباً ان کا اعتراض درست ہے۔ میرے خیال میں اس تھریڈ میں اس بات کو آگے بڑھانا بھی قرین انصاف نہیں ہوگا کیونکہ اس کا موضوع کچھ اور ہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
نبیل آپکی بات میں کافی وزن ہے ، کہ ایران عراق جیسی موت نہیں مرنا چاہتا ، ویسے بھی مارچ تک کا وقت مانگا گیا ہے ، روس اور چین نے بھی اسکی حمایت کی ہے ، دیکھیے کیا ہوتا ہے ، مارچ میں ۔ ۔ ۔
 
اظہرالحق

محفلین
زکریا نے کہا:
جعفری: جہاں کوئی عیسائی یہودی وغیرہ اسلام سے بغض میں کوئی غلط بات کہے گا وہاں اس کو بھی چیلنج کریں گے۔ مگر فی‌الحال تو میرے اپنے فورم پر مسلمان غلط باتوں میں پڑے ہیں۔ اس کو میں چیلنج کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ایران صرف ہالوکاسٹ انڈسٹری ہی کو چیلنج نہیں کر رہا بلکہ ہالوکاسٹ کی حقیقت سے بھی منکر ہے۔

ڈنمارک کے اس کارٹون کی اشاعت پر آپکے کیا خیالات ہیں ؟
 
اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
اگر جیسبادی کا اشارہ میری پوسٹ‌میں مشرقی پاکستان میں ہلاک کیے گئے افراد کی تعداد کی طرف ہے تو غالباً ان کا اعتراض درست ہے۔ میرے خیال میں اس تھریڈ میں اس بات کو آگے بڑھانا بھی قرین انصاف نہیں ہوگا کیونکہ اس کا موضوع کچھ اور ہے۔

نبیل ، اصل میں ہر موضوع اتنا ملا ہوا ہے کہ جو بھی موضوع شروع کریں گے ، اس میں اسلام ، مسلمان ، سیاست دان اور امریکہ صاحب بہادر تو آویں گے ۔ ۔۔ کی کریں ۔ ۔۔ کہ بقول میرے ایک دوست کے

ہم امریکی دور میں جی رہے ہیں ،So follow them ۔۔۔ ۔ ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے خیال میں ایران کا مقصد یہودیوں کی تاریخی مبالغہ آرائی
کو واضح کرنا ہے ۔
سیاسی حوالے سے بھی یہ بات اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ایران اب ڈایئلاگ کی طرف لانا چاہتا ہے ان لوگوں کو جنہوں نے اس سے قبل جانبدارانہ پراپگنڈا کا محاذ کھڑا کیا ہوا تھا۔
امریکہ اور اسرائیل کی خواہش ہے کہ عراق کے بعد ایران کو رگڑا جائے لہذا اس موقع پہ ایران کا یہ کانفرنش کرنا بھی ایک پیغام ہے ان لوگوں کے لیے جو اپنے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی استمعال کرنا استحقاق سمجھتے ہیں اور ایران ایسا کرئے تو ان کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھنے لگتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
اگر جیسبادی کا اشارہ میری پوسٹ‌میں مشرقی پاکستان میں ہلاک کیے گئے افراد کی تعداد کی طرف ہے تو غالباً ان کا اعتراض درست ہے۔ میرے خیال میں اس تھریڈ میں اس بات کو آگے بڑھانا بھی قرین انصاف نہیں ہوگا کیونکہ اس کا موضوع کچھ اور ہے۔

شاید یہی بات ہے۔ ویسے آپ کا اندازہ میری معلومات میں تعداد سے کچھ زیادہ ہے۔

ایڈٹ: میں اصل میں کہنا یہ چاہتا تھا کہ مشرقی پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد نبیل کے کہنے سے کافی فرق بھی ہو تو بھی نبیل کا پوائنٹ valid ہے۔
 
زیک

مسافر
اظہرالحق نے کہا:
زکریا نے کہا:
جعفری: جہاں کوئی عیسائی یہودی وغیرہ اسلام سے بغض میں کوئی غلط بات کہے گا وہاں اس کو بھی چیلنج کریں گے۔ مگر فی‌الحال تو میرے اپنے فورم پر مسلمان غلط باتوں میں پڑے ہیں۔ اس کو میں چیلنج کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ایران صرف ہالوکاسٹ انڈسٹری ہی کو چیلنج نہیں کر رہا بلکہ ہالوکاسٹ کی حقیقت سے بھی منکر ہے۔

ڈنمارک کے اس کارٹون کی اشاعت پر آپکے کیا خیالات ہیں ؟

اس تھریڈ پر یہ موضوع سے ہٹ کر بات ہو گی۔
 
آپ ہی شروع کری یہ تھریڈ مجھ سے کچھ لوگوں کو الرجی ہے۔
کچھ کہیں تو سپیمنگ کا الزام لگ جاتا ہے۔ لگتا ہے قوائد ضوابط خود نہیں پڑھتے ۔
 
Top