مبارکباد ہولی اور ایسٹر مبارک!

کاشفی

محفلین
ایسٹر کسے کہتے ہیں؟
کیا ایسٹر میں خون سے ہولی کھیلتے ہیں؟
اینی ہاؤ۔۔
اپنی اپنی جگہ میں رہنے والوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہو۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے یہ ایسٹر اور ہولی کیا ہوتے ہیں ۔ ان کی بنیاد کی نوعیت مذہبی ہے یا ثقافتی ؟
معلوماتی نقطہ نظر رائے دیں ۔
 
arifkarim

معطل

ایسٹر مسیحیوں کا تہوار ہے۔ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیب پر وفات اور دوبارہ حیات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ایسٹر ڈے سے قبل مسیحی روزے رکھے ہیں۔ لاہور میں ہونے والا اسلامی دہشت گرد حملہ اسی روز کیا گیا جب ایسٹر ڈے پر مسیحی بچوں اور خواتین کیساتھ پارک میں موجود تھے۔ یہ مسیحیوں کا سال میں کرسمس ڈے کیساتھ سب سے اہم دن ہوتا ہے۔

ہولی جشن بہار ہے۔ اسکی ہندو تاریخ ہے البتہ سیکولر لوگ بھی مناتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
کیا مذہبی بنیادوں پر یہ گننا ضروری ہے؟ بچوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انکی انسانی بنیادوں پر گنتی کریں
یہ بات آپ کی اس بات پر پوچھی تھی، جس میں یہی بات آپ نے کہی ہے، میں نے صرف وضاحت مانگی ہے۔ کیونکہ میں نے نہیں دیکھا تھا کہ کس کا خون ہے۔
تمام مسلمانوں کو ایسٹر ڈے کے روز مسیحیوں کے خون سے ہولی مبارک!
 
arifkarim

معطل
یہ بات آپ کی اس بات پر پوچھی تھی، جس میں یہی بات آپ نے کہی ہے، میں نے صرف وضاحت مانگی ہے۔ کیونکہ میں نے نہیں دیکھا تھا کہ کس کا خون ہے۔
اتوار کے روز مسیحیوں کی بڑی تعداد پبلک پارکس کا رخ کرتی ہے۔ اور خاص کر جب ایسٹر کا دن ہو تو اس تعداد میں خاص اضافہ ہوتا ہے۔ اسلامی دہشت گردوں کا اسی روز بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا مسیحی کمیونیٹی پر حملہ ہے۔
 
یاز

محفلین
یورپ میں ہم ہر سال کرسمس دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ یہ مسیحی تہوار ہے البتہ مکمل سیکولرائز ہونے کی وجہ سے ثقافتی تہوار بن چکا ہے۔

زیادہ تر معاشروں میں ایسا ہی ہے بھائی۔
بھارت میں بہت سی فلمیں عیدین پہ ریلیز ہوتی ہیں۔
یورپ اور امریکہ میں غیرمسلم دکاندار رمضان کے دنوں میں مسلمانوں کے لئے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں افطاریاں ہوتی ہیں، اور جسٹن ٹروڈو شلوار قمیض پہن کے مسجد میں جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
زیادہ تر معاشروں میں ایسا ہی ہے بھائی۔
بھارت میں بہت سی فلمیں عیدین پہ ریلیز ہوتی ہیں۔
یورپ اور امریکہ میں غیرمسلم رمضان کے دنوں میں مسلمانوں کے لئے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں افطاریاں ہوتی ہیں، اور جسٹن ٹروڈو شلوار قمیض پہن کے مسجد میں جاتا ہے۔
جی ایسا سیکولر معاشروں میں تو ہے۔ مذہبی معاشروں میں ایسا عموما نہیں ہوتا۔
 
اتوار کے روز مسیحیوں کی بڑی تعداد پبلک پارکس کا رخ کرتی ہے۔ اور خاص کر جب ایسٹر کا دن ہو تو اس تعداد میں خاص اضافہ ہوتا ہے۔ اسلامی دہشت گردوں کا اسی روز بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا مسیحی کمیونیٹی پر حملہ ہے۔
ایک واقعہ جو ہو چکا ہے اور اس کے حقائق معلوم کیے جا سکتے ہوں تو بغیر تحقیق کے کچھ بھی کہہ دینا مناسب نہیں معلوم ہوتا۔ بقول آپ کے
کیا مذہبی بنیادوں پر یہ گننا ضروری ہے؟ بچوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انکی انسانی بنیادوں پر گنتی کریں
 
arifkarim

معطل
ایک واقعہ جو ہو چکا ہے اور اس کے حقائق معلوم کیے جا سکتے ہوں تو بغیر تحقیق کے کچھ بھی کہہ دینا مناسب نہیں معلوم ہوتا۔ بقول آپ کے
بعض عینی شاہدین کے مطابق ۲۰۰ سے زائد بچوں اور خواتین کی اموات ہوئی ہیں لیکن میڈیا کم بتا رہا ہے۔ ویسے جس نوعیت کا دھماکہ تھا، اور جتنے لوگوں کی تعداد گیٹ پر جمع تھی، اسکے مطابق اموات زیادہ ہونی چاہیے۔ دیکھتے ہیں حقائق کب تک باہر آتے ہیں۔ آتے بھی ہیں یا نہیں آتے۔
 
arifkarim

معطل
محمد تابش صدیقی
میرا نہیں خیال کہ اس بیان کے بعد کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی رہ جاتی ہے:
The target were Christians

We want to send this message to Prime Minister Nawaz Sharif that we have entered Lahore. He can do what he wants but he won't be able to stop us. Our suicide bombers will continue these attacks.

– JAMAAT-UL-AHRAR SPOKESPERSON
http://www.itv.com/news/update/2016-03-27/taliban-claim-lahore-bomb-and-say-targets-were-christians/
 
Top