ہومیوپیتھی، طب کا تصوف

جاسمن

لائبریرین
ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو میں نے بہت موثر پایا ہے، والدہ بتاتی ہیں کہ ڈیڑھ سال کا تھا جب مجھے خناق کی تکلیف ہوئی اور بہت بگڑ گئی۔ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے تھے تبھی والدہ نے میرے ماموں کو فون کیا اور میری تکلیف کی بابت بتلایا۔ (ماموں ہومیو پیتھی میں خاصی تحقیق کر چکے ہیں اور ہومیو پیتھک کوالیفائڈ ڈاکٹر ہیں) ۔ ماموں کے دوا دینے کے بعدوالدہ کے بقول آدھے گھنٹے ہی میں طبعیت سنبھلنا شروع ہو گئی تھی اور دو گھنٹوں کے بعد مکمل آرام آ گیا جس پر اسپتال کے ڈاکٹرز بہت حیران تھے کہ اتنی جلدی مکمل آرام کیسے آسکتا ہے۔ ہوش سنبھالنے پر بھی اسی طرح کے کئی واقعات دیکھے جب ہومیو پیتھک میڈیسن نے بہت کام دکھایا۔
جہاں تک میں اسے سمجھا ہوں اس طریقہ علاج میں مریض کی علامات کے بالکل مطابق دوا ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایک ہی مرض کے بے شمار مریضوں کی علامات اور مزاج مختلف ہوتے ہیں اسی لئے دوا بھی بہت تحقیق کے بعد ہی تجویز کی جاتی ہے۔ باقی آج کل جو اشتہاری ڈاکٹرز نے اپنے اپنے ہومیو پیتھک سپلیمنٹ بنا رکھے ہیں اور سبھی کو ایک ہی کورس تجویز کر دیتے ہیں تو میری نظر میں اس کی کوئی افادیت نہیں بلکہ پیسہ اور وقت کا ضیاع ہےاور بسا اوقات تکلیف بڑھانے کا سبب بھی ہے۔
آپ کی بات بالکل درست ہے۔
 
ادویات تو واقعی ان کی گراں ہیں اور اتنی ہی زود اثر بھی مگر ان کا نیٹ ورک اور پرافٹ شئیرنگ سسٹم بہت حیران کن اور شاندار ہے۔ میرے خیال میں تو ٹائینز کمپنی کے نیٹ ورکنگ سسٹم اور میڈیسن سسٹم پر ایک الگ سے دھاگہ ہونا چاہے جس میں بہت سے لوگ اس کے اچھے اور برے پہلووں پر تبادلہ خیال کریں اور اپنے اپنے تجربات بیان کریں۔
میں قریبا ایک سال سے ٹائینز کا ممبر ہوں اور اس کے سسٹم کا متعارف ہوں کہ کیسے زبردست طریقے سے ایک عام آدمی بھی تھوڑی سی محنت کر کے ہزاروں روپے کما سکتا ہے سسٹم کی بدولت۔۔۔۔!
جی هان. ایسا هی. لیکن مین یهان Tiens کی مشهوری کرنی کی کوشش نهی کر رهی. صرف الرجی خاص طور پر گندم سی الرجی کی مریض کی تهیریپی کا مشاهدە شئر کر رهی هون. ایک girl ٣ سال کی عمر سی اس الرجی کی مریض تهی. ٢٦ سال تاک اس نی روتی نهی کهائ. مین نی اس تهیریپی سی اس کو تندرست هوتی دیکها هی.
یہ کیا ہے
فراڈ چیک کریں
 
حسان خان تین کا تو نہیں پتہ لیکن ایک فراڈ میں نے محسوس کیا ہے اور وہ ہے ممبر شپ کرکے مزید ممبرز لانا لیکن اس کا فائدہ ممبرز لانے والے کو نہیں ملتا
J
فدوی کی پہچان ادب دوست ہے حسان خان صاحب اور ہیں۔
میرا مقصود میڈیا کا فراڈ تھا
 
J
فدوی کی پہچان ادب دوست ہے حسان خان صاحب اور ہیں۔
میرا مقصود میڈیا کا فراڈ تھا
میڈیا کا فراڈ کچھ سمجھ نہیں آیا کچھ روشنی ڈالیں
دراصل ادھر پشاور میں بھی کچھ لوگوں کے ساتھ اس قسم کا فراڈ ہوا ہے لیکن اب میڈیا پر بھی آگیا ہے
 
ذیل کے دو اقتباسات آج ہی کسی اور دھاگے میں گفتگو کے دوران کے ہیں

ایم ایل ایم ( ملٹی لیول مارکیٹنگ) میری رائے میں ایک انتہائی نامناسب طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
اس طریقے کے حوالے سے ، منطقی اعتبار سے کئی باتیں ایسی ہیں جن پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
اور تجربے کے حوالے سے بھی معاملہ بہتر نہیں ہے

میڈیا::
ہر چند کے میرا اپنا تعلق بھی اسی شعبے سے ہے مگر میں اس طریقۂ واردات کا سخت ناقد ہوں۔ ایک چند ہزار کا چائینیز کیمرہ اور ایک مائیک پکڑ کر لوگ اپنے آپ کو محتسبِ اعلیٰ پاکستان سمجھنے لگتے ہیں۔ جھوٹ اور سچ کی شناخت کو مبہم کردینے والے اس جرم پر ہمارے اندر کئی لوگ آواز اُٹھاتے ہیں. مگر وہ طبقہ جن کے لئے میڈیا کاروبار سے کچھ آگے کی شے نہیں مسلسل قومی استحصال کا طرزِ عمل اپنائے ہوئے ہے
 
Top