ہومیوپیتھی، طب کا تصوف

S. H. Naqvi

محفلین
ادویات تو واقعی ان کی گراں ہیں اور اتنی ہی زود اثر بھی مگر ان کا نیٹ ورک اور پرافٹ شئیرنگ سسٹم بہت حیران کن اور شاندار ہے۔ میرے خیال میں تو ٹائینز کمپنی کے نیٹ ورکنگ سسٹم اور میڈیسن سسٹم پر ایک الگ سے دھاگہ ہونا چاہے جس میں بہت سے لوگ اس کے اچھے اور برے پہلووں پر تبادلہ خیال کریں اور اپنے اپنے تجربات بیان کریں۔
میں قریبا ایک سال سے ٹائینز کا ممبر ہوں اور اس کے سسٹم کا متعارف ہوں کہ کیسے زبردست طریقے سے ایک عام آدمی بھی تھوڑی سی محنت کر کے ہزاروں روپے کما سکتا ہے سسٹم کی بدولت۔۔۔۔!
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن لگتا ہے آپ ٹائینزکی ممبر ہیں اور ٹائینز کی کافی ساری پروڈکٹس استعمال کر چکی ہیں؟:cool:
جی هان. ایسا هی. لیکن مین یهان Tiens کی مشهوری کرنی کی کوشش نهی کر رهی. صرف الرجی خاص طور پر گندم سی الرجی کی مریض کی تهیریپی کا مشاهدە شئر کر رهی هون. ایک girl ٣ سال کی عمر سی اس الرجی کی مریض تهی. ٢٦ سال تاک اس نی روتی نهی کهائ. مین نی اس تهیریپی سی اس کو تندرست هوتی دیکها هی.
 

جاسمن

لائبریرین
Tiens کمپنی کے بارےمیں مجھے علم ہے۔ کافی منظم کمپنی لگتی ہے، لیکن میرے خیال میں ان کی ادویات قدرے گراں ہیں۔
جی هان ایسا هی هی. یه شائد ادویات نهین بلکه انهین food suppliments کهنا بهتر هو گا. بهتر نتائج هین. ایکو لائف تو جادو هی. آپ حیران ره جاتی هو جب اس دیوائس کی ذریه آپ کی بیماریون کی تفصیلات بتائ جاتی هین .
 
جاسمن اور S. H. Naqvi یہ بتائیں کہ اس میں ڈی ایکس این کی رشی کی طرح کوئی فوڈ سپلیمنٹ ہے رشی کا بائیلوجیکل نام گینو ڈرما ہے اور یہ سرخ کھمبی ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے انسان کے آکسیجن لینے کی قوت بڑھتی ہے یعنی اس کے استعمال سے آپ کا دل جگر دماغ وغیرہ تروتازہ رہتے ہیں
 

S. H. Naqvi

محفلین
مجھے اتنا علم نہیں مگر میرے خیال میں چیٹو سان کیپسول یا پھر بایوفائبر اس مقصد کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
مجهی بهی اتنا علم نهی. پته کر ک بتا سکتی هون. البته S H Nqviکا خیال صحیح لگتا هی.قیمتین کافی زیاده هین. یه بهی پته کر کی بتاۆن گی،،،اگر چاهین؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ہومیوپیتھی کے متعلق میرے والد کا کہنا ہے کہ:
جیسے بجلی کو آپ کوئلے، گیس، پانی، ایٹمی یا کسی بھی ذریعے سے پیدا کرتے ہیں تو وہ بجلی ہی ہوتی ہے، اسی طرح دوائی یا کوئی پلاسیبو بھی ہو، اگر وہ مرض ختم کر سکتی ہے تو اس کا استعمال برا نہیں
واضح رہے کہ میرے والد نارمل ڈاکٹر تھے اور ہومیوپیتھی کے خلاف بھی :)
 

ایم اے راجا

محفلین
ہومیو پیتھک کے جو بھی ڈاکٹر مجھے ملے سب لوٹ مار کرنے والے، کیا آپ مجھے پاکستان کے کسی بہترین ہومیو فزیشن کا پتہ اور کانٹیکٹ بتا سکتے ہیں ؟
 

عبد الرحمن

لائبریرین
میرا تعلق سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ سے
ماشاء اللہ!
بندے نے اس لیے استفسار کیا کہ کراچی میں ایک دو اچھے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور فزیشنز کو جانتا ہوں۔ اگر آپ کے کسی کام آسکتے ہیں تو پتے دے دیتا ہوں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہومیو پیتھک کے جو بھی ڈاکٹر مجھے ملے سب لوٹ مار کرنے والے، کیا آپ مجھے پاکستان کے کسی بہترین ہومیو فزیشن کا پتہ اور کانٹیکٹ بتا سکتے ہیں ؟
بہاول پور کے ایک ڈاکٹر کا کانٹیکٹ نمبر میں بھی دے سکتی ہوں۔۔۔وہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہیں اور اگر مریض چاہے تو ٹائنز کی مصنوعات سے بھی علاج کرتے ہیں۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو میں نے بہت موثر پایا ہے، والدہ بتاتی ہیں کہ ڈیڑھ سال کا تھا جب مجھے خناق کی تکلیف ہوئی اور بہت بگڑ گئی۔ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے تھے تبھی والدہ نے میرے ماموں کو فون کیا اور میری تکلیف کی بابت بتلایا۔ (ماموں ہومیو پیتھی میں خاصی تحقیق کر چکے ہیں اور ہومیو پیتھک کوالیفائڈ ڈاکٹر ہیں) ۔ ماموں کے دوا دینے کے بعدوالدہ کے بقول آدھے گھنٹے ہی میں طبعیت سنبھلنا شروع ہو گئی تھی اور دو گھنٹوں کے بعد مکمل آرام آ گیا جس پر اسپتال کے ڈاکٹرز بہت حیران تھے کہ اتنی جلدی مکمل آرام کیسے آسکتا ہے۔ ہوش سنبھالنے پر بھی اسی طرح کے کئی واقعات دیکھے جب ہومیو پیتھک میڈیسن نے بہت کام دکھایا۔
جہاں تک میں اسے سمجھا ہوں اس طریقہ علاج میں مریض کی علامات کے بالکل مطابق دوا ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایک ہی مرض کے بے شمار مریضوں کی علامات اور مزاج مختلف ہوتے ہیں اسی لئے دوا بھی بہت تحقیق کے بعد ہی تجویز کی جاتی ہے۔ باقی آج کل جو اشتہاری ڈاکٹرز نے اپنے اپنے ہومیو پیتھک سپلیمنٹ بنا رکھے ہیں اور سبھی کو ایک ہی کورس تجویز کر دیتے ہیں تو میری نظر میں اس کی کوئی افادیت نہیں بلکہ پیسہ اور وقت کا ضیاع ہےاور بسا اوقات تکلیف بڑھانے کا سبب بھی ہے۔
 
Top