آپ صاف صاف بتائیں کہ کیا چاہتے ہیں ۔اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیا کیا جاسکتا ہے۔وہ ہو رہا ہے جو میں نہیں چاہتا کہ ہو
اور جو میں چاہتا ہوں وہی ہو نہیں رہا
کبھی ہم ان کو کبھی اپنا دھاگا دیکھتے ہیں ۔منتظم بھی آئے ۔۔۔ جی آیاں نوں۔
ورنہ بیچارے مدیران ہی رونقیں لگائے رکھتے ہیں۔
واقعی!ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم اپنے خالق کو پہچانتے اور خود کو اس کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی سعی کرتے لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہم اسے بھول کر مخلوق کی رضا کے مطابق زندگی گزارتے ہیں ۔ افسوس ، صد افسوس ہم پر !
ہمارے مرشد و مخدوم قبلہ محمد احمد بھائی کی عوام سے اس معرفانہ خواہش اور ہم جیسوں کے لیے اس بظاہر معصومانہ حکم کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک اس دھاگے میں کچھ نہ کچھ ہو چکتا۔ محفل کی جوانی جولانی بلکہ کچھ کچھ ادھیڑعمری کا دور بھی ہوتا تو دو چار اراکین معطل اور ایک آدھ مستقل شمالی علاقہ جات کی سیر کو بھجوایا جا چکا ہوتا ۔ افسوس کہ تیری محفل میں اب وہ ٰگرمی محفلٰ نہ رہی ، سکان محفل کی جولانی طبع کو جانے کس کی آنکھ کھا گئی کہ اب کوئی یکا یک سربازار ایسی دُند مچانے کی سعی کرتا ہے اور نہ تاب پاتا ہے ۔ ہے کوئی دیوانہ آسا پاس تو اپنے ہی جیسے دوسرے کو آواز دے، میں تو صرف توجہ دلانے حاضر ہوا تھا
وہ ہو رہا ہے جو میں نہیں چاہتا کہ ہو
اور جو میں چاہتا ہوں وہی ہو نہیں رہا
رضیت باللہ ربا و بالاسلام دینا و بمحمد نبیارب کی رضا میں راضی ہو جائیں شاید کچھ افاقہ ہو۔
اب کیا فائدہ احمد بھائی، وہ لپک کر لڑائی مول لینے والے دلاور شناور ہی نہ رہےیعنی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک یہ لڑی میں دو چار محفلین کو معطلین میں تبدیل کر دیتی لیکن افسوس کہ اب محفلین میں اب وہ جراتِ رندانہ باقی ہی نہیں رہی۔
ہم نے آپ کی تحریر کو اپنے سمجھنے کے لئے آسان بنا لیا ہے۔
خداوند قدوس ہم سب کو ویگو زدہ ہونے سے بچاوےفلک بھائی ۔ ویگو ڈالے میں جب آنکھوں پر سیاہ پٹی ہو تو کیا شمالی پہاڑ اور کیا جنوبی سمندر ؟
یعنی ہم کھل کر معطلین کو یاد بھی نہیں کر سکتے؟اب کیا فائدہ احمد بھائی، وہ لپک کر لڑائی مول لینے والے دلاور شناور ہی نہ رہے
ہا ہا ہا...یعنی محنت کے لیے اجتماع کی ضرورت ؟
بھیا کی اصلاح ہم بلا شرکت غیرے کرنے کی سکت رکھتے ہیں!!!بھیا کے اشتراک سے۔ ؟
ویسے آپ کو کون سے معطلین یاد ہیں یا یاد آتے ہیں ؟ 🙂یعنی ہم کھل کر معطلین کو یاد بھی نہیں کر سکتے؟
بھیا کی اصلاح ہم بلا شرکت غیرے کرنے کی سکت رکھتے ہیں!!!
ویسے آپ کو کون سے معطلین یاد ہیں یا یاد آتے ہیں ؟ 🙂