اقبال جہانگیر
محفلین
ہیلی کاپٹر حادثہ : دو پائلٹ ،ناروے ، فلپائن کے سفیرسمیت 6 جاں بحق
گلگت…… آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت کی وادی نلتر میں ایم آئی 17 کی کریش لینڈنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ان میں دو پائلٹ شہید ہوئے جب کہ ناروے اور فلپائن کے سفیر ، انڈونیشیا ، ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہو ئیں ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے میجر التمش اور میجر فیصل شہید جب کہ 13 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نےٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ روسی ساخت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا اور اس پر 11 غیر ملکی اور چھ پاکستانی سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اترنے کے عمل کے دوران نلتر کے آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے ابتدائی طور پر حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی تاہم بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں دو پائلٹ اور دو سے تین غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار بقیہ 13 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ادھراس حادثے کے بعد وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورۂ نلتر کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کا طیارہ گلگت اترے بغیر ہی واپس اسلام آباد آ گیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/68978/