ہ اور ھ کا استعمال

جاسمن

لائبریرین
یوں تو آج کل ہم املا کی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں لیکن ہ کی جگہ ھ کا استعمال بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20200812-WA0084.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یوں تو آج کل ہم املا کی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں لیکن ہ کی جگہ ھ کا استعمال بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔
یقیناً اس مسئلے کی کئی وجوہات ہونگی ۔ ایک وجہ جو میرے مشاہدے میں آئی وہ یہ ہے کہ اگر کوئی لفظ یا عنوان لکھنے کے لئے کوئی عربی فونٹ استعمال کیا جائے تو لفظ کے درمیان میں "ہ" کی بجائے "ھ" لکھا جاتا ہے کیونکہ عربی لفظ کے درمیان میں "ہ" نہیں "ھ" ہی لکھا جاتا ہے ۔
میں جب بھی اپنا نام ثلث فونٹ میں لکھتا ہوں تو ظہیر کو ظھیر بنادیتا ہے ۔ :)
 
رانا

محفلین
ٹائپنگ میں تو نہیں لیکن ہاتھ سے کبھی لکھنا پڑے تو میں بھی ڈنڈی مار جاتا ہوں کیونکہ بعض جگہ ہ کی بجائے ھ لکھنا آسان لگتا ہے۔ مثلا ھے قلم اٹھائے بغیر لکھا جاتا ہے جبکہ ہے میں ہ کا ڈنڈا بنانا پڑتا ہے۔ اب محفلین نے کہنا ہے کتنا کاہل بندہ ہے یہ۔:)
 
ظفری

لائبریرین
سوشل میڈیا تو چھوڑیں میں نے الیکڑانک میڈیا خاص کر ٹی وی چینلز کو دیکھا ہے کہ ہ اور ھ کی غلطیاں تو چھوڑیں وہ پورے کا پورا لفظ تبدیل کردیتے ہیں ۔ حد تو یہ ہے کہ وہ لفظوں کی ادائیگی میں بھی پے در پے غلطیاں کرتے ہیں ۔ مثال کے طور پر " ہم ٹی وی " کا ایک مشہور پروگرام ہے "ہم مصالحہ " اس میں چمچ کے بجائے چمچہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں بجائے کالی مرچ ایک چمچ ۔۔۔ کہتے ہیں کالی مرچ ایک چمچہ ۔۔۔ :idontknow:
خود دیکھ لیں۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سوشل میڈیا تو چھوڑیں میں نے الیکڑانک میڈیا خاص کر ٹی وی چینلز کو دیکھا ہے کہ ہ اور ھ کی غلطیاں تو چھوڑیں وہ پورے کا پورا لفظ تبدیل کردیتے ہیں ۔ حد تو یہ ہے کہ وہ لفظوں کی ادائیگی میں بھی بے در پے غلطیاں کرتے ہیں ۔ مثال کے طور ہر ہم ٹی وی کا ایک مشہور پروگرام ہے "ہم مصالحہ " اس میں چمچ کے بجائے چمچہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں بجائے کالی مرچ ایک چمچ ۔۔۔ کہتے ہیں کالی مرچ ایک چمچہ ۔۔۔ :idontknow:
خود دیکھ لیں۔
خیر آپ نے تو شاید "چمچے" کا دوسرا مطلب لیتے ہوئے مزاحیہ بات کی ہے لیکن چمچہ ہی اصل لفظ ہے اور فصیح ہے ۔ چمّچ عوامی لفظ ہے ۔ اکثر گھرانوں میں چمچ کہنے پر اب بھی ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
خیر آپ نے تو شاید "چمچے" کا دوسرا مطلب لیتے ہوئے مزاحیہ بات کی ہے لیکن چمچہ ہی اصل لفظ ہے اور فصیح ہے ۔ چمّچ عوامی لفظ ہے ۔ اکثر گھرانوں میں چمچ کہنے پر اب بھی ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے ۔
میں نے اپنے اردو کے استاد سے اس پر بہت مار کھائی تھی کہ میں چمچ کو چمچہ کیوں کہتا ہوں ۔ آپ نے اسے فصیح قرار دیا ہے تو میں اپنی معلومات کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائپنگ میں تو نہیں لیکن ہاتھ سے کبھی لکھنا پڑے تو میں بھی ڈنڈی مار جاتا ہوں کیونکہ بعض جگہ ہ کی بجائے ھ لکھنا آسان لگتا ہے۔ مثلا ھے قلم اٹھائے بغیر لکھا جاتا ہے جبکہ ہے میں ہ کا ڈنڈا بنانا پڑتا ہے۔ اب محفلین نے کہنا ہے کتنا کاہل بندہ ہے یہ۔:)
لو دسو :happy:

اس بات پر تو

پکی پکی :beating: بنتی ہے لیکن اس کے لیے بھی بندہ چاہیے :happy::happy:
 
رانا

محفلین
لو دسو :happy:

اس بات پر تو

پکی پکی :beating: بنتی ہے لیکن اس کے لیے بھی بندہ چاہیے :happy::happy:
دیکھ لیں پھر ہم محفلین میں کیسے کیسے جوہر پوشیدہ ہیں جو کبھی خود سے نہ بتائیں تو کسی کو پتہ بھی نہ لگے۔:)
اب اپنے ظفری بھائی کو ہی دیکھ لیں۔ آج سے پہلے کس کو خبر تھی کہ زندگی میں کیسے کیسے مہان استادوں سے پھینٹیاں کھاتے رہے ہیں۔:p
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے اپنے اردو کے استاد سے اس پر بہت مار کھائی تھی کہ میں چمچ کو چمچہ کیوں کہتا ہوں ۔ آپ نے اسے فصیح قرار دیا ہے تو میں اپنی معلومات کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

اور استاد صاحب کا کیا کریں گے؟
میرے اردو کے استاد نے اس بات پر مجھے سزا دی کہ میں اپنا نام ز سے کیوں لکھتا ہوں۔ بڑا سمجھانے کی کوشش کی مگر نہ مانے۔ کچھ ماہ بعد سزا سے بچنے کے لئے خاص ان کی خاطر پرچے میں ذ سے لکھا تو اس پر نمبر کاٹ لئے کہ ز سے ہوتا ہے۔
 
خیر آپ نے تو شاید "چمچے" کا دوسرا مطلب لیتے ہوئے مزاحیہ بات کی ہے لیکن چمچہ ہی اصل لفظ ہے اور فصیح ہے ۔ چمّچ عوامی لفظ ہے ۔ اکثر گھرانوں میں چمچ کہنے پر اب بھی ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے ۔
مجھے بھی چمچ صحیح لگتا ہے۔ چمچہ یا چمچے دیکھ سن کر بہت برا لگتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top