یادگار بچپن، یادگار کھیل

ایسی کیفیات شریف بچوں کے دل میں ہی پنپتی ہیں۔
:cute::cute::cute::cute:
فاروق بھائی ، اس سے تو چوٹ اور گہری ہو جاتی ہے ۔
اور آپ عمر میں بھی چھوٹے تھے ۔۔
انکار کی یہ خوبی اقرار میں کہاں ہے
ہوتا ہے شوق غالب ان کی نہیں نہیں پر
بعد از اتمامِ بزمِ عیدِ اطفال
ایامِ جوانی رہے ساغر کشِ حال
سنا ہے کہ شرمیلوں اور شریفوں کے جذبات میں زیادہ زور ہوتا ہے۔ :censored:
بادہ پُر زور و نفس مست و مسیحا بیمار
کاٹ کر پھینکیے ناخن، تو باندازِ ہلال
 

نوشاب

محفلین
ایک بار ابو کیساتھ چھپن چھپائی کھیلی تھی۔ ابو کو کسی مریض کا فون آگیا اور وہ دکان پر چلے گئے۔ کوئی ایک گھنٹے بعد ہمیں پیٹی میں سے نکالا۔ اسکے بعد ہم نے بڑوں کیساتھ بچوں والے کھیل کھیلنے سے توبہ کر لی :)
آپ کو کیسے پتہ چلا کہ گھنٹے کے بعد نکالا
کیا پتہ ایک آدھ منٹ بعد نکالا ہو
ایسی تنگ وتاریک جگہوں پر تو ایک منٹ ایک صدی کے برابر ہو جاتا ہے۔
اچھا دن گرمیوں کے تھے کہ سردیوں کے؟؟؟
 

arifkarim

معطل
آپ کو کیسے پتہ چلا کہ گھنٹے کے بعد نکالا
کیا پتہ ایک آدھ منٹ بعد نکالا ہو
ایسی تنگ وتاریک جگہوں پر تو ایک منٹ ایک صدی کے برابر ہو جاتا ہے۔
اچھا دن گرمیوں کے تھے کہ سردیوں کے؟؟؟
ابو کو عموماً مریض چیک کرنے میں اتنا ہی وقت لگتا تھا :)
 

نظام الدین

محفلین
کھیل تو سارے ہی کھیلے ہیں لڑکیوں والے بھی اور لڑکوں والے بھی ۔۔۔۔ مثلا پہل دوج۔۔۔ گٹے۔۔۔۔۔ کھو کھو۔۔۔۔۔ چھپن چھپائی۔۔۔۔۔۔ پٹو گرم۔۔۔۔ اور وہ تمام کھیل جو گلی محلے میں کھیلے جاتے ہیں
 

نور وجدان

لائبریرین
میں اپنے بابا کے ساتھ بیڈ منٹن اور مامو کے ساتھ شطرنج کھیلنا سیکھی ۔۔۔ شطرنج سیکھی ہی تھی کہ سب دور درو ہوگئے ۔۔۔۔پھر اپنے بھائی کے ساتھ شطرنج اور ''پلے کاڑدز'' کھیلا کرتی تھی ۔۔۔۔ ایک دفعہ میں نے اور بھائی نے لڈو پر شرط لگائی ۔۔۔وہ ہر وقت جیت جاتا تھا اور میں ہارنے پت رونے لگ جاتی تھی ۔۔۔وہ کہتا تھا چلو۔۔۔۔!!! کھیل ہے اور جیت کر رہتا تھا۔۔۔جب شرط لگائی اور وہ جیت گیا۔۔میرے پاس پچاس روپے تھے ۔۔۔مجھے اس کو دینے تھے ،،،میں نے کھٹ سے جا کر بابا کو بتا دیا ۔۔میں نے شرط لگائی ۔۔ بس میرے بابا کو اتنا غصہ چڑھا۔۔۔تم لوگ شرطوں پر کھیلتے ہوں ۔لڈو ہی اٹھا کر پھنک دی ۔۔اور بھائی سے کہا پیسے واپس کرو ۔۔۔آج کے بعد شرط والا کام گھر میں نہیں ہوگا۔۔۔بھائی بیچارہ افسردہ ۔۔اور میں خوش ۔۔مجھے میرے پیسے واپس مل گئے تھے
 

خرم انصاری

محفلین
ارے جی۔۔۔ہم تو بہت، شریف، شرمیلے اور سیدھے سادھے تھے۔ اسی انتظار میں رہے کہ کھیلنے کی عمر ہو جائے تو کھیلتے ہیں پھر۔۔۔انتظار ہی انتظار۔۔۔ میں عمر گزر گئی۔
 
ارے جی۔۔۔ہم تو بہت، شریف، شرمیلے اور سیدھے سادھے تھے۔ اسی انتظار میں رہے کہ کھیلنے کی عمر ہو جائے تو کھیلتے ہیں پھر۔۔۔انتظار ہی انتظار۔۔۔ میں عمر گزر گئی۔

حضور انتظار کافی کیا ہے آپ نے ، کوئی بڑا کھیل ہی کھیلیں گے لگتا ہے :p:p:D:D:):)
 
Top