یادگار بچپن، یادگار کھیل

شزہ مغل

محفلین
ایک بار ابو کیساتھ چھپن چھپائی کھیلی تھی۔ ابو کو کسی مریض کا فون آگیا اور وہ دکان پر چلے گئے۔ کوئی ایک گھنٹے بعد ہمیں پیٹی میں سے نکالا۔ اسکے بعد ہم نے بڑوں کیساتھ بچوں والے کھیل کھیلنے سے توبہ کر لی :)
اہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔
 

خرم انصاری

محفلین
دل سے لگانا گزشتہ سے پیوستہ ہے نا !
بجا فرمایا، گزشتہ سے پیوستہ تو بالکل ہے مگر فقیر کی فہم نارسا کا خیال ہے کہ "دل سے لگانا" اور "دل پر لینا" تو متضاد چیزیں ہیں۔
دیکھیں۔ اگر یہ بات دل سے لگا لیں گے تو دل مصروف ہو جائے گا
دل مصروف ہوگا تو "بڑے" کھیل میں دل نہیں لگے گا
جبکہ حاصلِ حیات تو وہی ہے نہ۔۔۔:p:p
لگتا ہے "بڑے کھیل" سے آپ نے کچھ اور مطلب لے لیا میری مراد تو "ننھے منے بچوں کے ساتھ کھیلنا" تھی۔ کیونکہ ننھے منے بچے بڑوں کا کھلونا ہی تو ہوتے ہیں، عام کھلونوں سے ان کا دل نہیں لگتا، ان کی خوشیاں تو بچوں کی ہنسیوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں۔
 

شزہ مغل

محفلین
لڈو اور کسی قدر ڈراف بھی کھیلا ، کروڑ پتی بھی کسی قدر ، اور دیگر کھیل بھی، مگر یہ کھیل کبھی وہ مقام نہ پا سکے ہمارے گھرانے میں جو شطرنج کو حاصل رہا ۔
ہمارے ایک بزرگ کا قول ہے۔
" میاں زندگی تین "ش" کے گرد گزاری ہے ، شاعری ، شطرنج اور شکار"
اگلے وقتوں کی بات ہے صاحب اب ہمیں تو بقول ایک علیحدہ بزرگِ خاندان، "اس لذتِ پیکاں کی خاطر، نخچیر پکارا کرتے ہیں" مگر نہ ہمیں فرصت نہ وہ آسائش کہ جاویں۔
احتیاط: مصرعے پر تبصرہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ بزرگوار ، زورِ زبان کے ساتھ ساتھ زورِ بازو پر بھی یقین رکھتے ہیں، :):)
ڈراف، کروڑ پتی۔ یہ تو پہلی بار نام سنے۔
حضرت اگر آپ ان کے متعلق سلیس اردو میں کچھ معلومات دے سکیں تو نوازش ہو گی۔
 

شزہ مغل

محفلین
سکول میں خاص طور پر ایسے کام ہوجاتے ہیں۔ اگر استانی شفیقہ کے ساتھ ساتھ ہمہم بھی ہو تو
:)
ہمہم = یعنی خوبرو کجھ ہور نا سمجھ لینا
اھممم اھممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیا ہو رہا ہے؟؟؟؟؟؟
استانی کے سامنے استادیاں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top