شاہ نیاز یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ۔ شاہ نیاز بریلوی

السلام علیکم، اگر آپ احباب میں سے کوئی یہ بتا دے کہ عابدہ جی کے پڑھے ہوئے کلام میں جو فارسی اشعار ہیں وہ کس کے ہیں اور اگر ساتھ ترجمہ بھی مل جائے تو کیا بات۔

شکریہ
شاید وارث بھائی یا حسان خان بھائی بتا سکیں میں ٹیگ کر دیتی ہوں
محمد وارث حسان خان
 
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا

کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقا دیکھا

دید اپنے کی تھی اسے خواہش
آپ کو ہر طرح بنا دیکھا

صورتِ گُل میں کھل کھلا کے ہنسا
شکل بلبل میں چہچہا دیکھا

شمع ہو کر کے اور پروانہ
آپ کو آپ میں جلا دیکھا

کر کے دعویٰ کہیں انالحق کا
بر سرِ دار وہ کھنچا دیکھا

تھا وہ برتر شما و ما سے نیاز
پھر وہی اب شما و ما دیکھا

کہیں ہے بادشاہ تخت نشیں
کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا

کہیں عابد بنا کہیں زاہد
کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا

کہیں وہ در لباسِ معشوقاں
بر سرِ ناز اور ادا دیکھا

کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ بریاں و دل جلا دیکھا

(نیاز بریلوی*)

*حضرت شاہ نیاز
یہ غزل یا نظم جو بھی میں اکثر سنتا رہتا ہوں لیکن ابھی تک اس کے ایک شعر بھی سمنجھ نہیں آیا کیا کوئی اس کی تشریح کرسکتا ہے ؟
 
Top