تاسف یا اللہ محمد امین بھائی کو جلد صحت عطا فرما آمین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سب محمد امین بھائی کے لیے دعا کرے ابھی بجلی جانے والے ہے میں بجلی آنے کے بعد تفصیل سے لکھوں گا ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے اگر ایم اے راجا بھائی آپ میرے آنے سے پہلےآ گے تو آپ خود ہی بتا دینا کیا مسئلہ ہے
 
آپ سب محمد امین بھائی کے لیے دعا کرے ابھی بجلی جانے والے ہے میں بجلی آنے کے بعد تفصیل سے لکھوں گا ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے اگر ایم اے راجا بھائی آپ میرے آنے سے پہلےآ گے تو آپ خود ہی بتا دینا کیا مسئلہ ہے

اللہ تعالٰی محمد امین کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 

ایم اے راجا

محفلین
خرم بھائی سب سے پہلے آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہماری خاطر یہ دھاگہ شروع کیا۔
میں تمام دوستوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی دعاؤں سے نوازا۔
میں آٹھ، دس روز سے کافی بیمار ہوں کل سے طبیعت کچھ بہتر ہے، ہیپاٹائیٹس بی کو ہم سے عشق سا ہوگیا ہے سو اسی کی نوازش ہے کہ وہ آئے دن ہمیں تڑپاتی رہتی ہے، لیکن کیا کہنے اس محفل اور یہاں موجود دوستوں کے کہ ہم انھیں پل بھر کو بھی بھلا نہیں سکتے ہزاروں دردوں اور تکلیفوں سے تڑپتے ہوئے بھی یہاں ضرور آتے ہیں۔ ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ۔
آپکی دعاؤں کا طلبگار، (ایم اے راجا)
 

سارہ خان

محفلین
اوو ۔۔ یہ تو بہت بری بیماری ہے ۔۔:( اللہ پاک سے دعا ہے آپ کو جلد از جلد صحت یاب فرمائیں( آمین)۔۔ بہت اچھا سا علاج کروائیں اور اپنا بہت خیال رکھیں ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اپنا خیال رکھو راجا۔ ٹھیک سے علاج کرواؤ۔ اللہ سے دعا تو ہم سب کر ہی رہے ہیں، وہی سننے والا ہے۔ تم کو جلد از جلد مکمل صحت عطا کرے اللہ تعالیٰ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
آپ بھی اپنے علاج پر توجہ دیجیئے گا۔ انشاء اللہ تعالٰی ٹھیک ہو جائیں گے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پہلے تو معافی چاہتا ہوں کل بجلی جانے کے ڈر سے تفصیل نا لکھی وہ تو چلو راجا بھائی نے لکھ دیکھی ہے ۔ راجا بھائی اس کا علاج جلد سے جلد کرواؤ میرے امی جی کو بھی یہی بیماری تھی بہت دیر سے پتہ چلا تھا ہم نےپھر ان کا مکمل علاج کروایا ان کو ڈاکٹر نے سو ٹیکوں کا کورس بتایا تھا پھر جا کر کہی ہو ٹھیک ہوئی تھی آپ کو تو جلد پتہ چل گیا ہے اس لیے آپ اس پر توجہ دے اور جلد سے جلد ٹھیک ہو جائے کافی دن جب آپ سے بات نہیں ہوئی تو میں‌سمجھا آپ مصروف ہونگے اس لے آپ کو تنگ نہیں‌کیا لیکن یہاں تو اور ہی بات تھی خیر اللہ تعالٰی جان جی سب بہتر فرما دے گے اپنا خیال رکھے اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو عزت اور صحت عطا فرمائے آمین
 

ایم اے راجا

محفلین
میں تمام دوستوں کا مشکور ہوں کہ انھوں نے میری فکر کی، اور اس محفل کا نتہائی مشکور کہ جسکی وجہ سے میرے لیئے اتنی دعاؤں کا انتظام ہوا۔ شکریہ۔
 

ایم اے راجا

محفلین
پہلے تو معافی چاہتا ہوں کل بجلی جانے کے ڈر سے تفصیل نا لکھی وہ تو چلو راجا بھائی نے لکھ دیکھی ہے ۔ راجا بھائی اس کا علاج جلد سے جلد کرواؤ میرے امی جی کو بھی یہی بیماری تھی بہت دیر سے پتہ چلا تھا ہم نےپھر ان کا مکمل علاج کروایا ان کو ڈاکٹر نے سو ٹیکوں کا کورس بتایا تھا پھر جا کر کہی ہو ٹھیک ہوئی تھی آپ کو تو جلد پتہ چل گیا ہے اس لیے آپ اس پر توجہ دے اور جلد سے جلد ٹھیک ہو جائے کافی دن جب آپ سے بات نہیں ہوئی تو میں‌سمجھا آپ مصروف ہونگے اس لے آپ کو تنگ نہیں‌کیا لیکن یہاں تو اور ہی بات تھی خیر اللہ تعالٰی جان جی سب بہتر فرما دے گے اپنا خیال رکھے اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو عزت اور صحت عطا فرمائے آمین
خرم جان بہت شکریہ، آپ نے درست فرمایا لیکن انجیکشن لگنے کے لیئے اسکا نیگیٹو ہونا ضروری ہے جسکے لیئے ہم کوشاں ہیں، بس آپکی دعاؤں اور نیک خواہشات کے طلبگار ہیں۔ شکریہ۔
میں اس موقع پر محترمہ علیشا صاحبہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جن کو میرے بے قیمت خون کی ضرورت درپیش آئی اور مجھے اس بیماری کا پتہ چلا، مجھے بے حد افسوس ہیکہ میں انکو اپنا خون نہ دے سکا، لیکن خوشی ہیکہ وہ اب بالکل صحتیاب ہیں، میں انکا ایک بار پھر شکر گذار ہوں کہ انہوں میرے لیئے قران خوانی اور خصوصی دعاؤں کا انتظام کیا اور میرا بہت زیادہ خیال رکھا اور میں انکے والدین اور انکے بھائی عاصم صاحب کا بھی شکر گذار ہوں کہ انہوں نے بھی علیشا صاحبہ کا اس کارِ خیر میں بھرپور ساتھ دیا، اللہ انہیں اور انکے اہلِ خانہ کو ہر آفت سے محفوظ رکھے اور عمرِ دراز عطا فرمائے۔ آمین۔
اس موقع پر میں اپنی اماں جان کا ذکر بھی کروں گا جنہوں نے تین دن اور راتیں میرے لیئے جاگ کر گذاریں، اللہ سے دعا ہیکہ مجھے انکی خدمت بہت زیادہ موقع دے۔ آمین۔
میں اپنی اہلیہ کا بھی تہہ دل سے شکر گذار ہوں کہ وہ ان دنوں میں کبھی ٹھیک سے سو نہ سکیں میں اللہ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس نیک خاتون کو اجرِ عظیم سے نوازے اور مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میں اسکے بہنے والے تمام قیمتی آنسوؤں کا کچھ حساب چکا سکوں۔ آمین۔
اس موقع پر میں اپنے والد محترم کا بھی شکر گذار ہوں جو ہر وقت میری تکلیف پر تڑپتے رہتے تھے اور مجھ پر اپنی شفقت اور دعائیں نچھاور کرتے رہتے تھے، اللہ انہیں لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے اور میرے سر پر انکا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔
میں اپنے بھائیوں اور بھابی کا بھی شکر گذار ہوں جو اپنے سب کام کاج چھوڑ کر میرے لیئے دعاگو رہے، اور اپنے بھتیجے محمد ابراہیم کا بھی شکر گذار ہوں جو چوبیس گھنٹوں میں اٹھارہ گھنٹے میری خدمت میں گذارتا رہا، اللہ انہیں اجرِ عظیم اور صحت کی دولت سے نوازے۔ آمین۔
اس موقع پر مجھے ایک شخص سے شکوہ بھی ہیکہ اس نے کبھی ایس ایم ایس کر کے بھی میرا حال نہ پوچھا خدا کرے کہ اسکا دل میری طرف سے صاف ہو جائے اور اسکی غلط فہمی دور ہو جائے، اے اللہ تو اسے ہمیشہ خوش رکھ، اے اللہ تو سب کچھ تو جانتا ہے، کہوں کیا میں زباں سے۔ آمین۔
 

مغزل

محفلین
امین صاحب کو ہمارا بھی سلا م اور دعا
باری تعالیٰ اپنے حبیبِ پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم
کے وسیلہ ِ جلیلہ سے اور بیمارانِ کربلا کے صدقے امین صاحب
اور جملہ بیماران کو مکمل شفا عطا فرمائے (اٰمین)
سرکار علیہ الصلوۃ والسلام جب کی عیادت کوجاتے تو پیشانی پر
دستِ رحمت رکھ کر فرماتے ::
’’ لاَ باَسَ طہُورَ اَنشا اللہ ‘‘
(غم نہ کرو تم پاک (صحت یاب) ہوجاؤ گے انشا اللہ)
والسلام و علیکم
 

محمداحمد

لائبریرین
راجہ بھیا

آپ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیے ۔ اللہ تعالٰی ہی شفا دینے والا ہے۔

دعا ہے اللہ آپ کو شفاء کلی عطا فرمائے (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top