تاسف یعقوب آسی کا سانحہ ارتحال

طارق شاہ

محفلین
۔۔۔۔۔۔افسوسناک خبر۔۔۔۔۔
وادئ سنگ و آہن کے کہنہ مشق استاد شاعر ، علمِ عروض کے ماہر اور دیارِ ادب ٹیکسلا کے دیرینہ مخلص بانی رکن محمد یعقوب آسی کا انتقال ہو گیا ہے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
جنازے کی اطلاع بعد میں دی جائیگی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے
اور تمام پس ماندگان بشمول اردو محفل کے رفقا کو اُن کے حق میں
ہمیشہ دُعا کرتے رہنے کی عادت و سعادت نصیب کرے۔
آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!

یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ آسی صاحب سے راضی ہو جائے اور اُن کے لئے اپنی رحمتوں کے دروازے وا کر دے۔ آمین یا رب العالمین!

تمام احباب کی تمام دعاؤں پر ہماری طرف سے آمین۔
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت دکھ ہوا یہ خبر سن کر ۔ مرحوم انتہائی شفیق اور علمی شخصیت تھے۔ اچھے لوگ بہت دیر سے ملتے ہیں اور بہت جلدی بچھڑ جاتے ہیں۔ تلمیذ جی ، نایاب جی اور اب یعقوب آسی جی۔
اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
 

La Alma

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
میری اردو محفل تک رسائی اتفاقی طور پر جناب محمد یعقوب آسی کی کتاب"فاعلات" کی تلاش کے دوران ہوئی تھی۔ ان کی کتاب تو میں نے تا حال مکمل نہیں پڑھی, لیکن اس وساطت سے اردو محفل سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
اللہ ان کی آخرت کی تمام منازل آسان کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین۔
 
انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔ کل فیسبک پر یہ افسوسناک خبر پڑھی۔۔۔ دلی رنج ہوا ۔۔۔ اللہ استاد محترم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین
مجھ پر یعقوب آسی سر کے بے شمار احسانات ہیں ۔۔ عبید سر اور آسی سر نے بنیادی طور پر ہم تمام نو آموز شعراء کی رہنمائی کی۔۔۔ انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا ۔ آج جو بھی ٹوٹا پھوٹا لکھتے ہیں سب ان ہی اساتذہ کا فیض ہے ۔۔۔ ابھی میں اپنے والد کے سانحہ سے بھی ابھر نہیں پایا ہوں کہ یہ دلخراش خبر ملی ۔۔

اللہ یعقوب آسی سر کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

آج حقیقتا محفل یتیم یتیم سی لگ رہی ہے۔

اللہ آسی صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
 

اکمل زیدی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوسناک خبر--اردو محفل کا اور درخشاں ستارہ اوجھل ہوا - خدا ان کے گناہان سے درگذر کرے اور انکے ساتھ فضل و کرم کا معاملہ فرمائے الہی آمین
میرا تعارف کی لڑی کے بعد سب سے مکالمہ ان سے ہی ہوا تھا ۔۔۔:-(
 
اللہ تعالیٰ آپ کے والدِ محترم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
آمین۔ جزاک اللہ
آمین۔ جزاک اللہ
آمین۔ جزاک اللہ
 

مقبول

محفلین
انتہائی افسوسناک خبر ہے ۔ اللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
 
Top