یوئیفا چمپئینز لیگ 18-2017

ہو تو گیا سب کچھ۔ اب کس چیز کا انتظار؟

آج یعنی 11 اپریل کو ہونے والے
سویلیا بمقابلہ بائرن
میڈرڈ بمقابلہ یووینٹس

اور اگر آج سویلیا باہر ہو جاتی ہے تو 2009-10 سیزن کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ اس دہائی میں صرف ایک ہی ہسپانوی ٹیم کوالیفائی کر پائے سیمی فائنل کے لئے (بشرطیکہ میڈرڈ کوالیفائی کر جائے)
 
روم میں بارسلونا کو وہی کرنا تھا جو رومن کرتے ہیں یعنی گول لیکن بارسلونا نے اختلاف کیا

بارسا کا تو ہسپانیہ میں بھی ارادہ نہیں تھا-
وہ تو دو خود رومیوں نے داغ لیا ایک تحفہ بنا کر پیش کر دیا- ورنہ شائد پہلی لیگ سے ہی نتیجہ مختلف ہوتا-
 
یاز

محفلین
آج یعنی 11 اپریل کو ہونے والے
سویلیا بمقابلہ بائرن
میڈرڈ بمقابلہ یووینٹس

اور اگر آج سویلیا باہر ہو جاتی ہے تو 2009-10 سیزن کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ اس دہائی میں صرف ایک ہی ہسپانوی ٹیم کوالیفائی کر پائے سیمی فائنل کے لئے (بشرطیکہ میڈرڈ کوالیفائی کر جائے)
اوہ اچھا۔ اب سمجھا۔
اور
ایک اور اطالیہ بمقابلہ ہسپانیہ تیار است۔
 
تاہم اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ادارہ
زیڈان خان بخش چانڈیو کا قول آپکی نظر کرنا چاہتا ہے کہ
"جو محمد صالح کو بالون ڈی آر نہ دے اس کمیٹی کو بھی پھانسی دوں گا"
وغیرہ وغیرہ
 
یاز

محفلین
کاوٹنہو صاحب لیورپول چھوڑ کے بارسلونا آئے تھے، چیمپیئنز لیگ جیتنے
بارہ تیرہ سال قبل مائیکل اوون نے بھی یہ کہہ کر لیورپول چھوڑی تھی کہ میں بڑے لیول کی فٹ بال کھیلنا چاہتا ہوں اور لیورپول بڑے لیول تک جاتی دکھائی نہیں دیتی۔
مائیکل اوون کا چھوڑنا تھا کہ لیورپول نے جیسے تیسے کر کے چیمپیئنز لیگ کے لئے کوالیفائی کیا اور پھر چیمپیئنز لیگ ہی جیت لی۔
 
بعض اوقات نیگیٹو کمنٹ بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے۔ کہ اب اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے۔
اور محبت کے جذبہ پر مخاصمت کا جذبہ حاوی بھی دکھائی دیتا ہے۔
 
یاز

محفلین
Top