یوبنٹو لنکس

زیک

مسافر
سلیک‌ویر اچھی ہے مگر میرا خیال ہے کہ نئے بندے کے لئے نہیں۔ نئے شخص کے لئے یوبنٹو یا اعجاز صاحب کی بتائی ہوئی ڈسٹروز ٹھیک ہیں۔
 

نعمان

محفلین
یوبنٹو کی اگر آپ سی ڈی منگواتے ہیں چاہے شپ اٹ سے یا لنکس پاکستان سے تو اس کے ساتھ ایک لائیو سی ڈی آتی ہے۔ اگر آپ لائیو سی ڈی استعمال کرکے پہلے دیکھ لیں تو بہت اچھا ہے۔ یہ ایک بہت اہم اسٹیپ ہے جسے بالکل نظر انداز نہیں‌ کرنا چاہیے۔ قدیر کیا تم نے لائیو سی ڈی پہلے چلا کر دیکھی تھی؟ یا ڈائریکٹ مال مفت دل بے رحم سیدھے انسٹال سی ڈی ڈال دی تھی؟

میں اتفاق کرتا ہوں کہ یوبنٹو بہت دیر سے انسٹال ہوتا ہے اور اس کی وجہ وہ بہت سارے پروگرام ہیں جو اس کے ساتھ آتے ہیں۔ یوبنٹو کی انسٹالیشن میں شاید اس کا بھی آپشن ہے لیکن وہ ایڈوانسڈ انسٹالیشن ہے تو ظاہر ہے ونڈوز یوزر لنکس کی ہر ایڈوانس چیز سے ڈر جاتے ہیں۔ ڈیڑھ گھنٹے میں آپ کو آؤٹ اف باکس ہر چیز بھی تو مل رہی ہے ونڈوز تو انسٹال کرنے کے بعد کتنے ہی پروگرام علیحدہ سے انسٹال کرنے پڑتے ہیں اور اس میں بھی یہی وقت لگتا ہے۔


شارق بھائی انویسٹیگیٹ کر رہا ہوں۔ لیکن چونکہ مجھے ان چیزوں کی بالکل کوی معلومات نہیں ہیں اسلئیے مجھے سمجھ نہیں آتا۔ لیکن میں ایک ٹیوٹوریل پڑھ رہا ہوں ساتھ ہی روز یوبنٹو سے تھوڑی دیر چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا ہوں۔ یوبنٹو کے سپورٹ فورمز پر بھی لوگوں کے گلے پڑوں گا۔

یوبنٹو میں اردو فونٹ‌ انسٹال ہونے کے بعد بھی ٹوٹے ٹوٹے نظر آتے ہیں۔ یوبنٹو والے ایک اردو لینگویج پیک بھی فراہم کرتے ہیں جو پتہ نہیں کیا کام کرتا ہے۔ تاہم یوبنٹو میں اردو کی بورڈ پہلے سے فونٹک ہے۔اردو پڑھنے اور لکھنے میں ابھی تھوڑی دقت ہے جو امید ہے آہستہ آہستہ دور ہوجاے گی۔
 

نعمان

محفلین
یہ پوسٹ یوبنٹو لنکس سے بھیجی جارہی ہے۔ گرچہ امید ہے کہ آپ لوگ یہ پیغام صحیح طرح پڑھ لیں گے لیکن محفل کے اردو ایڈیٹر میں ایک ایک حرف الگ الگ نظر آرہا ہے۔ لیکن بہرحال لنکس اتنی مشکل نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
میں نے تو امریکہ میں آج کل ایسے لوگوں کو لینکس انسٹال کرتے دیکھا ہے جنہیں ڈائیریکٹری لینے کی کمانڈ نہیں آتی تھی مگر کچھ محنت کر کے سسٹم چلا لیتے ہیں۔ جوانوں میں کچھ سیکھنے کا جذبہ بھی تو ہونا چاہیے۔ اگر کمپوٹر کو entertainment سسٹم سمجھنا ہے تو لینکس وغیرہ کے چکر میں پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟

تو کیا لینکس انسٹال کرنے کے بعد ان لوگوں نے ڈائریکٹری لسٹنگ لے کر دیکھی تھی یا اس کے بغیر ہی ان انسٹال کر دیا تھا؟
 

جیسبادی

محفلین
نعمان نے کہا:
یہ پوسٹ یوبنٹو لنکس سے بھیجی جارہی ہے۔ گرچہ امید ہے کہ آپ لوگ یہ پیغام صحیح طرح پڑھ لیں گے لیکن محفل کے اردو ایڈیٹر میں ایک ایک حرف الگ الگ نظر آرہا ہے۔ لیکن بہرحال لنکس اتنی مشکل نہیں۔

نعمان، اگر آپ فائرفاکس پر ہو تو view/character encoding/utf-8 کر کے دیکھو کہ کیا اس سے لفظ جڑتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کا فائرفاکس سیٹ اپ نفیس فونٹ دکھانے کا اہل نہ ہو۔ اسی سائٹ کو konqueror میں دیکھو۔ کچھ دوسری اردو سائٹ پر صورت حال دیکھو۔ مزید
help
 
اس سے ثا بت ہوا کہ یوبنٹو سب کو پسند آیا میرے علاوہ۔ اور مزید یہ کہ کافی سارے لوگ لینکس کے معاملے میں سنجیدہ ہیں میرے سمیت۔ بہر حال یہ تھریڈ کھلا رہنا چاہیے تا کہ ہم لوگ لینکس کی مختلف ڈسٹروز پر بحث کر سکیں۔
ویسے نعمان ! میں نے یوبنٹو میں انفرادی پیکجز انسٹالیشن کا کوئی آپشن ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن ملا نہیں میرا خیال یہی ہے کہ اس میں کوئی ایسا آپشن ہے ہی نہیں۔
جیسبادی ! میں نے کچھ وقت ریڈ ہیٹ اور مینڈرک کے ساتھ گزارا تو ہے اور میں ریڈ ہیٹ سرٹیفیکیشن (RHCE ) کرنا چاہتا ہوں‌ اس بارے میں کچھ مشورہ دیجیے گا۔
 

نعمان

محفلین
جناب فائر فوکس کا کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ اردو ایڈیٹر کا ہے۔ میں اردو محفل یوبنٹو میں بخوبی پڑھ سکتا ہوں بس فونٹ نفیس ویب نسخ ہوتا ہے کیونکہ ایشیا ٹائپ بی بی سی کی ملکیت ہے وہ اوپن سورس میں استعمال نہیں ہوسکتا۔ مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ ونڈوز میں ٹاہوما سب یونیکوڈ کیریکٹرز کو سپورٹ کرتا ہے لیکن لنکس میں اسکا کیا متبادل ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آصف نے اردو وکی پر یہاں اس کے بارے میں کچھ لکھا ہوا ہے۔ باقی وہ خود یہاں اس بارے میں بتا سکیں گے یا پھر جیسبادی کو اس بارے میں پتا ہوگا۔
 

نعمان

محفلین
جیسبادی بھای میں نے کامیابی کے ساتھ آئی ایس اے سرور سے اپنے یوبنٹو لنکس کو کنیکٹ کرلیا ہے۔ اس کے لئے یہ طریقہ اپنایا ہے کہ ایسی ایپلیکشنز استعمال کی جائیں جو انٹرنیٹ کنکشن کے متعلق معلومات علیحدہ سے بھی تسلیم کرتی ہیں۔ ان میں سوکس فور سیلیکٹ کرکے اپنے آئی ایس اے سرور کا ایڈریس ڈالنا ہوگا۔ تاہم یہ طریقہ کار دو صورتوں میں کام نہیں کرے گا۔ ایک اگر میرے کمپیوٹر کا ایڈریس اسٹیٹک نہ ہو۔ دو اگر سرور ہر کنکشن کے لئیے اتھینٹیکیشن مانگتا ہو۔ تاہم دونوں صورتوں کے لئیے ہیک موجود ہیں جنہیں آزمانے کی مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ بس اب اردو لکھنے کا مسئلہ ہے۔ نبیل بھائی رہنمائی کا شکریہ میں ابھی اس حل کو آزما کر رپورٹ کرتا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
نبیل بھائی آصف بھائی کے نسخے نے مدد کی اور اب یوبنٹو کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھ سکتا ہوں مگر ہنوز محفل کے ویب بیسڈ ایڈیٹر میں اردو کے لفظ ٹوٹے ٹوٹے آرہے ہیں۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ محفل کے ایڈیٹر میں ایشیا ٹائپ استعمال ہوتا ہے؟ اگر اہسا ہے تو براہ مہربانی نفیس ویب نسخ کو بھی اس میں شامل کریں۔

دوستو آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں یوبنٹو استعمال کرنا کتنا آسان ہے۔ اب میں اس میں ایم ایس این ، یاہو، آئی آر سی، ای میل، ویب، امیج ایڈیٹنگ سب کچھ کرسکتا ہوں اور موسیقی سے بھی لطف انداز ہوسکتا ہوں۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگر آپ ٹھان لیں اور تیس رپے والی ونڈوز کی سی ڈی کہیں پھینک دیں تو آسانی سے یوبنٹو استعمال کرسکتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
ویب ۔ ڈن
ای میل ۔ ڈن
چیٹ۔ ڈن
موسیقی۔ ڈن

مسائل جو ہنوز توجہ طلب ہیں لیکن پریشان کن نہیں:

اسٹارٹ اپ ٹائم کو برق رفتار بنانا ہے۔ یوبنٹو بہت ساری فضول چیزیں بھی ایویں ہی لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے روکنا ہوگا۔
بی بی سی اردو پڑھنے کا حل ڈھونڈنا ہے۔
عازب کے گٹار سافٹویرز کے لنکس متبادل ڈھونڈنے ہیں۔
ایک عدد بحری جہاز خریدنا ہے جو قطب شمالی کے گلیشیرز میں بھی جاسکے۔
 

جیسبادی

محفلین
نعمان نے کہا:
جناب فائر فوکس کا کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ اردو ایڈیٹر کا ہے۔ میں اردو محفل یوبنٹو میں بخوبی پڑھ سکتا ہوں بس فونٹ نفیس ویب نسخ ہوتا ہے کیونکہ ایشیا ٹائپ بی بی سی کی ملکیت ہے وہ اوپن سورس میں استعمال نہیں ہوسکتا۔ مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ ونڈوز میں ٹاہوما سب یونیکوڈ کیریکٹرز کو سپورٹ کرتا ہے لیکن لنکس میں اسکا کیا متبادل ہے؟

اس محفل کیلئے آسان حل تو یہ ہے کہ آپ جاوا سکرپٹ بند کر دو۔ اس کے لئے فائرفاکس ایکسٹینشن no script کا استعمال بہتر ہے۔ چونکہ آپ اردو سسٹم تختہ سے لکھ سکتے ہو، تو اس ٹیکسٹ باکس میں بھی اسی طرح لکھ سکو گے۔
سب زبانوں کیلئے جو فانٹ ہے وہ غالباً Arial Unicode MS ہے۔ کسی زمانے میں م‌س نے core fonts
ms fonts
کے نام سے کچھ فانٹ مفت فراہم کیے تھے ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فانٹ پرانے ورزن ہوں اور اتنی اچھی طرح کام نہ کریں۔ ہر زبان کے علیحدہ علیحدہ فانٹ تو لینکس کیلئے موجود ہی ہیں۔
 

نعمان

محفلین
جیسبادی ایسا ہی کروں گا مگر فی الحال اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔ بی بی سی اردو کے لئے یہ سوچا ہے کہ کسٹم اسٹائل شیٹ بنائی جائے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کام کیسے ہوتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
urdu naskh unicode خاصا بہتر فونٹ ہے۔ شارق نے یہ ربط دیا تھا۔ اگر آپ یہ نصب کر لو تو ب‌ب‌س وغیرہ صحیح نظر آنی چاہیے۔

دوسرا آپ کسی بھی سائٹ پر اپنی مرضی کا فونٹ زبردستی لاگو کر سکتے ہو۔ طریقہ یہ ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
عتیق، یوبنٹو debian پر بنا ہے۔ اس لئے debian کے تمام پیکج اس پر چلنا چاہیے ہیں، اور نصب بھی ہونا چاہیے، ورژن کا حساب رکھ کر۔ سنا ہے کہ یوبنٹو والوں نے کچھ چیزیں چھپا کر رکھی ہوئی ہیں، جیسا کہ root login۔ مگر اس کے توڑ آپ کو یوبنٹو فورم پر مل جائینگے۔

سرٹیفیکیشن کا مجھے کوئی تجربہ نہیں۔ البتہ بہت سی ویب سائٹ سے مدد مل چاہیے۔
 
ابھی کل ہی میں سوچ رہا تھا کہ “ مالِ مفت دلِ بے رحم “ کی بات ہوئی ہے اس کا مطلب ہے کہ یوبنٹو کہیں‌سے مفت مل رہی ہے کافی تلاش کے باوجود نیٹ پر نہ مل سکی البتہ نواب آباد(واہ کینٹ) کی ایک گلی سے مل گئی ورچوئل یونورسٹی کے سٹوڈینٹ کی مہربانی سے۔ اب کی بار جب میں اسے نصب کروں گا تو اس کے عیوب کے بجائے محاسن کو پیشِ نظر رکھوں گا۔
جیسبادی !‌ آپ نے خوب یاد دلایا root -login کا مسئلہ بھی تھا اس حوالے سے آپ کی ٹپ سے استفادہ کروں گا۔
 

نعمان

محفلین
عتیق ۔ یوبنٹو کی مفت سی ڈیز یوبنٹو ڈاٹ آرگ بذریعہ پوسٹل میل تقسیم کر رہا ہے۔ دیکھیں:
https://shipit.ubuntu.com/

رپورٹ: کسٹم اسٹائل شیٹ بنانے کے بجائے میں نے اردو نسخ ایشیا ٹائپ انسٹال کرلیا ہے۔ اب میں محفل کے ویب بیسڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں بخوبی لکھ سکتا ہوں اور بی بی سی اردو بھی پڑھ سکتا ہوں۔ ویب کور فونٹ کا سیٹ انسٹال کرنے کے بعد کسی سائٹ کی ویژول اپرئینس اب ونڈوز کے فائر فوکس سے بالکل مختلف نہ ہوگی۔

اب ایسا کوئی کام نہیں بچا جو میں ونڈوز پر کرسکتا ہوں مگر یوبنٹو پر نہیں۔ تاہم میں نے ابھی بھی ایک پارٹیشن پر ونڈوز رکھی ہوئی ہے اور ایک مہینے یوبنٹو استعال کرنے کے بعد ونڈوز کا خاتمہ کردیا جائیگا۔
 
ایک دو گزارشات

میرا بھی مشورہ ہے کہ ونڈوز ابھی رہنے ہی دو۔ یوبنٹو جس تیزی سے نکھر رہی ہے، اس کا مستقبل مجھے تابناک لگتا ہے۔ میں ڈیپر ڈریک کا بِیٹا چلا رہا ہوں اور بہت مزہ آرہا ہے۔ ایک دو گزارشات:

1۔ کوئی بھی کام بحیثیت ایڈمنسٹریٹریا روٹ کی حیثیت سے کرنے کے لیے کمانڈ کے سامنے sudo لکھیں، مثلاً
sudo gedit /etc/hosts
2۔ فانٹ انسٹال کرنے کا آسان طریقہ: اپنی ہوم ڈائریکٹری میں fonts. نامی ڈائریکٹری بناؤ اور اس میں فانٹ رکھ کر بس ایک لاگ آؤٹ اور دوبارہ لاگ ان۔
3۔ نیا سافٹ ویئر لادنے کے لیے synaptic کا استعمال کرو۔
 

الف عین

لائبریرین
Syneptic تب ہی کام کرتا ہے جب آپ انٹر نیٹ سے کنیکٹیڈ ہو، یہ خیال رہے۔ اور ظاہر ہے کہ برانڈ بینڈ ہو تب ہی آپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ میری بس یہی ایک شکایت ہے اب بھی لینکس سے۔ اگرچہ اب ونڈوز کے انسٹالرس کی طرح کے انسٹالرس بن تو رہے ہیں لیکن مسئلہ وہ بھی ہے کہ کس ڈیسک تاپ کے لئے۔ جی نوم یا کے ڈی ای یا ایکس ایف سی ای۔ وغیرہ
 
Top