یوبنٹو کی اگر آپ سی ڈی منگواتے ہیں چاہے شپ اٹ سے یا لنکس پاکستان سے تو اس کے ساتھ ایک لائیو سی ڈی آتی ہے۔ اگر آپ لائیو سی ڈی استعمال کرکے پہلے دیکھ لیں تو بہت اچھا ہے۔ یہ ایک بہت اہم اسٹیپ ہے جسے بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ قدیر کیا تم نے لائیو سی ڈی پہلے چلا کر دیکھی تھی؟ یا ڈائریکٹ مال مفت دل بے رحم سیدھے انسٹال سی ڈی ڈال دی تھی؟
میں اتفاق کرتا ہوں کہ یوبنٹو بہت دیر سے انسٹال ہوتا ہے اور اس کی وجہ وہ بہت سارے پروگرام ہیں جو اس کے ساتھ آتے ہیں۔ یوبنٹو کی انسٹالیشن میں شاید اس کا بھی آپشن ہے لیکن وہ ایڈوانسڈ انسٹالیشن ہے تو ظاہر ہے ونڈوز یوزر لنکس کی ہر ایڈوانس چیز سے ڈر جاتے ہیں۔ ڈیڑھ گھنٹے میں آپ کو آؤٹ اف باکس ہر چیز بھی تو مل رہی ہے ونڈوز تو انسٹال کرنے کے بعد کتنے ہی پروگرام علیحدہ سے انسٹال کرنے پڑتے ہیں اور اس میں بھی یہی وقت لگتا ہے۔
شارق بھائی انویسٹیگیٹ کر رہا ہوں۔ لیکن چونکہ مجھے ان چیزوں کی بالکل کوی معلومات نہیں ہیں اسلئیے مجھے سمجھ نہیں آتا۔ لیکن میں ایک ٹیوٹوریل پڑھ رہا ہوں ساتھ ہی روز یوبنٹو سے تھوڑی دیر چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا ہوں۔ یوبنٹو کے سپورٹ فورمز پر بھی لوگوں کے گلے پڑوں گا۔
یوبنٹو میں اردو فونٹ انسٹال ہونے کے بعد بھی ٹوٹے ٹوٹے نظر آتے ہیں۔ یوبنٹو والے ایک اردو لینگویج پیک بھی فراہم کرتے ہیں جو پتہ نہیں کیا کام کرتا ہے۔ تاہم یوبنٹو میں اردو کی بورڈ پہلے سے فونٹک ہے۔اردو پڑھنے اور لکھنے میں ابھی تھوڑی دقت ہے جو امید ہے آہستہ آہستہ دور ہوجاے گی۔