یوبنٹو لنکس

نعمان

محفلین
یوبنٹو میں gnome ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ مینڈرک بھی ایک یوزرفرینڈلی لنکس ہے۔ اعجاز اور جیسبادی آپ لوگ ونڈوز کے عام یوزر کو جسے ونڈوز کا بھی ٹھیک سے نہ معلوم ہو اس کے لئیے کونسی ڈسٹرو تجویز کریں گے؟ ویسے اوپن سورس والوں نے تو پچھلے سال یوبنٹو کو ایوارڈ دیا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
میں نے پہلے یوبنٹو کی لائیو سی ڈی چلائی تھی ، مگر سی ڈی ڈرائیو کمزور ہونے کی بناء پر

اس سے اکتا گیا ۔ پھر اسے انسٹال کیا تو دو مسائل سامنے آئے ۔ ایک ساؤنڈ ڈرائیور کی عدم

موجودگی اور دوسرا انٹرنیٹ سے رابطے کی ناکامی ۔ ان میں سے مؤخر الذکر اہم ہے ۔ ویسے

مجھے یوبنٹو پسند آیا ہے اور میں اسے مستقل طور پر رکھنے کے لیے تیار ہوں اگر درج ذیل مسائل

حل ہو جائیں ۔

انٹرنیٹ سے رابطہ
ہارڈ ویر کے ڈرائیور کی فراہمی
فائل سسٹم

فائل سسٹم کا مسئلہ یہ ہے کہ یوبنٹو ای ایکس ٹی تھری فائل سسٹم استعمال کرتا ہے ۔

لہٰذا یوبنٹو نصب کرنے کے بعد اسے نکال کر ونڈوز نصب کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے کیونکہ ونڈوز

کا انسٹالیشن سیٹ اپ اس فائل سسٹم کو پڑھ نہیں سکتا لہٰذا ہارڈ ڈرائیو کی عدم

موجودگی کا اعلان کرکے خاموش ہو جاتا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ کیا یوبنٹو کو FAT32 پر نصب کیا جا سکتا ہے ؟ اور کیسے؟

ہارڈ ویر کے ڈرائیورز کا مسئلہ تو انٹرنیٹ سے حل ہو ہی جائے گا ۔

مگر میں انٹرنیٹ سے رابطہ کیسے کروں؟ پہلے تو Lucent Win Modem کی تنصیب اور پھر

انٹرنیٹ کنکشن کی فراہمی ۔ میں ونڈوز اور یوبنٹو اکٹھے رکھ بھی نہیں سکتا کیونکہ ہارڈ

ڈرائی مُنی سی ہے ۔ اگرچہ میں ونڈوز کا تھوڑا سا ایڈوانس صارف ہوں مگر یوبنٹو کی ککھ

سمجھ نہیں آئی ۔ پہلے تو یہ بتائیے کہ یوبنٹو کا کمانڈ لائن کا پرامپٹ کہاں سے کھلتا ہے جہاں

کمانڈز لکھی جائیں :lol اور پھر بتائیے کہ ڈائل اپ کنکشن کیسے بنایا جائے ۔

اور میرے خیال میں یوبنٹو plug and play hardware کو بھی نہیں پہچانتا ۔ میں نامور یا بے نام

USB Flash Drive کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟
میرے خیال میں پاکستان میں یوبنٹو کو ونڈوز کی موجودہ سطح پر آنے میں دس پندرہ سال لگیں گے ۔
 
قدیر !‌ ونڈوز ایکس پی کسی بھی لینکس ڈرائیو کو ڈھونڈ لیتا ہے آپ ایکس پی کے ذریعے بوٹ ہو کر لینکس کی ڈرائیو کو دیلیٹ اور فارمیٹ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یوبنٹو fat32 کو سپورٹ کرتا ہے آزمائش شرط ہے ۔ usb کو یوبنٹو خود ڈھونڈ لیتا ہے ۔ ساؤنڈ کارڈ کے لیے آپ اپنا کارڈ تبدیل کر لیں کتنا آسان ہے نا!
 
قدیر لینکس

قدیر لینکس پر اگر external modem کا خرچہ اٹھا سکو، تو سب ڈائل اپ کے مسئلے حل سمجھو۔ یہ وہ موڈیم ہیں جو سیریل لائن سے جڑ کر سسٹم میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ سارے لینکس پر بخوبی چلتے ہیں۔ winmodem جو عمومی PCI والے انٹرفیس پر چلتے ہیں لینکس پر قابلِ استعمال آسانی سے نہیں ہوپاتے۔

لینکس اور ونڈوز کو الگ پارٹیشن میں رکھنا ہی مناسب رہے گا۔

یو ایس بی: یوبنتو اور نئے ڈیسکٹاپ سسٹم بآسانی اٹھا لیتے ہیں اور ڈیسکٹاپ پر ایک آئیکان کے ذریعے اس تک رسائی ممکن بنا دیتے ہیں۔

لینکس پر آتے ہوئے بہتر ہوگا کہ اس کا کچھ فلسفہ سمجھ لو، پھر یہ ڈیوائس مینیجر وغیرہ ڈھونڈنے کے چکر میں خوار نہیں ہوگے۔
 

نعمان

محفلین
قدیر یوبنتو میں کمانڈ لائن پرامپٹ کو ٹرمینل کہا جاتا ہے۔ یہ اپلیکیشن ِ ایکسیسریز میں مل جائے گا۔ اگر آپ کو کوئی ایڈمن سطح پر کمانڈ چلانی ہے تو اس کے لئیے sudo command options کا فارمیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ یوبنتو میں ونڈوز کی طرح ایڈمنسٹریٹر کا الگ سے اکاؤنٹ نہیں ہوتا کیونکہ ایڈمن کے سارے کام آپ الگ الگ پاسورڈ دے کر انجام دیتے ہیں یا پھر سوڈو استعمال کرکے ٹرمینل میں انجام دیتے ہیں۔ یوں یوبنتو اور بھی زیادہ سیکیور ہوجاتا ہے۔ ساؤنڈ کارڈ وغیرہ کے لئیے یہ فورم دیکھیں یا اس میں اپنے ساؤنڈ کارڈ کی معلومات فراہم کرکے دیکھیں کہ کس طرح آپ اپنا ساؤنڈ کارڈ کمپیٹیبل بنا سکتے ہیں۔
http://ubuntuforums.org/forumdisplay.php?f=114
موڈیم کے مسئلہ ایک بہت عام وجہ ہے پاکستان میں لنکس سے لوگوں کی دلبرداشتگی کی۔ لیکن یہ ناقابل حل نہیں ۔
 

نعمان

محفلین
قدیر کچھ اور تحقیقات کے بعد مزید معلومات کے ساتھ حاضر ہوں۔ لنکس میں موڈیم کنفگر کرنے کے لئے چاہے وہ ون موڈیم ہی کیوں نہ ہو آپکو ایک آل ریڈی ورکنگ انٹرنیٹ کنکشن چاہئیے ہوگا۔ میں چونکہ کیبل استعمال کرتا ہوں اس لئیے مجھے موڈیم کا پتہ چلانے میں کوئی دشواری نہ ہوئی حالانکہ میں کنکسنٹ کا موڈیم استعمال کررہا ہوں جو لنکس کے ڈرائیور فراہم نہیں کرتا۔ لیکن لنکسنٹ نامی ایک ویب سائٹ پر لنکس کی اکثر ڈسٹریبیوشنز کے لئیے اس کا حل موجود ہے۔

لن موڈیم نامی سائٹ جس کا اوپر ذکر ہوا ہے وہ ایک ایسا ٹول پیش کرتے ہیں جس کی مدد سے موڈیم دیٹکٹ کیا جاسکتا ہے۔ اور مناسب طریقے سے اس کو کنفگر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ سب کرنے کے لئے تمہیں ایک پہلے سے کام کرتا ہوا انٹرنیٹ کنکشن چاہئے ہوگا۔ ویسے یوبنٹو کی سی ڈی میں یونیورس ریپوزیٹوری میں کچھ حل موجود ہیں جو بغیر انٹرنیٹ کے آزمائے جاسکتے ہیں مگر کیسے اس کے لئیے تمہیں یوبنٹو وکی کا یہ صفحہ دیکھا چاہئیے:
https://wiki.ubuntu.com/DialupModemHowto
 

نعمان

محفلین
ونڈو یوزرز کے شوق کو مزید ہوا دینے کے لئیے ایک اسکرین شاٹ جو یوبنٹو میں انٹرنیٹ کی بورڈ لے آؤٹ اور فورم پر اردو کے ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے۔ دیکھیں جب مجھ جیسا ناتجربہ کار یہ کرسکتا ہے تو آپ کیوں نہیں؟

[insert image:
 

جیسبادی

محفلین
قدیر، dual boot کے بغیر کوئی چارہ نہیں، جب تک آپ کا hw صحیح سیٹ نہیں ہو جاتا۔ میں بھی لینکس پر ڈائل اپ موڈم استعمال کرتا ہوں۔ اس کا ڈرائیور مجھے خود کمپائل کرنا پڑا تھا۔ یوبنٹو/ڈیبین کیلئے بنے بنائے ڈرائیور مل جانے چاہیے ہیں۔ آپ کو اپنے موڈیم کا ماڈل یا chip-set کے مطابق ڈرائیور نیٹ پر تلاش کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ htttp://google.com/linux پر تلاش کر سکتے ہو یا یوبنٹو فورم پر پوچھ سکتے ہو۔
 

جیسبادی

محفلین
نعمان نے کہا:
یوبنٹو میں gnome ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ مینڈرک بھی ایک یوزرفرینڈلی لنکس ہے۔ اعجاز اور جیسبادی آپ لوگ ونڈوز کے عام یوزر کو جسے ونڈوز کا بھی ٹھیک سے نہ معلوم ہو اس کے لئیے کونسی ڈسٹرو تجویز کریں گے؟ ویسے اوپن سورس والوں نے تو پچھلے سال یوبنٹو کو ایوارڈ دیا ہے۔

mandrake, suse, xandros, redhat اگرچہ GPL ہیں، مگر اصل میں کمرشل ڈسٹرو ہیں۔ اس لئے انتخاب debian/ubuntu اور slackware کے درمیان ہی ہے۔ اگرچہ خود مجھے سلیک وئیر پسند ہے اور KDE بھی پسند ہے، مگر مشورہ یہی ہے کہ نئے لوگ یوبنٹو/نوم استعمال کریں۔ اس طرح اردو مقامیانے کی کوشش بھی ایک ڈسٹرو پر مرکوز کی جا سکے گی۔ پچھلے دنوں ڈیبین والوں نے اپنے انسٹالر کے اردو اور پنجابی ترجمے کی دعوت دی تھی، مگر میں نے فورم پر پوسٹ نہیں کی، کیونکہ ابھی اتنی افرادی قوت موجود نہیں۔
 

نعمان

محفلین
جیسبادی میں نے یوبنٹو کے لینگویجز میں اردو سلیکٹ کی تھی جس سے یہ پتہ چلا کہ اردو کا مقامیانہ تو زیرغور ہے مگر اس میں کچھ بھی کام نہیں ہوا ہے۔مجھے ایسے کسی پروجیکٹ میں کام کرکے بہت خوشی ہوگی۔ تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے کمپیوٹر استعمال کنندگان انگریزی انٹرفیس استعمال کرنے کو اردو پہ ترجیح دیں گے۔ لیکن ہم کیا کہہ سکتے ہیں جب تک کوئی ایسی چیز بازار میں آئی نہ ہو تو رجحان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ مگر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مائیکروسوفٹ آفس کے اردو ورژن کا استقبال کچھ اتنا اچھا نہیں ہوا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ٓآپ کی بات درست ہے۔ اس فورم کا مقصد بھی یہی ہے کہ چھوٹے پڑاجیکٹ پر کام کر کے اردو کمپوٹنگ کی vocabulary بن جائے اور سب کا اس پر اتفاق ہو جائے تو پھر لینکس جیسی بلّا پر ہاتھ ڈالا جائے۔ ورڈ پریس جس پر کام ہو رہا ہے اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔ اگر فائرفاکس پر کام مکمل ہو جائے تو یہ لوگوں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ میں نے کچھ عرصہ اکبر چودھری کا اردو موزیلا استعمال کیا تھا، تو اچھا لگا تھا
۔ پرانی اطلاعات کے مطابق اکبر نے فائرفاکس کا ترجمہ بھی شروع کیا تھا۔ لیکن کافی عرصے سے کوئی اطلاع نہیں۔
 

نعمان

محفلین
بھئی مجھے تو اردو انٹرفیس سے ڈر سا لگتا ہے۔ شاید ایک دو اردو انٹرفیس والی اپلیکیشنز استعمال کروں تو کم ہوجائے۔
 

اجنبی

محفلین
عتیق : بقول آپ کے ایکس پی یوبنٹو کے ڈرائیو کو پڑھ سکتی ہے ۔ لیکن میں نے اپنی ڈسک کے C ڈرائیو میں ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد اس ہارڈ ڈسک کو ایک دوست کی ہارڈ ڈسک کا غلام (slave) بنایا تو اُس کی ایکس پی نے میری ہارڈ ڈسک تو اٹھا لی مگر مائی کمپیوٹر میں اس کا آئیکون ظاہر نہیں کیا ، اور اس کی جگہ خالی چھوڑنے کے بعد اگلا آئیکون ظاہر کیا ۔

سوال یہ ہے کہ اگر یوبنٹو کو C ڈرائیو میں انسٹال کر دیا جائے اور کوئی اور ڈرائیو بھی نہ ہوتو پھر اس پر ونڈوز کیسے نصب کریں گے ؟

شارق : شکریہ ۔ مگر یہ فلسفہ کہاں سے اور کیسے سمجھا جائے ؟

زکریا : شکریہ

نعمان بے حد شکریہ : میں آپ کی ہدایات پر عمل کرکے بتاؤں گا ۔

جیسبادی : شکریہ ۔ ڈرائیور کمپائل کرنے کے لیے پروگرامنگ کا علم ضروری ہے یا کامن سینس سے بھی کام چل جاتا ہے ؟
 

نعمان

محفلین
قدیر تمہاری ہارڈ ڈسک بہت چھوٹی ہے۔ لنکس اور ونڈوز کو ایک ہی پارٹیشن پر رکھنا ونڈوز کی صحت کے لئیے انتہائی نامناسب ہوگا۔ کیا ونڈوز یو ایس بی والی ہارڈ دسکس جو آجکل چل رہی ہیں ان پر انسٹال ہوسکتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو کسی دوست سے وہ والی ہارڈ ڈسک لے لو اور اس میں ونڈوز انسٹال کرلو، پھر اپنی ہارڈ ڈسک پر لنکس اور اپنی ہارڈ ڈسک پر یوبنٹو انسٹالیش کے دوران دو پارٹیشن بنانا ایک ای ایکس ٹی اور ایک فیٹ بتیس۔ فیٹ بتیس کو بیس ایم بی پر رکھنا۔ اب جب تم یوبنٹو انسٹال کرچکو گے تو تمہارے پاس بیس ایم بی کی ایسی اسپیس ہوگی جو ونڈوز اور یوبنٹو دونوں پڑھلیں گے۔ اب اپنا ہارڈ ویر کنفگریشن شروع کرنا۔ جہاں پرابلم ہو ونڈوز سے نیٹ کنیکٹ کیا جو ڈاؤنلوڈ کرنا ہو کیا۔ اس کو فیٹ پر منتقل کرو اور لنکس میں آزماؤ۔

ایک دو دن کی محنت ہے بس۔
 

اجنبی

محفلین
نعمان آپ نے یو ایس بی والی ہارڈ ڈسک کا ذکر کیا ہے ، کیا ایسی ہارڈ ڈسک دستیاب ہے ؟ اور اس کی قیمت کتنی ہے۔ مشورے پر غور کروں گا۔ :lol:
 

نعمان

محفلین
قدیر یہ تو نہیں پتا کہ اسے کیا کہتے ہیں شاید یو ایس بی ڈرائیو کہتے ہیں۔ اور شاید ڈھائی تین ہزار تک کی ہوگی۔
 

اجنبی

محفلین
اوہ کہیں آپ یو ایس بھی فلیش ڈرائیو USB Flash Drive کی بات تو نہیں کر رہے ، اس میں تو ونڈوز انسٹال نہیں ہو سکتی
 

جیسبادی

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
عتیق : بقول آپ کے ایکس پی یوبنٹو کے ڈرائیو کو پڑھ سکتی ہے ۔ لیکن میں نے اپنی ڈسک کے C ڈرائیو میں ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد اس ہارڈ ڈسک کو ایک دوست کی ہارڈ ڈسک کا غلام (slave) بنایا تو اُس کی ایکس پی نے میری ہارڈ ڈسک تو اٹھا لی مگر مائی کمپیوٹر میں اس کا آئیکون ظاہر نہیں کیا ، اور اس کی جگہ خالی چھوڑنے کے بعد اگلا آئیکون ظاہر کیا ۔

سوال یہ ہے کہ اگر یوبنٹو کو C ڈرائیو میں انسٹال کر دیا جائے اور کوئی اور ڈرائیو بھی نہ ہوتو پھر اس پر ونڈوز کیسے نصب کریں گے ؟

شارق : شکریہ ۔ مگر یہ فلسفہ کہاں سے اور کیسے سمجھا جائے ؟

زکریا : شکریہ

نعمان بے حد شکریہ : میں آپ کی ہدایات پر عمل کرکے بتاؤں گا ۔

جیسبادی : شکریہ ۔ ڈرائیور کمپائل کرنے کے لیے پروگرامنگ کا علم ضروری ہے یا کامن سینس سے بھی کام چل جاتا ہے ؟


ونڈوز کیلئے ext3 کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا، اس لئے وہ اس پارٹیشن کو نہیں دکھاتا۔

اگر ہارڈ ڈسک خریدنے کا پروگرام ہو تو عام ہارڈڈسک شاید usb hd کے مقابلے میں سستی پڑے۔

ڈرائیور کمپائل کیلئے C پروگرامنگ کی تھوڑی بہت شُد بُد ہونا اچھا ہوتا ہے۔ عام آدمی کیلئے کسی کی مدد کے بغیر مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ جیسے آدمی کو تھوڑی بہت پروگرامنگ تو سیکھنی ہی چاہیے۔
 
Top