میں نے پہلے یوبنٹو کی لائیو سی ڈی چلائی تھی ، مگر سی ڈی ڈرائیو کمزور ہونے کی بناء پر
اس سے اکتا گیا ۔ پھر اسے انسٹال کیا تو دو مسائل سامنے آئے ۔ ایک ساؤنڈ ڈرائیور کی عدم
موجودگی اور دوسرا انٹرنیٹ سے رابطے کی ناکامی ۔ ان میں سے مؤخر الذکر اہم ہے ۔ ویسے
مجھے یوبنٹو پسند آیا ہے اور میں اسے مستقل طور پر رکھنے کے لیے تیار ہوں اگر درج ذیل مسائل
حل ہو جائیں ۔
انٹرنیٹ سے رابطہ
ہارڈ ویر کے ڈرائیور کی فراہمی
فائل سسٹم
فائل سسٹم کا مسئلہ یہ ہے کہ یوبنٹو ای ایکس ٹی تھری فائل سسٹم استعمال کرتا ہے ۔
لہٰذا یوبنٹو نصب کرنے کے بعد اسے نکال کر ونڈوز نصب کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے کیونکہ ونڈوز
کا انسٹالیشن سیٹ اپ اس فائل سسٹم کو پڑھ نہیں سکتا لہٰذا ہارڈ ڈرائیو کی عدم
موجودگی کا اعلان کرکے خاموش ہو جاتا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ کیا یوبنٹو کو FAT32 پر نصب کیا جا سکتا ہے ؟ اور کیسے؟
ہارڈ ویر کے ڈرائیورز کا مسئلہ تو انٹرنیٹ سے حل ہو ہی جائے گا ۔
مگر میں انٹرنیٹ سے رابطہ کیسے کروں؟ پہلے تو Lucent Win Modem کی تنصیب اور پھر
انٹرنیٹ کنکشن کی فراہمی ۔ میں ونڈوز اور یوبنٹو اکٹھے رکھ بھی نہیں سکتا کیونکہ ہارڈ
ڈرائی مُنی سی ہے ۔ اگرچہ میں ونڈوز کا تھوڑا سا ایڈوانس صارف ہوں مگر یوبنٹو کی ککھ
سمجھ نہیں آئی ۔ پہلے تو یہ بتائیے کہ یوبنٹو کا کمانڈ لائن کا پرامپٹ کہاں سے کھلتا ہے جہاں
کمانڈز لکھی جائیں :lol اور پھر بتائیے کہ ڈائل اپ کنکشن کیسے بنایا جائے ۔
اور میرے خیال میں یوبنٹو plug and play hardware کو بھی نہیں پہچانتا ۔ میں نامور یا بے نام
USB Flash Drive کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟
میرے خیال میں پاکستان میں یوبنٹو کو ونڈوز کی موجودہ سطح پر آنے میں دس پندرہ سال لگیں گے ۔