یورپ کی سیر: بیلجئیم، فرانس اور سویزرلینڈ

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم

دراصل ٹرین میں کوئی تصویر نہیں بنائی تھی اس لئیے، اگلی قسط میں انشاء اللہ تصاویر بھی شامل ہوں گی۔

پسند کرنے کے لئیے بہت شکریہ :)
 

میم نون

محفلین
یہ پیرس کے بڑے اسٹیشنوں میں سے ایک تھا (Gare de nord)

یہاں سے بھائی لوگ میٹرو کی طرف چلے اور ٹکٹ خانے میں ٹکٹ ڈالے بغیر ہی رکاوٹ کے اوپر سے پھلانگ کر دوسری طرف ہو لئیے :eek:
اب وہ چاروں دوسری طرف اور میں باہر حیران پریشان انھیں دیکھتا رہا، میں تو بغر ٹکٹ کے اندر جانے والا نہیں تھا لیکن بھائی کے اسرار پر میں بھی پھلانگ گیا :whistle:

ہم نے فیصلہ کیا کہ ایفل ٹاور دیکھنے چلتے ہیں، بھائی اور دوست تو ایک دن پہلے بھی جا چکے تھے لیکن اب میں آیا تو پھر چلنے کا فیصلہ ہو گیا، نیچے میٹرو کی سرنگ میں جا رہے تھے کہ ایک لڑکی نے ہم سے انگریزی پوچھا کہ ایفل ٹاور کیسے جاتے ہیں، اب ہم میں سے انگریزی صرف مجھے آتی تھی اور ایک اور دوست کو، میں آگے بڑھا اور بولا کہ تم ہمارے ساتھ چلو ہم بھی اسی طرف جا رہے ہیں، مجھے پیرس آئے چند منٹ ہی ہوئے تھے اور میں گائیڈ بھی بن گیا :grin:

اب مجھے یاد نہیں کہ آیا ہم ایک ہی میٹرو سے ایفل ٹاور پہنچ گئے یا راستے میں ایک دفعہ ٹرین تبدیل کی، خیر جب ہم ایفل ٹاور والے اسٹیشن پر پہنچے اور باہر نکلے تو وہ بالکل سامنے تھا، کچھ دیر پیدل چلنے کے بعد ہم ایفل ٹاور کے نیچے پہنچ گئے۔

Belgium-France-Switzerland166.jpg


Belgium-France-Switzerland167.jpg
 

میم نون

محفلین
Belgium-France-Switzerland178.jpg


جگہ جگہ ایفل ٹاور کے شو پیس بک رہے تھے، ہم نے بھی چند نمونے تخفے کے لئیے خریدے۔

ٹاور کے اوپر جانے کے لئیے لوگوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی اور اگر ہم انتظار کرتے تو کم از کم دو گھنٹے رکنا پڑتا اور پھر شام یہیں ہو جاتی اس لئیے کچھ دیر وہیں رک کر ہم باہر چلے آئے۔

پیرس میں یہ والی سواری دیکھ کر دل خوش ہو گیا:

Belgium-France-Switzerland179.jpg


یورپ میں یہ عام نہیں ہے اور اٹلی میں میں نے اسے کہیں نہیں دیکھا، بس پیرس میں یہی ایک رکشہ نظر آیا تھا جسکی میں نے تصویر لے لی۔
 

میم نون

محفلین
برسلز میں Atomium دیکھنے سے کیسے رہ گیا ؟

بارش کا سارا قصور تھا، اگست میں اتنی بارش میں نہیں پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی :(
کیا آپ نے دیکھا ہے؟



یار ، آپ تو بڑا انتظار کروا رہے ہو

وہ کہتے ہیں ناں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے :grin:
 
Top