مبارکباد یومِ آزادی مبارک ہو

تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو
AAM%2BConsultants%2B14%2BAugust%2B1.jpg
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جشن آزادی مبارک – امريکی سفير ڈيوڈ ہيل کا پيغام


Amb_Hale_on_Youm_e_Azadi.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن کا پيغام​

ميں امريکہ اور يہاں کی عوام کی جانب سے پاکستان کے لوگوں کو ان کے 70ويں يوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پيش کرتا ہوں۔

اگست 14 1947 کو امريکی صدر ٹرومين نے اس وقت کے گورنر جرنل محمد علی جناح کو امريکہ کی جانب سے مضبوط دوستی اور خير سگالی کا پيغام ديا اور کہا کہ "امريکی عوام آپ کے ملک کے ساتھ قريبی اور خوشگوار تعلقات کی توقع رکھتے ہيں"۔ گزشتہ سات دہائيوں کے دوران امريکہ اور پاکستان نے جمہوريت، استحکام، سيکورٹی اور معاشی ترقی پر مبنی ہمارے باہم مفادات کے فروغ کے ليے پاکستان سميت پورے خطے ميں مل کر کام کيا ہے۔ آج امريکہ پاکستان کی عوام کے ساتھ مل کر آزادی کے ساتھ ساتھ ستر سالوں پر محيط ہمارے باہمی تعلقات کا جشن بھی منا رہا ہے اور ہم آنے والے برسوں ميں بھی مل کر کام کرتے رہيں گے۔​

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

فہد اشرف

محفلین
فہد اشرف انڈیا میں یوم آزادی کس طرح منایا جاتا ہے؟؟ آپ لوگ بھی جھنڈیاں لگاتے ہیں؟؟ :)
یہ کچھ جھلکیاں ہیں ہماری یونیورسٹی کی۔
یہاں صبح صبح حب الوطنی گانےکے بجائے جاتے ہیں پھر وائس چانسلر صاحب آ کے جھنڈا پھہراتے ہیں اس کے بعد قومی ترانہ ہوتا ہے اور وائس چانسلر کی تقریر اس کے بعد یونیورسٹی کے لڑکے لڑکیاں کچھ گیت اور نظمیں پیش کرتے ہیں۔ پھر سب لوگ ریفریشمنٹ کے نامعقول انتظام کی طرف ٹوٹ پڑتے ہیں
مولانا آزاد لائبریری:)
IMG_20170815_204037.jpg

اسٹریچی ہال سے وکٹوریا گیٹ(سر سید ہال ساؤتھ) کا منظر
IMG_20170815_100511.jpg

اسٹریچی ہال اور یونیورسٹی کی جامع مسجد
IMG_20170815_092242.jpg

اسٹریچی ہال
IMG_20170815_091608.jpg


IMG-20170816-_WA0007.jpg

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور صاحب
IMG_20170816_131216.jpg

یہ آخری
تصویر انسٹاگرام سے لی گئی جسے جسے شاہ حسین نے کیپچر کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
وندے ماترم پوراگیت تو نہیں بجاتے لیکن یہ جملہ اگر کسی گیت میں ہو تو چل جاتا ہے جیسے اے آر رحمان کا ایک مشہور گانا 'ماں تجھے سلام' یا 'آؤ بچو تمہیں دکھائیں جھانکی ہندوستان کی' اس میں بیچ بیچ میں یہ جملہ آتا ہے۔
 
وندے ماترم پوراگیت تو نہیں بجاتے لیکن یہ جملہ اگر کسی گیت میں ہو تو چل جاتا ہے جیسے اے آر رحمان کا ایک مشہور گانا 'ماں تجھے سلام' یا 'آؤ بچو تمہیں دکھائیں جھانکی ہندوستان کی' اس میں بیچ بیچ میں یہ جملہ آتا ہے۔
فہد بھائی بھارت کا قومی ترانہ کون سا ہے؟
سارا جہاں سے اچھا یا جیئے جیئے ہند
 

فہد اشرف

محفلین
فہد بھائی بھارت کا قومی ترانہ کون سا ہے؟
سارا جہاں سے اچھا یا جیئے جیئے ہند
ربندر ناتھ ٹیگور کا لکھا ہوا جن گن من۔ حالانکہ ایسا کوئی بھی پروگرام نہیں ہوتا جس میں اقبال کا ترانہ ہندی نہ بجتا ہو

جَن گَن مَن اَدِھی نایک جئے ہے
بھارت بھاگیہ وِدھاتا
پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
دراوڈ اُتکل بنگ
وِندھیہ ہِماچل یَمُنا گنگا
اُچّھل جَلَدِھی تَرنگ
تَو شُبھ نامے جاگے
تَو شبھ آشِشْ مانگے
گاہے تَو جئے گاتھا
جن گن منگل دایَک جیہ ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
جیا ہے، جیا ہے، جیا ہے
جیا جیا جیا جیا ہے
 
Top