مبارکباد یومِ تشکر

محمد وارث

لائبریرین
یعنی یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہر جگہ ایک جیسی ہی ہیں۔
اس موقع پر بھی سیل وغیرہ لگتی ہے؟
یوم تشکر کے بعد "بلیک فرائیڈے" منایا جاتا ہے، یعنی شاپنگ کا دن۔ میری فیس بُک میں نہ جانے کہاں سے یہ "جمعۃ الاسود" گھس آیا ہے، ناک میں‌ دم آ گیا ہے، مگر ایک کام کی خبر بھی ملی، ایک کتابوں والے نے بھی چالیس فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا عندیہ دیا ہے، کل دیکھیں گے انشاءاللہ۔ :)
 
arifkarim

معطل
ہم لوگوں کی بھی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں ایک باقاعدہ ملکی چھٹی، ایک ہماری سالانہ چھٹیوں میں سے کٹوتی اور دو ویک اینڈ کے دن ملا کر ہم چار بناتے اور خوش ہوتے ہیں
ہم آپکی خوشیاں سمجھ سکتے ہیں:
Screen_Shot_2012-12-23_at_10.02.37_AM.png
 
arifkarim

معطل
یوم تشکر کے بعد "بلیک فرائیڈے" منایا جاتا ہے، یعنی شاپنگ کا دن۔ میری فیس بُک میں نہ جانے کہاں سے یہ "جمعۃ الاسود" گھس آیا ہے، ناک میں‌ دم آ گیا ہے، مگر ایک کام کی خبر بھی ملی، ایک کتابوں والے نے بھی چالیس فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا عندیہ دیا ہے، کل دیکھیں گے انشاءاللہ۔ :)
جمعہ الاسود کی وبا پچھلے کچھ سالوں سے یہاں بھی پہنچ گئی ہے۔ تاجران پورے سال کا ناقص مال سستے داموں کنڈم کرنے کیلئے اس دن کا استعمال کرتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پہلے لوگ لائنوں میں لگ کر غیر ضروری اشیا کی خریداری کرتے ہیں اور پھر ویکنڈ کے بعد دوبارہ لائنوں میں لگ کر انہیں واپس کر رہے ہوتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی ہم بھی دعا کرتے رہتے ہیں‌ کہ عاشورہ کی چھٹیاں جمعے ہفتے کو ہوں، بارہ ربیع الاول ہفتے یا سوموار کو پڑ جائے ، عیدین منگل بدھ کو آ جائیں، کبھی اللہ خوشی دکھا دیتا ہے کبھی ہم صبر کر لیتے ہیں :)
اس کے ساتھ ساتھ ہم سال شروع ہوتے ہی بلکہ اس سے چند دن پہلے ہی انگریزی تاریخوں کے لحاظ سے آنے والی چھٹیوں کا حساب بھی لگاتے ہیں۔ اور اگر زیادہ اہم دن دوران ہفتہ ہوں تو نئے سال کے ساتھ ساتھ اس کی مبارک بھی دی جاتی ہے۔ ویک اینڈ پر آئیں تو اظہار افسوس کر کے دکھ بانٹا جاتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
دنیا واقعی سمٹ چکی ہے۔ اس سال بلیک فرائیڈے کی رسم پاکستان میں بھی چل نکلی ہے۔ پروموشنل پیغامات تو مل ہی رہے ہیں لیکن چونکہ شروعات ہے تو جن کو بھی 'بلیک فرائیڈے سیل' کا پتہ چل رہا ہے وہ بھی اپنے سب جاننے والوں کو ٹیکسٹ فارورڈ کرتے جا رہے ہیں۔
 
سمٹ جانے سے زیادہ کمرشلائزڈ ہو چکی ہے۔ ہر وہ تہوار جس میں اقتصادی کشش ہو ضرور مقبول ہوتا ہے۔ ناروے میں جب کچھ سال قبل ہالووین آیا تھا تو میڈیا میں بہت شور پڑا تھا لیکن اب معمول ہے کیونکہ اسکے ساتھ ایک بڑی معیشت وابستہ ہے۔ یہی حال جمعہ الاسود اور دیگر مغربی تہواروں کا ہے۔ تہذیبی تہوار تو اب برائے نام ہی رہ گئے ہیں کمرشل ازم کی وجہ سے۔
 
زیک

مسافر
پچھلے سال تھینکس گونگ پر دبئی تھے تو وہاں ایک عجیب چیز دیکھی۔ بلیک فرائڈے کی بجائے وائٹ فرائڈے کی سیل! حد ہو گئی ریسزم کی
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پچھلے سال تھینکس گونگ پر دبئی تھے تو وہاں ایک عجیب چیز دیکھی۔ بلیک فرائڈے کی بجائے وائٹ فرائڈے کی سیل! حد ہو گئی ریسزم کی
ہمارے یہاں بھی چند ایک کمپنیاں وائٹ فرائیڈے منا رہی ہیں۔ کچھ دیر ہوئی ایک ٹیکسٹ موصول ہوا ہے وائٹ فرائیڈے سیل کا۔
 
arifkarim

معطل
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ مارکیٹ خود ہی حساب برابر کر دیتی ہے
صحیح۔ مجھے امریکی سسٹم کا نہیں معلوم البتہ یہاں پر ہماری سالانہ تنخواہ کا دس فیصد حصہ مالکان کو قانوناً ٹیکس والوں کو ادا کرنا ہوتا ہے۔ جون میں جب چھٹیوں کا سیزن شروع ہوتا ہے تو اس ڈپوزٹ سے ٹیکس والے ہمیں پورے مہینے کی تنخواہ زائد دیتے ہیں جسے ہم یک مشت ایک مہینے یا سال میں تقسیم کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ نیز کرسمس کی چھٹیوں میں بونس بھی ملتا ہے تاکہ ان چھٹیوں کی وجہ سے اِنکم پر حرف نہ آئے۔
 
Top