مبارکباد یومِ تشکر

عثمان

محفلین
جمعہ الاسود کی وبا پچھلے کچھ سالوں سے یہاں بھی پہنچ گئی ہے۔ تاجران پورے سال کا ناقص مال سستے داموں کنڈم کرنے کیلئے اس دن کا استعمال کرتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پہلے لوگ لائنوں میں لگ کر غیر ضروری اشیا کی خریداری کرتے ہیں اور پھر ویکنڈ کے بعد دوبارہ لائنوں میں لگ کر انہیں واپس کر رہے ہوتے ہیں۔
یہ معاملے کو سمجھنے کا محض ایک انداز ہے۔
ورنہ اس دن بہت سے لوگ وہ اشیا سستے داموں خریدنے کے قابل ہیں جو وہ پورے سال نہیں خرید سکتے۔ معیاری اشیا بھی لوگوں کو سستے داموں ہاتھ آتی ہیں۔
اس سے بھی بڑھ کر لوگ اپنی ضرورت اور خواہشات کے لیے پیسہ خرچ کرتے ہیں، تاجر کا مال بکتا ہے ، مینوفیکچرر اور سرمایہ دار کو منافع ملتا ہے، حکومت کو ٹیکس حاصل ہوتا ہے۔۔ اور معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
ہم آپکی خوشیاں سمجھ سکتے ہیں:
Screen_Shot_2012-12-23_at_10.02.37_AM.png
ماخذ لگائیے۔
 

عثمان

محفلین
آپ کو Thanksgiving کا دن مبارک ہو :) یہ دن غالباً عالمی طور پر نہیں منایا جاتا ورنہ ہمیں بھی یہاں پتہ چلتا..
جہاں تک مجھے یاد ہے کہ پنجاب کے دیہات میں گندم کی کٹائی کا جشن منانے کی روایت رہی ہے۔ اب یہ قومی یا صوبائی تہورا کا درجہ کیوں نہیں پا سکتی اس کی وجوہات پر خود غور کیجیے۔ :)
 

عثمان

محفلین
یہ بتاتا چلوں کہ امریکہ میں یہ تہوار نومبر کی چوتھی جمعرات جبکہ کینیڈا میں یہی تہوار اکتوبر کی دوسری پیر کو منایا جاتا ہے۔
 

زیک

مسافر
تھینکس گونگ کا کھانا اکثر جلدی کھایا جاتا ہے۔ لنچ اور ڈنر کے درمیان کے وقت۔ مگر ہمارے جس دوست نے آج میزبانی کا ارادہ کیا ہے وہ عام ڈنر کے وقت ہی یہ دعوت رکھنا پسند کرتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شائد یہی۔ میں نے تو بس سکول کی کتابوں ہی میں تذکرہ پڑھا ہے۔ :)
جی یہ بیساکھی ہی ہے۔ انڈین پنجاب میں اب بھی زور و شور سے منایا جاتا ہے، سکھوں کی اس کے ساتھ مذہبی روایات بھی جڑی ہوئی ہیں شاید اس لیے۔ پاکستانی پنجاب میں یہ ختم ہو چکا ہے۔ بچپن کی درسی کتابوں میں واقعی اس پر ایک مضمون ہوتا تھا اب شاید وہ بھی نکال دیا گیا ہے :)
 

زیک

مسافر
آج کالا جمعہ ہے۔ میں کبھی ایسی سیلز پر نہیں گیا۔

فیسبک پر کچھ پاکستانی مسلمان کہہ رہے ہیں کہ جمعہ کبھی کالا نہیں ہو سکتا۔ شاید اسی لئے سفید جمعہ ایجاد کیا گیا ہے۔
 
Top