مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

فاتح

لائبریرین
اس عہدِ خون آشام میں اپنا لہو پلا کر محبت نامی درندہ خصلت جانور پالنے والے بے وقوفوں کو یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک ہو۔۔۔

جذبۂ عشق! عیاں ہو کہ نہاں، تُف بر تُو
حرفِ دلداری و الفت کے بیاں! تُف بر تُو

خاک مجھ ہر کہ محبت کے یقیں کا پیکر
تُو دعا کا کبھی نفریں کا گماں، تُف بر تُو
(فاتح الدین بشیرؔ)
 
col6.gif
 
صائمہ شاہ

محفلین
ت

تعجب ہے " محبت کے یقیں کے پیکر " نے محبت کو درندہ خصلت جانور کا نام دے دیا .
 
فاتح

لائبریرین
ت
تعجب ہے " محبت کے یقیں کے پیکر " نے محبت کو درندہ خصلت جانور کا نام دے دیا .
اس سے پہلے والے حصے پر بھی نظر کیجیے کہ محبت کے یقیں کا پیکر تھا تبھی تو خود پر خاک ڈالتا ہوں
خاک مجھ پر کہ محبت کے یقیں کا پیکر
 
فاتح

لائبریرین
جن احباب کو ویلنٹائن ڈے منانے والوں سے پرخاش ہو یا اس دن کے منانے پر تکلیف محسوس ہو رہی ہے وہ اس تکلیف کے ازالے کے لیے ایک اور دھاگا کھول لیں اور وہاں جو جی چاہے کالم کے تراشے لگائیں یا اس دن کے خلاف تقریریں جھاڑیں لیکن براہ مہربانی یہاں مداری لگانے سے پرہیز کریں۔ شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
استغفر اللہ اللہ مجھے اس لعنت (ویلنٹائن ڈے) سے محفوظ ہی رکھے
یہ میرا کھولا ہوا ہے دھاگا ہے کوئی مسجد یا مصلےٰ نہیں۔ اللہ سے دعا ہی مانگنی ہے تو اس کے لیے اردو ویب محفل کے دھاگے کی ضرورت نہیں، وہ یوں بھی سن لیتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
فاتح بھائی ، ابھی بھی سُرخ رنگ پرفریفتہ ہیں آپ :)؟۔ ہم تو سمجھے تھے کہ"عمرکب کی برس کے سفید ہو گئی "والا معاملہ درپیش ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ، ابھی بھی سُرخ رنگ پرفریفتہ ہیں آپ :)؟۔ ہم تو سمجھے تھے کہ"عمرکب کی برس کے سفید ہو گئی "والا معاملہ درپیش ہے۔
ساجد بھائی! میں بارہ محبتیں کر چکا ہوں اور اسی حیاتِ طیبہ میں مزید اٹھارہ عشق فرمانے کا ارادہ ہے۔ ان شاء اللہ! ;)
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی! میں بارہ محبتیں کر چکا ہوں اور اسی حیاتِ طیبہ میں مزید اٹھارہ عشق فرمانے کا ارادہ ہے۔ ان شاء اللہ! ;)
ماشاء اللہ گویا کہ ہمارے جہانِ فانی سے کوچ کے بعد ایک اور "یادوں کی برات" پڑھنے کو ملے گی اردو دانوں کو۔:D
 
فاتح

لائبریرین
ماشاء اللہ گویا کہ ہمارے جہانِ فانی سے کوچ کے بعد ایک اور "یادوں کی برات" پڑھنے کو ملے گی اردو دانوں کو۔:D
اللہ آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے۔ اب اٹھارہ عشقوں کے لیے فی عشق اڑھائی دن کے حساب سے محض ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہی کافی ہے۔ :D
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس سے پہلے والے حصے پر بھی نظر کیجیے کہ محبت کے یقیں کا پیکر تھا تبھی تو خود پر خاک ڈالتا ہوں
خاک مجھ پر کہ محبت کے یقیں کا پیکر
فاتح صاحب
پھر خاک کیوں آپ تو مبارک کے مستحق ہوے اس یقیں نے اور کچھ دیا یا نہیں آپ کو شاعر تو بنا دیا اور شکریہ یہ بتانے کا بھی کہ ہم کم از کم ایسی انتیس غزلیں اور پڑھنے کو ملیں گی
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب
پھر خاک کیوں آپ تو مبارک کے مستحق ہوے اس یقیں نے اور کچھ دیا یا نہیں آپ کو شاعر تو بنا دیا اور شکریہ یہ بتانے کا بھی کہ ہم کم از کم ایسی انتیس غزلیں اور پڑھنے کو ملیں گی
اس کے جواب میں ہمارے ایک نوحے کے چند اشعار:

جینے کی جستجو نہیں ہو گی
اب تری آرزو نہیں ہو گی

لٹ چکا رخت جو بھی لٹنا تھا
اس پہ اب گفتگو نہیں ہو گی

قتل کی نالش و شکایت اب
کسی کے روبرو نہیں ہو گی

ہو گئی میری جاودانی تمام
نوحہ و ہاؤ ہُو نہیں ہو گی

تجھ سوا اور پر بھی لکھ تو لوں
شعر کی آبرو نہیں ہو گی

کبھی شاید تُو مل بھی جائے مگر
جانِ فاتحؔ! وہ تُو نہیں ہو گی
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس کے جواب میں ہمارے ایک نوحے کے چند اشعار:

جینے کی جستجو نہیں ہو گی
اب تری آرزو نہیں ہو گی

لٹ چکا رخت جو بھی لٹنا تھا
اس پہ اب گفتگو نہیں ہو گی

قتل کی پرسش و شکایت اب
کسی کے روبرو نہیں ہو گی

ہو گئی میری جاودانی تمام
نوحہ و ہاؤ ہُو نہیں ہو گی

تجھ سوا اور پر بھی لکھ تو لوں
شعر کی آبرو نہیں ہو گی

کبھی شاید تُو مل بھی جائے مگر
جانِ فاتحؔ! وہ تُو نہیں ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسا بھی کیا کہ یاد لہو میں گھلی رہے
ایسا بھی کیا کہ عمر۔گذشتہ بسر نہ ہو

یوں خط ۔ ہجر کھینچئے اپنے اور اس کے بیچ
دونوں طرف کی سانس ادھر سے ادھر نہ ہو
 
جس نے یہ لکھا ہے اس کی بھی شاید یہ خواہش بلکہ حسرت ہی رہی ہو گی کہ ایسا کر سکے۔۔۔ :)
 
Top