یوم تشکر

جاسم محمد

محفلین
یہ انتہائی غیر معقول بات ہے کہ آپ کو اپنی ذہانت پر اس قدر ناز ہے۔ :)
میں صرف کسی جرنیل کے اپنے الفاظ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر وہ پاکستان کو مسلسل اپنی سیاسی تجربہ گاہ بنا کر کیوں رکھتے ہیں؟ جیسے جنرل باجوہ نے امریکہ کے حالیہ دورہ پر پاکستان میں لوگوں کو اٹھوا کر ان پر تشدد کرنے کی اپنی طرف سے ایک معقول وجہ بتائی تھی۔ اب اگر وہ اسی طرح پاکستان میں مسلسل جاری عسکری سیاسی انجینرئنگ کی کوئی معقول وجہ بتا دیں تو قوم پر بڑا احسان کریں گے۔ 😉
 
علی وقار

جو تجربہ گاہ میں ہوں گے، وہ تجربہ بھی کریں گے۔ :) اگر وہ تجربہ نہ کریں گے تو، یار دوست پوچھیں گے کہ آپ تجربہ گاہ میں کیوں موجود ہیں۔ :) فوجی سیاسی تجربہ گار میں پچاس کی دہائی سے موجود ہیں، اب وہ نکلنا بھی چاہیں تو انہیں گھسیٹ کر پھر لیبارٹیری میں لڑھکا دیا جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کھیل سے بے زار ہو چکے تھے۔ یعنی کہ بارہ ارب (جیسا کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے)اپنے حصے کے سمیٹے اور پتلی گلی سے نکل لیے۔
اللہ ہی جانتا ہے کہ اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے کیونکہ یہ اثاثے تو ٹیکس ریٹنز میں ظاہر کر دیئے گئے ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ اثاثے غیر قانونی بنائے گئے ہوں، قانونی بھی ہو سکتے ہیں۔ ویسے ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس گندے سڑے نظام کا اپنی جگہ میں بھی ایک چھوٹا سا حصہ ہوں اور بخوبی جانتا ہوں کہ جب ہمارے ارب پتی اپنے اثاثے ٹیکس ریٹنز میں ظاہر کرتے ہیں توہ صرف آئس برگ کی ٹِپ ہی ہوتے ہیں، اصل پہاڑ تو ان کے نیچے چھپایا ہوتا ہے!
 
ممکن ہے کہ قانونی اثاثے ہوں۔ مجھے یوں لگا کہ جیسے یہ آمدن سے زائد ہیں۔ شاید یہ میری غلطی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فوجی سیاسی تجربہ گار میں پچاس کی دہائی سے موجود ہیں، اب وہ نکلنا بھی چاہیں تو انہیں گھسیٹ کر پھر لیبارٹیری میں لڑھکا دیا جاتا ہے۔
یعنی اب کی بار کوئی ایسا خطرناک سیاسی تجربہ کرنا پڑے گا جس کے بعد پوری لیبارٹری ہی دھماکہ سے پھٹ جائے اور یوں ملک کی جان ان روز روز کے سیاسی تجربوں سے چھوٹ سکے؟ 😁
 
میرے خیال میں عمران خان ویسے تو اپنے زور بازو سے بھی آئے ہیں مگر بعضوں کے بقول یہ کچھ ایسا ہی خطرناک سیاسی تجربہ تھا۔ :) وہ تو سب کے ہی گلے پڑ گئے ہیں اور ہر کوئی ان سے چھپتا پھرتا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اللہ ہی جانتا ہے کہ اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے کیونکہ یہ اثاثے تو ٹیکس ریٹنز میں ظاہر کر دیئے گئے ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ اثاثے غیر قانونی بنائے گئے ہوں، قانونی بھی ہو سکتے ہیں۔ ویسے ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس گندے سڑے نظام کا اپنی جگہ میں بھی ایک چھوٹا سا حصہ ہوں اور بخوبی جانتا ہوں کہ جب ہمارے ارب پتی اپنے اثاثے ٹیکس ریٹنز میں ظاہر کرتے ہیں توہ صرف آئس برگ کی ٹِپ ہی ہوتے ہیں، اصل پہاڑ تو ان کے نیچے چھپایا ہوتا ہے!
ممکن ہے کہ قانونی اثاثے ہوں۔ مجھے یوں لگا کہ جیسے یہ آمدن سے زائد ہیں۔ شاید یہ میری غلطی ہے۔
رجیم چینج آپریشن کے بعد حالیہ باجوہ رجیم نے جس تیزی کیساتھ نیب کے پر کاٹے ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں اور دیگر سخت اینٹی کرپشن قوانین کو غیر موثر بنایا ہے۔ اس سے تو یہی تاثر جاتا ہے کہ باجوہ اینڈ فیملی نے ان ۶ سالوں میں ٹھیک ٹھاک مال بنا لیا ہے۔ اور جلدی جلدی نیب قوانین میں تبدیلی کر کے مستقبل میں اپنے احتساب سے بچاؤ کا بھی بندو بست کر گئی ہے 😊
 
جاسم محمد

محفلین
وہ تو سب کے ہی گلے پڑ گئے ہیں اور ہر کوئی ان سے چھپتا پھرتا ہے۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک سچے محب وطن پاکستانی ہیں۔ ایک طاقتور ترین آرمی چیف بھی کہیں نہ کہیں کمپرومائز کر ہی لیتا ہے۔ مگر عمران خان نے بیک وقت پورے نظام سے ٹکر لے لی ہے۔ اور اب ان کے پاس اپنی بقا کیلئے سوائے عوامی طاقت کے اور کوئی ریاستی حمایت بھی موجود نہیں رہی جو ماضی میں تھی۔
 
جی ہاں، وہ بھی دیگر کی طرح سچے محب وطن پاکستانی ہیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
جی ہاں، وہ بھی دیگر کی طرح سچے محب وطن پاکستانی ہیں۔ :)
اب یہ جنرل باجوہ کا امتحان ہے کہ وہ عہدہ سے اترنے کے بعد سچے محب وطن پاکستانی عمران خان کی طرح ملک میں ہی رہتا ہے یا پہلی فلائٹ پر کسی دوسرے ملک میں بھاگتا ہے؟ 😉
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یعنی آپ کا خیال ہے کہ ریٹائرمنٹ کے آخری دن وہ ہمہ وقت بتیسی کی نمائش کرتے رہتے۔ :)
کیا آپ یہ کہنا تو نہیں چاہ رہے کہ جنرل باجوہ کو ابھی ایک اور ایکسٹینشن کی تمنا تھی جو بوجوہ پوری نہ ہو سکی؟ 😉
عارف بھائی اس پہیلی کو حل کریں۔
 
اگر جنرل باجوہ اپنی کتاب میں پاکستان کو سیاسی تجربہ گاہ بنانے کی کوئی معقول وجہ ہی بتا دیں تو یہ ان کا بہت بڑا احسان ہوگا
کوئی معقول وجہ نہیں ہے، ماسوائے اس کے کہ جنرل پاشا کو اپنے دور ڈی جی میں اس وقت کی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ہاتھوں سے مختلف اوقات میں مختلف کرتوتوں پراچھی خاصی سُبکی ہوئی۔ جنرل پاشا ایک منتقم مزاج آفیسر تھے۔ پروجیکٹ نیازی ان کا برین چائلڈ تھا جسے اس وقت کے چیف کیانی اور اس کی کمانڈرز نے مکمل سپورٹ کیا۔ درمیان کے سارے سال فوج کا ادارہ اس پروجیکٹ کو لیکر چلتا رہا اوردس سال بعد انجام نظر آنے پر ہاتھ اٹھا کر نیوٹرل ہو گئے۔
 
Top