یوم شہادت عامر چیمہ : 3 مئی

مہوش علی

لائبریرین
کیا خود کشی سے مرنے والے کا خاتمہ بھی اسلام پر ہوتا ہے؟

میرے ناقص علم کے مطابق خود کشی کرنے والوں کا خاتمہ تو شاید اسلام پر ہی مانا جاتا ہے، بہرحال، جو شخص جان بوجھ کر کسی دوسرے شخص کو قتل کرے، تو قران میں اللہ کہہ رہا ہے کہ اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اُسے شہادت نصیب ہوئی، اس نے خود کشی کی یا وہ قاتل کی حیثیت سے مقتول ہوا، اب جبکہ وہ اس دنیا میں نہیں ہے، ہمیں بحیثیت مسلمان ایک مسلمان کے لیے بخشش کی ہی دعا کرنی چاہیے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے ناقص علم کے مطابق خود کشی کرنے والوں کا خاتمہ تو شاید اسلام پر ہی مانا جاتا ہے، بہرحال، جو شخص جان بوجھ کر کسی دوسرے شخص کو قتل کرے، تو قران میں اللہ کہہ رہا ہے کہ اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔


کم از کم جو دہشت گرد خود کش حملوں میں معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں، اُن کے لیے بخشش کی دعا کرنا بہت مشکل ہے، چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

[arabic]وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا {93}[/arabic]

[النساء:93] اور جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے گا، اس کی جزا جہنم ہے۔ جہاں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر اللہ کا غضب ہو گا اور وہ اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

جب اللہ ذکر کر دے کہ ایسے شخص کے لیے جہنم ہے "جہاں وہ ہمشیہ کے لیے رہے گا" ، تو میرا خیال ہے ایسے شخص کی بخشش کی دعا نہیں کی جا سکتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا کہنا بالکل بجا ہے لیکن عامر چیمہ کے ساتھ کیا ہوا؟ اس کی موت کیونکر اور کن حالات میں ہوئی؟ یہ سب کُلی طور پر معلوم نہیں ہے، میں نے اسی وجہ سے لکھا تھا۔ سزا و جزا تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اور وہی بہتر کرنے والا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو سپینوزا اعلانیہ دہریئے ہیں۔ ان سے آپ کیا امید کر سکتے ہیں۔ یہ باتیں ان کی سمجھ میں آنے والی نہیں ہیں۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
بہرحال ۔۔ عامر چیمہ ایک متنازع شخصیت ہے ۔۔ اس لیے اس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شدت پسندی اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔۔
واللہ اعلم
 

الف نظامی

لائبریرین
دہر اسیر کون و فساد
آج آباد تو کل برباد
کوئی شاد، کوئی ناشاد
عشق ہے ہر غم سے آزاد
عشق سے مومن ہے فولاد
عامر چیمہ زندہ باد

عشق ہے حرص و ہوا سے بلند
عشق ہے مکر وریا سے بلند
عشق ہے ارض و سما سے بلند
عشق ہے عرش علی سے بلند
عشق ہے رفعت کا صیاد
عامر چیمہ زندہ باد

عشق ہے عظمت کا معیار
عشق ہے ہستی کا معیار
عشق سے ایماں شعلہ بار
علم سوا اس کے بیکار
عشق زمانے کا استاد
عامر چیمہ زندہ باد

عشق ہے دانائے اسرار
عشق ہے پیغام دلدار
عشق ہے باب حریم بار
عشق سے ہوتا ہے دیدار
عقل مرید و عشق مراد
عامر چیمہ زندہ باد

عشق فروغ کون و مکاں
عشق بہار باغ جناں
کن فیکوں کا سر نہاں
عشق نہیں محتاج بیاں
عشق سے جان ودل آباد
عامر چیمہ زندہ باد

مرگئے دنیا کے سلطان
شور مچا کے آن دو آن
اب کہان ان کا نام و نشان
عشق امر ہے ، عشق جوان
عشق سے خاکی ،نوری نہاد
عامر چیمہ زندہ باد

عشق جمال یار کی دھن
نخل سرور کی بیخ و بن
گاتے ہیں سب عشق کے گن
عشق کا ثمرہ لا خوف
یاس وحزن سے عشق آزاد
عامر چیمہ زندہ باد

عامر ملت کا شہباز
امت کی عزت کا راز
دین نبی کو اس پہ ناز
کیا ہی ملا اس کو اعزاز
قوم سدا رکھے گی یاد
عامر چیمہ زندہ باد

فرض عشق نبھایا خوب
درس عشق سکھایا خوب
گرتے ہوں کو اٹھایا خوب
سوئے ہوں کو جگایا خوب
کون دے اس ہمت کی داد
عامر چیمہ زندہ باد

آسی مدح سرا ہے تو کیا
عامر سے خوش اہل ولا
بلکہ خود محبوب خدا
بلکہ خالق ہر دوسرا
دے گی قبر ییام جہاد
عامر چیمہ زندہ باد

نتیجہ فکرمفکر اسلام پروفیسر محمد حسین آسی رحمۃ اللہ علیہ
 

الف نظامی

لائبریرین
دہر اسیر کون و فساد
آج آباد تو کل برباد
کوئی شاد، کوئی ناشاد
عشق ہے ہر غم سے آزاد
عشق سے مومن ہے فولاد
عامر چیمہ زندہ باد

عشق ہے حرص و ہوا سے بلند
عشق ہے مکر وریا سے بلند
عشق ہے ارض و سما سے بلند
عشق ہے عرش علی سے بلند
عشق ہے رفعت کا صیاد

عامر چیمہ زندہ باد

عشق ہے عظمت کا معیار
عشق ہے ہستی کا معیار
عشق سے ایماں شعلہ بار
علم سوا اس کے بیکار
عشق زمانے کا استاد

عامر چیمہ زندہ باد

عشق ہے دانائے اسرار
عشق ہے پیغام دلدار
عشق ہے باب حریم بار
عشق سے ہوتا ہے دیدار
عقل مرید و عشق مراد

عامر چیمہ زندہ باد

عشق فروغ کون و مکاں
عشق بہار باغ جناں
کن فیکوں کا سر نہاں
عشق نہیں محتاج بیاں
عشق سے جان ودل آباد

عامر چیمہ زندہ باد

مرگئے دنیا کے سلطان
شور مچا کے آن دو آن
اب کہان ان کا نام و نشان
عشق امر ہے ، عشق جوان
عشق سے خاکی ،نوری نہاد

عامر چیمہ زندہ باد

عشق جمال یار کی دھن
نخل سرور کی بیخ و بن
گاتے ہیں سب عشق کے گن
عشق کا ثمرہ لا خوف
یاس وحزن سے عشق آزاد

عامر چیمہ زندہ باد

عامر ملت کا شہباز
امت کی عزت کا راز
دین نبی کو اس پہ ناز
کیا ہی ملا اس کو اعزاز
قوم سدا رکھے گی یاد

عامر چیمہ زندہ باد

فرضِ عشق نبھایا خوب
درسِ عشق سکھایا خوب
گرتے ہوں کو اٹھایا خوب
سوئے ہوں کو جگایا خوب
کون دے اس ہمت کی داد

عامر چیمہ زندہ باد

آسی مدح سرا ہے تو کیا
عامر سے خوش اہل ولا
بلکہ خود محبوب خدا
بلکہ خالق ہر دوسرا
دے گی قبر ییام جہاد

عامر چیمہ زندہ باد

نتیجہ فکرمفکر اسلام پروفیسر محمد حسین آسی رحمۃ اللہ علیہ

 
Top