یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

سین خے

محفلین
یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

اسلام آباد(24نیوز) پاک بھارت سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت، پاک فوج کی دعوت پر یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی شرکت۔
news-1521824377-7633.jpg

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد میں یوم پاکستان پر پاک فوج کی جانب سے ہونے والی پریڈ میں پہلی بار بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اور ڈپٹی ہائی کمشنر جےپی سنگھ شریک ہوئے۔ ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ بھارتی فوج کے آفسر سنجے وشواس بھی شریک تھے۔

news-1521824371-1277.jpg

علاوہ ازیں شکرپڑیاں گراونڈ میں ہونے والی مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی فوجی افسران کی شرکت

In a first, Indian diplomats attend Pakistan Day parade in Islamabad - The Express Tribune

1-1521807965.jpg

فہد اشرف

محفلین
کیا بھارت کا بھی کوئی ایسا قومی دن ہے جب ان کی آرمی روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرتی ہو؟؟

فہد اشرف اور باقی ہندوستانی محفلین
یومِ جمہوریہ پر دہلی کے راج پتھ پر خوبصورت فوجی پریڈ ہوتا ہے اس کے علاوہ تمام صوبوں کے کلچر کی جھلکیاں وغیرہ پیش کی جاتی ہیں۔ گزرے یومِ جمہوریہ کے پریڈ کی ویڈیو
Mg9NphC-Z-I
 
سین خے

محفلین
ادھر سے بھی تو اچھی پیش رفت ہونی چاہئے، فی الحال تو کنٹرول لائن پر قتل و غارت اور دھمکیوں میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

:) جی بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

عالمی برادری میں زیادہ تنقید کا نشانہ تو پاکستان ہی ہے۔ اس حسب سے یہ پاکستان کی طرف سے ایک چھوٹی ہی سہی، اچھی کوشش ہے۔
 
سین خے

محفلین
پاک و ہند کی اعلیٰ سطحی قیادت ہوش مندی سے کام لے تو یہ خطہ بے پناہ ترقی کر سکتا ہے۔ یہ واقعی مثبت پیش رفت ہے جس کا اظہار دونوں اطراف سے ہونا چاہیے۔

صرف اعلیٰ قیادت ہی کو نہیں بلکہ دونوں ممالک کی عوام میں شدت پسند عناصر کو بھی ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔
 
سین خے

محفلین
"عالمی برادری" صرف اپنے مفادات کو دیکھتی ہے، انصاف سے کام نہیں لیتی۔

جی ہر کوئی اپنا مفاد تو دیکھتا ہی ہے پر ہماری کچھ غلطیاں جن کا ہم عالمی برادری کے سامنے دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اب آئیسولیٹ ہو کر تو رہا نہیں جا سکتا ہے۔ کچھ ہمیں بھی لچک دکھانا پڑے گی :)
 
جی ہر کوئی اپنا مفاد تو دیکھتا ہی ہے پر ہماری کچھ غلطیاں جن کا ہم عالمی برادری کے سامنے دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اب آئیسولیٹ ہو کر تو رہا نہیں جا سکتا ہے۔ کچھ ہمیں بھی لچک دکھانا پڑے گی :)
اب تک تو اکثر ہم نے پاکستان ہی کو "لچکتے" دیکھا ہے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا بھارت کا بھی کوئی ایسا قومی دن ہے جب ان کی آرمی روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرتی ہو؟؟

فہد اشرف اور باقی ہندوستانی محفلین
آپ نے ہندوستانی محفلین کہہ کر ہمارا تو منہ ہی بند کر دیا۔ :)

لیکن پھر بھی فہد صاحب کی بات کے ساتھ یہ کہ انڈین آرمی 26 جنوری کو ریپبلک ڈے پریڈ منعقد کرتی ہے۔ 26 جنوری 1950ء کو انڈیا میں ان کا آئین نافذ ہوا تھا۔
 
اور غالباً 23 مارچ بھی یومِ جمہوریہ وغیرہ ہی تھا ابتدا میں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اور غالباً 23 مارچ بھی یومِ جمہوریہ وغیرہ ہی تھا ابتدا میں؟
جی پاکستان کا پہلا آئین 23 مارچ 1956ء کو نافذ کیا گیا تھا۔ دونوں میں یہ فرق ہے کہ انڈیا نے آئین نافذ ہونے والے دن کو منایا اور پاکستان نے پہلے سے مناتے ہوئے ایک دن کو اپنا آئین نافذ کیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یقینی طور پر۔

لیکن افسوس کہ ایسی چھوٹی چھوٹی پیش رفتیں پہلے بھی لاتعداد بار ہو چکی ہیں۔ ضرورت کچھ مفید اور کنکریٹ فیصلوں کی ہے، اور ایسی پیش رفتیں جب کسی فیصلے کی طرف بڑھنے ہی لگتی ہیں تو بے شمار "امراض" کی وجہ سے اپنی موت آپ ہی مر جاتی ہیں، افسوس۔
 
شاہد شاہ

محفلین
جی پاکستان کا پہلا آئین 23 مارچ 1956ء کو نافذ کیا گیا تھا۔ دونوں میں یہ فرق ہے کہ انڈیا نے آئین نافذ ہونے والے دن کو منایا اور پاکستان نے پہلے سے مناتے ہوئے ایک دن کو اپنا آئین نافذ کیا۔
اس پہلے آئین کا نام قرارداد مقاصد تھا ؟
 
Top