یوم پاکستان 23 مارچ 2018 کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کی وڈیو

محمد وارث

لائبریرین
آپ نے پکڑ لیا وارث بھائی!! :) ہمیں خود ہنسی آئی تھی جب آرمی آفیسر نے ان کو اٹھایا۔
ظاہر ہے وزیرِ اعظم کی یہ حرکت غیر دانستہ تھی مگر یہ ان کی غیر حاضر دماغی کو ضرور ظاہر کرتی ہے، نہ جانے کیا سوچ رہے تھے وزیر اعظم صاحب! :)
 
لاریب مرزا

محفلین

وزیر اعظم کا بھی کیا قصور۔ یقیناً مسحور ہو گئے ہوں گے مارچ پاسٹ دیکھ کے۔ یا شاید ہماری طرح یہی سوچ رہے ہوں کہ کاش میں بھی آرمی میں ہوتا۔ :p :daydreaming:
 
محمد وارث

لائبریرین
وزیر اعظم کا بھی کیا قصور۔ یقیناً مسحور ہو گئے ہوں گے مارچ پاسٹ دیکھ کے۔ یا شاید ہماری طرح یہی سوچ رہے ہوں کہ کاش میں بھی آرمی میں ہوتا۔ :p :daydreaming:
ارے، ایسے لوگ ایسے خواب نہیں دیکھتے کہ میں بھی آرمی میں ہوتا وغیرہ۔ موصوف تو سوچ رہے ہونگے کہ کاش ان فوجیوں کے لیے بھی اُن کا حکم ہی حرفِ آخر ہوتا یا پھر یہ کہ کاش یہ اکڑی ہوئی وردیوں اور گردنوں والے ان کے پیچھے نہ پڑےہوتے۔
 
یاز

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ سوچ رہا ہو کہ یہ وردی والے پیچھے نہ پڑتے تو میں یہاں سلامیاں نہ وصول کر رہا ہوتا، بلکہ آج بھی فقط وفاقی وزیر ہی ہوتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ سوچ رہا ہو کہ یہ وردی والے پیچھے نہ پڑتے تو میں یہاں سلامیاں نہ وصول کر رہا ہوتا، بلکہ آج بھی فقط وفاقی وزیر ہی ہوتا۔
اور یہ بھی کہ یہ آخری پریڈ ہے جو وہ کسی بھی حیثیت میں دیکھ رہے ہیں، پتا نہیں دوبارہ دیکھنے کے لیے کتنے برس انتظار کرنا پڑے گا۔ :)
 
آپ لوگ زیادہ آگے نکل گئے۔
واپسی پر دہی کے علاوہ کیا منگوایا تھا وہ نہیں یاد آ رہا تھا۔
 
شاہد شاہ

ویسے کافی مزیدار صورت حال ہے۔ صدر ممنون سے پہلے پاکستانی صدور پر الزام لگتا تھا کہ یہ عظمی اور وقار کیساتھ ملکر جمہوریت کیخلاف سازشیں کرتے ہیں۔ اب کہیں جا کر ایسا صدر ملا ہے جو اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کر رہا تو وہ بھی برداشت نہیں ہو رہا۔ ہر سال ۲۳ مارچ پر بیچارے لے لتے لیے جاتے ہیں۔
 
Top