یونیورسٹی آف نوٹنگھم کی خزاں

F@rzana

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
فرزانہ باجی بہت خوب
لگتا ہے اب کہیں سے ادھار پکڑ کر یو کے کا ایک چکر لگانا ہی پڑے گا
8)


ادھار محبت کی قینچی ہے تیلے بھیا،
بہن کا گھر ہے“ھنیا منیا“ منانے دلہن بھابھی کے ساتھ آجائیے اور بس :lol:
 

F@rzana

محفلین
بوچھی نے کہا:
واہ ، تھینکس سہیلی :) بہت اچھی ۔ پر میں آپکی کوٹ والی دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ مجھے بہت پسند ہے۔ 8)
اسکو لائیے یہاں ۔ ورنہ میری کٹیُ ۔ :(
باقی آپکی درخت کے نیچے والی بہت اچھی آئی ۔ 8) پتے کتنے اچھے لگ رہے نا ۔
خوب ۔

اور یہ سائیڈ والی تصویر آپکی اب شاعری کی بک ُ کے سر ورق پر ہے نا ۔

باجو یہ ایک تو آپ ہر وقت تھانیدارنی بنی رہتی ہیں، اب پھر ڈرا رہی ہیں کہ تصویر تو نہیں تو “کٹی“
یہ کی بات ہوئی :(

جس تصویر کا آپ کہہ رہی ہیں ہیں وہ تو اتنی پرسنل سی ہے، ہوا سے سارے بال اڑرہے ہیں،
کھینچنے والے کی فرمائش پر پوری بتیسی باہر نکلی ہوئی ہے، توبہ۔
 

F@rzana

محفلین
بوچھی نے کہا:
زبردست تصویریں ہیں فرزانہ۔ پہلی تصویر میں آپ ہیں یا کوئی اور؟
----------- :wink: ہاں آپ بھی لگائیے میں دیکھوں گی۔ 8)
وہ چار بچوں والی بھی لگائیے گا :lol:
:p

یار باجو،۔۔۔۔۔۔ بخشو ناں ںںںںںںںں

اوہ ہاں،
آپ نے درست پہچانا یہ میری کتاب کا ہی سرورق ہے،
کیسا؟
 

F@rzana

محفلین
بوچھی نے کہا:
F@rzana نے کہا:
NUni1.jpg



لگتا ہے یہ شاعری ہی کر رہی ہیں ۔ ایسے ماحول میں تو خوب سوجھتی ہے۔ بہت خوبصورت پیلے پتے ۔ درخت :) میرا دل کر رہا ہے میں بھی آکے بیٹھ جاؤں۔ :D

نائس ۔ سہیلی ۔

لگتا کیا ہے، بلکہ یہی ہورہا تھا،اتنے دلکش اور پیارے پیارے منظر ہیں کہ کیمرہ ان کا احاطہ نہیں کرسکتا، آپ واقعی میں میرے ساتھ آکر بیٹھ جائیے، مجھے انسپائر کیجئے گا میں شاعری کروں گی، کیسا؟
 

F@rzana

محفلین
دوست نے کہا:
واہ جی واہ کیا کہنے۔
بہت اچھی تصویریں ہیں اور اب میرے ڈیسکٹاپ پر سجیں گی۔

شکریہ دوست بھیا، آپ ان سے آپنے ڈیسک ٹاپ کو ضرور سجائیے، موقع ملتے ہی مزید بھی ارسال کرتی ہوں،
یہ موسم میرا فیورٹ ہے، پتوں کے رنگ ایک سے ایک خوبصورت،
پیلے،کتھئی،سرخ،نارنجی سب علیحدہ علیحدہ،
چرمراہٹ کی آواز،
دھوپ چھاؤں کا امتزاج،
نہر کے پانی کا سریلا بہاؤ اور اڑتے پرندوں کی دلنشیں چہچہاہٹ گنگناہٹ۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر لوٹنے کو جی ہی نہیں کرتا۔
ایسے میں شاعری نہ کیجئے تو کیا کیجئے!
 

حجاب

محفلین
بہت حسین تصویریں ہیں فرزانہ بہت خوبصورت۔آپ کی تصویر بھی بہت پیاری ہے یعنی کہ آپ کیوٹ ہیں۔ :)
 

تفسیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
:cry: میری کؤئی تعریف نہیں ۔

ننھی منی بہن باجو ۔ آپ ماہ وش بہن کا انتظار کریں وہ آتی ہی ہونگی۔ :lol:
فرزانہ بہن ، میری ننھی منی باجو نے اب تک آپ کو کیوں چھپا رکھا تھا؟ واہ بھی واہ ۔آپ تو ہر فن مولا ہیں۔ شاعرہ ۔فوٹوگرافر اور بہت سی دوسری چیزیں جو باجو نے ابھی تک چھپا رکھیں ہیں۔ 8)
 

تیشہ

محفلین
:D میں سہیلی جیسی مشہور معروف کہاں؟ :(
کہ میں نے بھی کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہوتا تو لگاتی نا ۔ :(


تعریف کروں کیا اسُکی جس نے مجھے بنایا ۔ ۔ 8)
 

تیلے شاہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
فرزانہ باجی بہت خوب
لگتا ہے اب کہیں سے ادھار پکڑ کر یو کے کا ایک چکر لگانا ہی پڑے گا
8)


ادھار محبت کی قینچی ہے تیلے بھیا،
بہن کا گھر ہے“ھنیا منیا“ منانے دلہن بھابھی کے ساتھ آجائیے اور بس :lol:
انشاءاللہ پہلے حج کر لیں پھر آپکی طرف چکر بھی لگائیں گے
اب مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کے خزاں میں آؤں یا بہار میں
مجھے تو دونوں موسم پسند ہیں
آپ بتائیں کب آنا چاہیے
 
Top