السلام علیکم
حسب وعدہ میں یو پی ایس کی تکنیکی تفصیل کے ساتھ حاضر ہوں۔
انورٹر کا ایک بھائی اوپر بتا چکے ہیں اسلیے اس کی تفصیل نہیں لکھ رہا۔
یو پی ایس کی مکمل فارم دیکھیں تو وہ ہے uninterrruptible power supply
یعنی یہ ایسی پاور سپلائی ہے جو کسی بھی مطلوبہ جگہ پر برقی نظام کو متاثر نہیں ہونے دیتی چاہے مین پاور آف ہی کیوں نہ کر دی جاے۔ تو میں یوں کہہ سکتا ہون یہ standby power system ہے۔
یو پی ایس سے اپنا مطلوبہ کام لینے کیلیے یہ چیزیں لازمی اس کے اندر استعمال ہوتی ہے۔
سویچنگ
بیٹری
انورٹر
سویچنگ :: یہ حصہ سب سے زیادہ اہم ہے کیوں اسی کہ وجہ سے اس کو یو پی ایس کہا جاتا ہے ۔ اگر یہ تیز سویچنگ نہ ہو تو اس ڈیواس کو یو پی ایس نہیں کہا جا سکتا ہے۔ یہ سویچنگ ہی ہے جو اس کو اس قابل بناتی ہے کہ بجلی جانے پر برقی اشیا بند ہونے سے بچ جاتی ہیں اور محظ چند ملی سیکنڈ میں سارا لوڈ بیٹری پر منتقل کیا جا چکا ہوتاہے۔ (یہ بتاتا چلوں ہر الیکٹریکل سرکٹ میں سب سے اہم سویچنگ ہوتی ہے ۔)۔
سیمی کنڈکٹر ڈیوائسزsemicondutor devices کی ایک فیملی جس کو تھائیرسٹر thyristorکہا جاتا ہے۔ thyristor کے خاندان کے 6 ارکان ہیں۔ یہ سب الیکٹریکل ڈیواسز کی سویچنگ اور سپیڈ کنٹرول کے کام آتے ہیں ۔ اس خاندان کا ایک رکن جس کو ایس سی آر SCR یعنی سلکیون کنٹرول ریکٹی فایر کہا جاتا ہے ۔ یہ رکن SCR یو پی ایس میں اپنے مطلوبہ سرکٹ سے منسلک کیا جاتا ہے اور یہی سویچنگ کراتا ہے۔
SCR کیسے سویچنگ کرتا ہے براہ راست اس میں گھسنے کی بجاے میں ایک آسان سی پکچر بنا کر لگا رہا ہون تاکہ ہر صارف اس کو دیکھ کر سمجھ سکے
جیسا کہ تصور میں نظر آرہا ہے ۔ M ایک موٹر ہے پانی کی نیلے رنگ میں وہ پایپ ہے جو پانی کو اوپر PANI والی ٹینکی میں لے جارہا ہے ۔مالٹے رنگ کے دایرے میں SWITCHING سویچنگ سسٹم ہے ۔ سبز رنگ کا وہ پایپ ہے جس سے ہم آوٹ پٹ یعنی WATER OUT لے رہے ہیں ۔
جب موٹر M چل رہی ہوتی ہے تو پانی کی سمت دو طرفہ ہے ۔
1۔ یہ نیلے پایپ میں سے ہوسویچنگ سسٹم میں سےگزر کر پانی کی نیلی ٹینکی تک جا رہا ہے۔یہ یک طرفہ راستہ ہے ہمیشہ کیلیے۔
2۔ یہ راستے میں سویچنگ سسٹم میں سے ہو کر آوٹ پٹWATER OUT کی طرف بھی جا رہا ہے۔ یہ یک طرفہ راستہ ہے صرف تب جب موٹر M چل رہی ہے
یعنی اس وقت موٹر M کے اوپر دارومدار ہے ۔ لیکن ایک دم موٹر M کسی وجہ سے بند ہو گئی۔ مالٹے رنگ والا دایرہ یعنی سویچنگ سسٹم جیسے ہی دیکھےگا کہ موٹر Mکی جانب سے آنے والے پایپ میں پانی آنا بند ہوا ہے وہ فورا سویچنگ سسٹم میں تبدیلی کرے گا اور اوپر نیلی ٹینکی کے پانی کو ایک نیا راستہ فراہم کرے گا جو کہ سویچنگ سسٹم میں سے ہو کر آوٹ پٹWATER OUT کی طرف بھی جا رہا ہے۔ پانی کی ٹینکی سے موٹر M کی طرف پانی نہیں جا سکتا کیوں کہ وہ ہمیشہ کیلیے یک طرفہ راستہ ہے۔
یہ سویچنگ جو آوٹ پٹWATER OUT کی طرف جانے والا راستہ موٹرM سے بدل کر پانی PANI سے جوڑ دینی ہے یہی سب سے اہم ہو ۔ اگر یہ سوچنگ اتنی سلو کہ راستہ بدلنے میں چند ملی سیکنڈٰ سے زیادہ وقت لگا دے تو
آوٹ پٹWATER OUT پر چند لمحوں کیلیے پانی ختم ہو جاے گا جو کہ نہیں ہونا چاہیے ۔ اسی لیے سویچنگ تیز ہونی چاہیے۔
اب آتے ہی واپس یو پی ایس کی طرف ۔ گھر کی مین بجلی اس موٹر M کی طرح ہے ۔ پانی کی ٹینکی ایک بیٹری ہے ، سویچگ سرکٹ میں انورٹر اور ایس سی آر کے سرکٹ لگے ہوے ہیں ۔ آوٹ پٹWATER OUT کوئی بھی الیکٹریکل ڈیوایس ہے ۔ جب تک گھر کی بجلی چل رہی ہو گی اسی سے تمام چیزیں چلیں گی اور وہ ساتھ ساتھ بیٹری کو چارج کر رہی ہو گی جیسے اوپر لکھا کہ جب موٹر M چل رہی ہوتی ہے تو پانی کی سمت دو طرفہ ہوگی ، اسی طرح جب بجلی ہو گی یہ دو طرف جا رہی ہو گی ۔ بیٹری کی جانب اور الیکٹریکل ڈیوایسز کی جانب۔
جیسے ہی بجلی بند ہوئی۔ ایس سی آر یعنی سلکیون کنٹرول ریکٹی کو علم ہو جاتا ہے کہ مین پاور سورس بند ہو گیا ہے ۔ وہ فورا انورٹر کو حکم جاری ہے کرتا ، انورٹر چل جاتا ہے اور بیٹری کا کرنٹ انورٹر میں سے ہو کر آوٹ پٹ کی جانب جانے لگ جاتا ہے ۔ سلکیون کنٹرول ریکٹی کی سویچنگ اتنی تیز ہے کہ یہ چند ملی سیکنڈ میں یہ ساری سویچنگ کر دیتا ہے اور آوٹ پٹ پر لگی کوئی بھی الیکٹرکل ڈیوایس یہ نہیں جان سکتی کہ مجھے آنے والی بجلی اب کسی اور جگہ سے آرہی ہے۔ اگر کسی وجہ سے یوپی ایس کی سوچنگ سلو ہو جاےتو جیسے گھر کی بجلی بند ہو گی تمام چیزیں چند سیکنڈ کیلیے بند ہو سکتی ہیں۔ تب وہ نارمل بیک اپ ہے یو پی ایس بیک اب صرف تب کہیں گے اگر وہ کسی چیز کو بند کیے بغیر کامیابی سے ساری سویچنگ کردے۔
بیٹری کتنی دیر تک گھر کی چیزیں چلا سکے گی اس کا دورومدار بیٹری کی طاقت پر ہے۔
جیسے دوبارہ مین پاور سوورس آن ہو گا ایس سی آر "سلکیون کنٹرول ریکٹی" اس کو دیکھ کر بیٹری سے آوٹ پٹ کی طرف جانے والا کرنٹ بند کر کے دوبارہ پہلی کنڈیشن میں لے آتا ہے جہاں مین پاور سورس سے بیٹری بھی چارج ہو رہی تھی اور آوٹ پٹ کی چیزیں بھی چل رہی تھیں ۔
میرے خیال سے میں نے یہ کافی آسان کر کے لکھا ہے ۔ پھر بھی کسی دوست کو کچھ سمجھنے میں دشواری ہو تو مجھے نشاندہی کر دے میں اس کی وضاحت کر دوں گا ۔