ناصراداسیاں تو رہیں گی یوں ہی مدام ڈھلنے لگی ہے شام ،کوئی گیت گائیے ناصر کاظمی
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 1، 2011 #341 ناصراداسیاں تو رہیں گی یوں ہی مدام ڈھلنے لگی ہے شام ،کوئی گیت گائیے ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #342 شرم اک ادائے ناز ہے اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ ہیں یُوں حجاب میں (چچا)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #343 گم کرب ِ ذات میں کیا یوں کرب ِ کائنات آنکھوں کے کینوس پہ سمندر بنا لیا منصور آفاق
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #344 بارش نے ریشے ریشے میں رَس بھر دیا ہے اور خوش ہے کہ یوں حسابِ کرم ہائے گِل چُکا (پروین شاکر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #345 سورج ڈھالے جاسکتے تھے ہر قطرے سے لیکن یوں ہی بہایا میں نے اشکوں کے الماس کا دریا منصور آفاق
سیما علی لائبریرین فروری 13، 2022 #346 اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں جاں نثار اختر
سیما علی لائبریرین فروری 13، 2022 #347 یوں پھر رہے ہیں جیسے کوئی بات ہی نہیں آلودہ میرے خون سے داماں کیے ہوئے خواجہ محمد وزیر
سیما علی لائبریرین فروری 13، 2022 #348 ہم سادہ ہی ایسے تھے کی یوں ہی پذیرائی جس بار خزاں آئی!سمجھے کے بہار آئے
سیما علی لائبریرین فروری 23، 2022 #349 خلافِ ذوق سہی پر یوں شعر لکھنے سے ذرا سا تجھ سے تعلق بحال رہتا هے