یو ایس بی میں ڈیٹا دکھائی نہیں دے رہا

سبیل

محفلین
:praying:

السلامُ علیکم دوستو!
کیسے ہیں آپ ؟
میرے کمپیوٹر میں وائرس تھا میں نے ڈیٹا یو ایس بی میں کرکے ونڈو دوبارہ کر لی لیکن اب یو ایس بی میں ڈیٹا شو نہیں ہو رہا ہے اگر یو ایس بی کی پروپرٹیز چیک کریں تو ڈیٹا موجود ہے۔
کوئی اس کا حل بتائے۔شکریہ!
 

arifkarim

معطل
یہ وائرس اتنا متاثر کیوں کرتا ہے؟ آپ لوگ ایک اچھا اینٹی وائرس استعمال کیا کریں۔
 

خلیل بہٹو

محفلین
:praying:

السلامُ علیکم دوستو!
کیسے ہیں آپ ؟
میرے کمپیوٹر میں وائرس تھا میں نے ڈیٹا یو ایس بی میں کرکے ونڈو دوبارہ کر لی لیکن اب یو ایس بی میں ڈیٹا شو نہیں ہو رہا ہے اگر یو ایس بی کی پروپرٹیز چیک کریں تو ڈیٹا موجود ہے۔
کوئی اس کا حل بتائے۔شکریہ!

جناب یو ایس بی کا ڈیٹا ظاہر کرنے کا ایک طریقہ بتاتا ہوں، شاید آپ کا مسئلہ حل ہوجائے۔

آجکل ہمارے ساتھ ایک مسئلہ درپیش ہے، وہ یہ کہ ہم اگر یو ایس بی میں کوئی فولڈر کاپی کرتے ہیں، تو وہ فولڈ Hide ہوجاتا ہے، اور اس کی جگہ پر ایسا ہی ایک اور فولڈر ظاہر ہوتا ہے، جوکہ وائرس ہوتا ہے۔ جس پر کلک کرنے سے وائرس کمپیوٹر میں گھس جاتا ہے۔ اس وائرس کے خاتمہ کیلئے Avira Antivirus استعمال کریں۔

Avira یہاں سے ڈائونلوڈ کریں:
http://www.free-av.com/


Hidden فولڈر کو ظاہر کرنے کیلئے My Computer کھولیں اور مینیو بار Tools میں جائیں، وہاں پر Folder Options کو سلیکٹ کریں، اس میں View میں جائیں، یہاں پر ایک آپشن ظاہر ہوگا: Hidden Files and folders کے نام سے۔ اس کے اندر ایک اور آپشن ہے Show hidden files and folders۔ اس آپشن کو سلیکٹ کریں اور بالکل ہی اس کے نیچے ایک اور آپشن ہے Hide protected operating System Files (Recommended)۔ اس پر سے چیک کا نشان ختم کریں اور Ok کردیں۔ اب آپ اپنی یو ایس بی کو کھولیں۔ امید ہے Hidden Folder ظاہر ہوچکا ہوگا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید قیصرانی صاحب! آپ کو بہت عرصے بعد محفل پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ جناب کہاں غائب ہیں؟ سب خیریت ہے؟
 
Top