میرے خیال میں پورے انٹرنیٹ کو پاکستان میں بلاک کر دینا چاہیے۔
فی الحال تو یوٹیوب اور وکی پیڈیا دونوں ہی چل رہے ہیں۔
میرے خیال میں آہستہ آہستہ اس "حکم" پر عمل ہو رہا ہے۔ یوٹیوب ابھی تک چل رہی ہے، انگلش وکی پیڈیا بند ہو گیا ہے، دوسری زبانوں میں کھل رہے ہیں، بہرحال کچھ دیر تک شاید سب کچھ بند ہو جائے۔
اسلام اسی طرح تو نافذ ہوگا پاکستان میں!
یو ٹیوب کو بند کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہاں سیاستدانوں کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ انہیں پسند نہیں۔اور یو ٹیوب ان کی آنکھوں میں بہت عرصے سے کھٹک رہا تھا اوراسی وجہ سے اس ہلے میں انہوں نے اسلام کی آڑ لے کر یو ٹیوب کو بھی بند کر دیا ہے
جبکہ میرے خیال میں ایسا صرف اس لئے کیا گیا کہ فیس بک بین رکھنے کا اگر فیصلہ برقرار رہتا ہے تو لوگ کم تڑپیں گے اور فیس بک شاید دوبارہ نہ کھل سکے۔ لہذا ساتھ میں اور مشہور ویب سائٹس بھی بند کرو تاکہ احتجاج ہو اور فیصلہ پر اثر انداز ہو سکے۔یوٹیوب کو بلاک کرنے کے اقدام سے تو "سازش کی بو" آ رہی ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا بھی خواہ مخواہ میں رگڑے میں آ گیا۔ میرے خیال میں صرف فیس بک کو بین کرنے کا عدالتی فیصلہ ہی کافی تھا۔ باقی حرکتیں "شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں" نے کیں۔