یونس
محفلین
تمام دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا حکمران دکھا سکتے ہو؟
جسکی معاشرت یہ ہو کہ:
جسکی معاشرت یہ ہو کہ:
- قمیص میں دس دس پیوند لگے ہوں ٗ
- کاندھے پر مشک رکھ کر غریب عورتوں کے ہاں پانی بھرآتاہو ٗ
- فرش خاک پر پڑا رہتا ہو، بازاروں میں پڑا پھرتا ہو ٗ
- جہاں جاتا ہو، جریدہ و تنہا چلا جاتا ہو ٗ
- اونٹوں کے بدن پر اپنے ہاتھ سے تیل ملتا ہو ٗ
- در و دربار، نقیب و چاؤش، حشم وخدم کے لفظ سے آشنا نہ ہو ٗ
- عرب و عجم اس کے نام سے لرزتے ہوں ٗ اور
- جس طرف کا رخ کرتا ہو، زمین دہل جاتی ہو ٗ
- عمرِ فاروق کے سفر شام میں سواری کے ایک اونٹ کے سوا اور کچھ نہ تھا ٗ لیکن چاروں طرف غُل پڑا ہوا تھا کہ مرکز عالم جنبش میں آ گیا ہے !