مبارکباد یک مشت مبارکباد!

عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو :) ۔۔۔ کیا کہا؟ کس بات پر؟:idontknow:
اممم ۔۔سوچنے دیں ذرا!! :chatterbox:
دراصل میں کچھ دن سے بہت سست ہوگئی ہوں اور نالائق بھی ، کوئی بات یاد ہی نہیں رہتی۔ سوچ رہی ہوں قیصرانی بھیا عرف پیر صاحب سے کوئی تعویز ہی لے لوں۔ لیکن یہ بھی یاد نہیں رہتا۔ اور تو اور میرے پیغامات بھی سستی کا شکار ہیں۔ خیر ان پیغامات کا نہ بڑھنا تو میری ازلی خاموشی کا منہ بولتا ثبوت ہے :p لیکن حد تو یہ ہے کہ اب میں دوسروں کی پیغاموں پر نظر بھی نہیں رکھتی۔
اور بتاؤں کیا؟ ۔۔ مجھے ناں کچھ بھائیوں سے بہت جیلسی بھی محسوس ہو رہی ہے جو ہر ایک کے مراسلوں پر نظر رکھتے ہیں اور بروقت دھاگہ کھول کر میری شرمندگی میں اضافہ کرتے ہیں۔:cry2: لیکن پھر مجھے فاتح بھیا کو دیکھ کر تسلی ہوتی ہے جو یقینا میری نقل قبل از وقت کرچکے ہیں۔ آخر بھیا کس کے ہیں؟ وہ بھی شاید میرے والی کیفیات کا شکار تھے جو انہوں نے ایک دن عاطف بٹ بھیا کے پیغامات کو دیکھا جو ایک ہزار ہونے والے تھے تو بجائے انتظار کرنے کے فوراَ مبارکباد کا دھاگہ کھول دیا کہ پھر کہیں ایک ہزار ہونے پر کوئی اور بازی نہ لے جائے۔

بس میں نے سب سے بدلہ لینے کا سوچ لیا ہے۔ :p

سب لوگ چونکہ بہت بولتے ہیں چنانچہ سب کے آنے والے اہداف کچھ ہی دنوں میں مکمل ہو جائیں گے تو اس سے پہلے کہ کوئی بھائی ان پر نظر رکھے میں یہاں پر سب کو مبارک دے دیتی ہوں پھر خود ہی میرے پر دانت کچکچائیں گے ۔۔میرا کیا!!! :rollingonthefloor:

شمشاد چاچو کے 158000 مراسلے ہونے میں کونسا دیر لگے گی۔ چاچو میری طرف سے ایڈوانس مبارک باد :)
ابن سعید بھیا کے 47000 مراسلے ہونے والے ہیں بھیا آپ کو بہت مبارک ہو :)
اوہ ۔۔ محمد وارث بھیا کے تو 13000 سے اوپر ہوگئے۔
الف عین بابا جانی کو عنقریب ہونے والے 22000 مراسلے بہت مبارک ہوں۔ :)
قیصرانی بھیا جس رفتار سے پوسٹ کرتے ہیں کچھ ہی دن میں ان کے 27000 ہو جائیں گے۔ ایڈوانس مبارکباد بھیا (میں جل تو نہیں رہی بھیا :p )
محب علوی بھیا کے پیغامات جلد ہی 8888 ہو جائیں گے۔ مبارک ہو بھیا :)
فہیم بھیا 29000 کو پہنچنے والے ہیں۔ مبارک ہو بھیا
اس کے بعد فہیم بھیا کے تیس ہزار ہوں گے تب بھی میں ہی سب سے پہلے مبارک دوں گی بچو! :)
فاتح بھیا کو 9000 کی پیشگی مبارکباد :)
نیرنگ خیال بھیا 3700 مراسلے مبارک ہوں :)
عاطف بٹ بھیا کے 3200 مراسلے ہونے والے ہیں بھیا پیشگی مبارکباد :)
مقدس آپی اور ناعمہ عزیز بولنے والی بہنیں اور سیدہ شگفتہ آپی بھی جلد ہی 21 ہزاری ہو جائیں گی۔ میری طرف سے مبارک ہو بہنا لوگ :)
تعبیر اپیا جلدی ہی گیارہ ہزاری ہو جائیں گی۔ بہت مبارک ہو اپیا جانی :)
قرۃالعین اعوان اپیا کے پیغامات جلدی ہی 5555 ہو جائیں گے۔ مبارک ہو اپیا :)
حسیب نذیر گِل بھائی کو 6200 مراسلے مبارک ہوں :)
محمد بلال اعظم بھائی جلدی ہی 6 ہزاری ہو جائیں گے۔ مبارک ہو بھیا :)
عمر سیف بھیا کو آئندہ مکمل ہونے والا ہدف سترہ ہزاری مبارک :)
نیلم بہنا کو 6300 مراسلے مبارک ہوں :)
امیداورمحبت بہنا کے پیغام جلد ہی 2222 ہونے والی ہیں۔ مبارک ہو بہنا :)
فرحت کیانی اپیا کے پیغام عنقریب 6500 ہو جائیں گے۔ مبارک ہو اپیا :)
انیس الرحمن بھیا کو 4700 مراسلے مبارک ہوں :)
محسن وقار علی بھائی کو 900 مراسلے مبارک ہوں (تھوڑی دیر ہوگئی بھیا :))
ارے محمد امین بھیا تو بہت سلو چل رہے ہیں۔ بھیا آپ کو گزرے ہوئے 7777 مراسلے بہت مبارک :)
نایاب چاچو کے مراسلے 6000 ہونے والے ہیں۔ بہت مبارک ہو چاچو :)
محمد احمد بھیا کے مراسلے جلدی ہی ساڑھے سات ہزار ہوا چاہتے ہیں۔ بہت مبارک ہو بھیا :)

ارے یاد آیا نبیل بھیا کو سب سے پہلے میں ہی مبارک دی تھی ناں بچو! :party:

نوٹ : میں مذاق بالکل نہیں کر رہی سنجیدہ ہوں ۔۔دیکھیں ذرا :nerd:
:rollingonthefloor:
 
:) :) :) بات بے بات مبارکبادی دھاگوں پر اتنی خوبصورت تحریر سے طنز و مزاح نگاروں کو طنز اور مزاح کے درمیان توازن کا سبق سیکھنا چاہیے! :) :) :)
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب بٹیا رانی
اللہ تمہیں سدا اپنی امان میں رکھے اور تم سدا ہنستی مسکراتی ایسے ہی مسکراہٹیں بکھیرتی رہا کرو ۔ آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ عائش پری۔۔۔
لیکن ایک چیز بھول گئیں۔۔۔ :rolleyes:
مانو بلی کو 18400 مراسلے مبارک ہوں۔۔:) :) :)
انیس بھیا چونکہ میں بہت کم بولتی ہوں چنانچہ اتنے مراسلے مستقبل بعید کی بات ہے جبکہ یہاں جن لوگوں کو مبارک دی جا رہی ہے ان کے اہداف مستقبل قریب کی بات ہے۔ :)

فاتح بھیا دیکھیں مشکل اردو آگئی ہے ناں؟
 

فہیم

لائبریرین
اچھا جی تو یہ تھا وہ
جس پر آپ خود رو رہی تھیں اور ابھی یہ لکھ کر سب کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئیں :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا جی تو یہ تھا وہ
جس پر آپ خود رو رہی تھیں اور ابھی یہ لکھ کر سب کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئیں :)
نہیں بھیااا
وہ تو میں سچی مچی والا رو رہی تھی
یہ نہیں تھا وہ بک جو میں نے شروع کی ہوئی ہے ناں وہ تھی۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو آج وہ ختم ہو جاتی۔ وہ تو اتنا زیادہ تھا بھیا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں بھیااا
وہ تو میں سچی مچی والا رو رہی تھی
یہ نہیں تھا وہ بک جو میں نے شروع کی ہوئی ہے ناں وہ تھی۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو آج وہ ختم ہو جاتی۔ وہ تو اتنا زیادہ تھا بھیا

کیوں رو رہی تھیں عائشہ اور کون سی بک (کتاب؟)
 
Top