اَبُو مدین
معطل
بھائی آپ بجا فرما رہے ہیں کہ یہ ایک اردو فورم ہے یہاں اردو ہی بولی جانی چاہیے اور حقیقت پسندی بھی یہی ہے لیکن پاکستان میں پنجابیوں کی کثیر تعداد (تقریباً اڑتالیس فیصد) ہے، اس لیے اگر طنز و مزاح کی خاطر اگر کوئی دوست بول دیتا ہے تو اس کا نہ ہی برا منانا چاہیے اور نہ ہی ڈھنڈورا پیٹنا چاہیے۔ اگرکسی دوست کو سمجھ نہیں آئی تو مطلب اس کے لیے ہے ہی نہیں صرف انہیں کے لیے جن کو سمجھ آئی ہے، اور مزاح کا صحیح لطف صرف مادری زبان میں ہی آتا ہے۔ کئی دفعہ انگریزی میں بھی کمنٹس یا مراسلے کرتے ہیں دوست اگرچہ تعداد کم ہے، اب وہ بھی سمجھ نہیں آتی، حقیقتاً اردو بھی کئی پٹھان بھائیوں کو صحیح سمجھ نہیں آتی، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زبان پر قدغن لگا دی جائے، ہاں اردو پریفرینس ضرور ہونی چاہیے لیکن مینڈیٹری نہیں۔ یہ میری ذاتی رائے ہے آپ کا متفق ہونا ہرگز ضروری نہیں۔جی یہی تو زیک پنجابی زبان کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ پنجابی بری نہیں ہے لیکن اس کا استعمال برا ہو رہا ہے۔ کسی محفل میں ایسی زبان کا استعمال جو سب کی سمجھ میں نہ آئے غلط ہے۔
آخری تدوین: