یہاں سب کچھ منع ہے

تو کیا غلطی سے کسی مرد کو 'جان' کہنا جائز ہے؟ یا یہ بھی "منع" ہے! :)
ایک مرتبہ بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آٹا چکی پر بیٹھنا ہوا۔ ایک جوان ہینڈسم پینٹ شرٹ زیب تن کیے ہوئے تشریف لائے اور یوں گویا ہوئے:
میری جان آٹے کا کیا ریٹ ہے؟
میری جان گندم کی کیا پسائی لیتے ہیں؟
میری جان یہ اور میری جان وہ!
خدا خدا کرکے وہ گئے۔۔۔۔ کافی دیر تک طبیعت پر اس "جان" کا اثر رہا۔:):)
 
ایڈیٹر اتنی واضح غلطی کیسے کر سکتا ہے ان کا نام غالباً محمد سلیم خان ہے لیکن غلطی سے جان لکھ دیا دیکھئیے گا عمران بھائی اب وہ اسی بات پر زیادہ زور دیں گے کہ وہ خان نہیں جان ہیں
:whistle::whistle:
حمیرا آپی ، ایک مراسلے میں پختون بھائیوں کی حمایت کرنے سے پٹھان کیسے بن سکتا ہوں جو غلطی سے خان کو جان لکھ گیا۔
ویسے جس طرح گاندھی جی نے ایک اعتراض کے جواب میں کہا تھا کہ
I am a Hindu , a Muslim , a Jew and a Christian
اسی طرح میرا بھی کہنا ہے کہ
As a Pakistani , I'm a Punjabi , Pathan , a Baluch , a Sindhi and an Urdu Speaking.
Hope this answers the question
 

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:
یڈیٹر کا مراسلہ نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں
لو جی۔۔۔
یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور ایڈیٹر بھی بن بیٹھے!!!
:doh::doh:
ایک نووارد و نوآموز اور ایک کہن سال و آزمودہ کار محفلین کے مابین اس اطوار کے مراسلوں کے تبادلوں سے مابدولت کو اردو محفل میں نقص امن کے حوالے سے سنجیدہ قسم کے تحفظات لاحق ہوگئے ہیں ، چنا نچہ فی الفور مداخلت کرتے ہوئے مابدولت طرفین کو سوئے صلح جوئی راغب کرنے کو اپنا فریضۂ محفلی گردانتے ہیں تاکہ فضائے امن و آشتی کو کوئی گزند نا پہنچنے پائے جس سے یقینا" بہتوں کا بھلا ہوگا۔:):)
 

یاز

محفلین
ایک نووارد و نوآموز اور ایک کہن سال و آزمودہ کار محفلین کے مابین اس اطوار کے مراسلوں کے تبادلوں سے مابدولت کو اردو محفل میں نقص امن کے حوالے سے سنجیدہ قسم کے تحفظات لاحق ہوگئے ہیں ، چنا نچہ فی الفور مداخلت کرتے ہوئے مابدولت طرفین کو سوئے صلح جوئی راغب کرنے کو اپنا فریضۂ محفلی گردانتے ہیں تاکہ فضائے امن و آشتی کو کوئی گزند نا پہنچنے پائے جس سے یقینا" بہتوں کا بھلا ہوگا۔:):)
یہ امربذاتِ خود خوش آئند ہے کہ مابدولت نے جملہ فریقین کے اندازِ سخن میں بقدرِ اشکِ بلبل برانگیختگی و برافروختگی نیز خفگی و کرختگی کا بلاتاخیر نوٹس لیا ہے اور خاکسار کو کامل امید ہے کہ مابدولت اپنے خوش مزاجیِ طبع، مرنجاں رنجی اور بذلہ سنجی وغیرہ سے معاملے کو شستگی و شائستگی سے فیصل فرماویں گے، بصورتِ دیگر دل شکستگی و خستگی بمعہ آزردگی و افسردگی وغیرہ کے سیلِ بلا کا خدشہ بھی خارج از امکان نہ رہے گا کہ جس سے فورم پہ پژمردگی و تیرگی وغیرہ کی افزودگی لاحق ہو سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:
یہ امربذاتِ خود خوش آئند ہے کہ مابدولت نے جملہ فریقین کے اندازِ سخن میں بقدرِ اشکِ بلبل برانگیختگی و برافروختگی کا بلاتاخیر نوٹس لیا ہے اور خاکسار کو کامل امید ہے کہ مابدولت اپنے خوش مزاجیِ طبع سے معاملے کو شستگی و شائستگی سے فیصل فرماویں گے، بصورتِ دیگر دل شکستگی و خستگی بمعہ آزردگی و افسردگی وغیرہ کے سیلِ بلا کا خدشہ بھی خارج از امکان نہ رہے گا۔
مابدولت عزیزی یاز کی دلپذیر اردو سے کماحقہ محظوظ ہوچکنے کے بعد ان کے اندیشۂ پرخطر سے کامل اتفاق کرتے ہیں اور اس ضمن میں مابدولت کی سعیء مقدور بھر کے اعتراف اور سراہنے پر قلب اختلاج زدہ کی کپکپاتی گہرائیوں سے شکریہ بجالانے کو اپنے تئیں باعث فخر وانبساط گردانتے ہیں۔:):)
 
Top