یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

فہیم

لائبریرین
نہیں نہیں یہاں میں احمد حاطب صدیقی کی نظم کی بات نہیں کررہا۔
بلکہ یہ وہ بات ہے جو میری سمجھ نہیں آتی کہ!

کچھ عرصے سے پاک فوج کا کوئی نہ کوئی ہیلی کاپٹر یا جہاز کسی حادثے کا شکار ہوجاتا ہے اور پائلٹ کو شہید قرار دے دیا جاتا ہے۔
جیسے کچھ عرصہ قبل ایک محترمہ نے ایک جہاز دے مارا تھا اور کل ایک لیفٹینینٹ کرنل جناب توقیر صاحب نے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار بنادیا اور میڈیا نے ان کو شہادت کے مرتبے پر فائز کردیا۔

بات یہ ہے کہ کیا یہ واقعی شہادت ہے؟
یا پھر نا اہلی ہے؟

اگر یہ لوگ کہیں جنگ کررہے ہوں اور ان کا کا جہاز یا ہیلی کاپٹر دشمن کے ہاتھوں تباہ ہو اور یہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو سمجھ آتی ہے کہ شہید ہیں۔ لیکن آپ ایک جہاز لے کر نکلیں اور اپنی ناتجربہ کاری یا حماقت سے اس کو تباہ کردیں تو یہ میری نظر میں سراسر نا اہلی ہے نہ صرف اس بندے یا بندی کی بلکہ فوج کی بھی کہ کیوں ایک نا تجربہ کار کو ایک جہاز یا ہیلی کاپٹر اڑانے دیا کہ اس نے کروڑوں روپے مالیت کے جہاز کی بھی واٹ لگادی اور آپ ہیں اس کو شہید بنانے پر تلے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ضروری نہیں ہے کہ جہاز وغیرہ چلانے والے کی نا اہلی ہی سے تباہ ہو، مشین ہے اُس کو بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ دنیا کی کوئی بھی فوج اتنا مہنگا ساز و سامان کسی نااہل یا نا تجربہ کار کے ہاتھ میں دیتی ہو۔ ان کا اپنا پورا طریقہ کار ہوتا ہے ٹریننگ کا۔ مشین میں نقص نہ بھی ہو تو کچھ اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ کاک پٹ میں بھی انسان ہی بیٹھا ہوتا ہے وہ بھی غلطی کر سکتا ہے، بڑے سے بڑا اہل بھی غلطی کر سکتا ہے۔ اور مشین چاہے "کروڑوں" ہی کی کیوں نہ ہو، انسانی جان کا پھر بھی مقابلہ نہیں کر سکتی۔

باقی رہی شہادت، تو مذہبی حیثیت تو آپ کو عالم ہی بتائیں گے، میرے خیال میں "آن ڈیوٹی" جو شخص ہلاک ہو وہ شہید ہی ہے۔
 
وارث بھائی گزشہ کچھ عرصے کے دوران یہ کوئی تیسرا یا چوتھا واقعہ ہے۔
حیرت اس بات پر ہے کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے کہ نہیں کہ ہر کچھ تھوڑے عرصے بعد کوئی نہ کوئی ایسا ہی حادثہ ہوجاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی گزشہ کچھ عرصے کے دوران یہ کوئی تیسرا یا چوتھا واقعہ ہے۔
حیرت اس بات پر ہے کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے کہ نہیں کہ ہر کچھ تھوڑے عرصے بعد کوئی نہ کوئی ایسا ہی حادثہ ہوجاتا ہے۔
یہ بات ضرور قابل غور ہے کہ ایسے واقعات کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے۔

آپ نے یہ تھریڈ "ہمارا معاشرہ" میں شروع کیا ہے جو موڈریشن کے تحت ہے، غیر ضروری تاخیر سے بچانے کے لیے اسے متفرقات میں منتقل کر رہا ہوں، امید ہے گراں نہیں گزرے گا :)
 
وارث بھائی گزشہ کچھ عرصے کے دوران یہ کوئی تیسرا یا چوتھا واقعہ ہے۔
حیرت اس بات پر ہے کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے کہ نہیں کہ ہر کچھ تھوڑے عرصے بعد کوئی نہ کوئی ایسا ہی حادثہ ہوجاتا ہے۔
فہیم صاحب ہمارے پڑوسی مملک بھارت میں تو ایسے واقعات ہم سے بھی چار گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ الیکٹرانکس دس ارب ڈالرز کی بھی ہو ، کسی بھی وقت فیلئر کا شکار ہو سکتی ہے
 
یاز

محفلین
محترم فہیم بھائی! چند گزارشات میری جانب سے بھی، جو ظاہر ہے کہ صرف میرا نکتۂ نظر ہے اور یقیناََ غلط بھی ہو سکتا ہے۔

پہلے بات جہاز یا ہیلی کاپٹر کی تباہی کی۔ اس میں، سوائے معدودے چند واقعات کے، عام طور پر مشینری کا فیلیئر ہوتا ہے۔چونکہ پریوینٹیو مینٹیننس نسبتاََ بہت زیادہ مہنگی پڑتی ہے، اس لئے اس میں تساہل یا بچت کے پہلو ڈھونڈے جانے کے امکانات موجود رہتے ہیں۔ اگر آپ پاک فوج کے پاس موجود ہیلی کاپٹرز یا طیاروں کی تفصیلات کے بارے میں سرچ کریں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ ماسوائے ایک آدھ قسم کے جہاز یا ہیلی کاپٹر کے، باقی سب اپنی معیادی زندگی سے کہیں زیادہ گزار چکے ہیں۔ یقیناََ پائلٹ کی غلطی یا نالائقی بھی بعض حادثات میں سبب بنی ہو گی، لیکن ایسے واقعات نسبتاََ کافی کم ہیں۔ عامر خان کی مشہور فلم "رنگ دے بسنتی" بھی ناقص مرمت یا ناقص پرزہ جات کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی حادثات کے موضوع پہ بنی تھی۔

رہی بات شہادت قرار دیئے جانے کی۔ اس پہ صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اگر حادثہ کسی فنی خرابی کی وجہ سے ہوا ہو، یا دورانِ تربیت آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا ہو تو اس کو بھی ویسے ہی شہادت کا درجہ ملنا چاہئے جیسا کہ دورانِ جنگ یا محاذ پہ ہونے والی وفات پہ دیا جاتا ہے۔
باقی ہمارے میں ملک میں شہادت یا شہید کے لفظ کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے، اس پہ طویل بحث کی جا سکتی ہے جو شاید اس لڑی کی حدود سے بھی باہر نکل جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
عامر خان کی مشہور فلم "رنگ دے بسنتی" بھی ناقص مرمت یا ناقص پرزہ جات کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی حادثات کے موضوع پہ بنی تھی۔

یہ واقعی ایک خوبصورت فلم ہے۔ ایک بہترین پائلٹ کا جہاز تباہ ہو جاتا ہے اور وہ جہاز کو شہری آبادی پر گرنے سے بچاتے بچاتے مر جاتا ہے۔ اصل وجہ ڈیفنس منسٹر کی کرپشن ہوتی ہے لیکن حکومت اسے پائلٹ کی نا اہلی گردانتی ہے۔ کم از کم انڈیا والوں میں اتنی ہمت تو ہے کہ اس طرح کے موضوعات کو سامنے لاتے ہیں :)
 
bilal260

محفلین
فہیم صاحب ہمارے پڑوسی مملک بھارت میں تو ایسے واقعات ہم سے بھی چار گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ الیکٹرانکس دس ارب ڈالرز کی بھی ہو ، کسی بھی وقت فیلئر کا شکار ہو سکتی ہے
ایسی باتیں ہوتیں ہیں مگر میڈیا پر نہیں آنے دیتے۔
 
فہیم

لائبریرین
آپ نے یہ تھریڈ "ہمارا معاشرہ" میں شروع کیا ہے جو موڈریشن کے تحت ہے، غیر ضروری تاخیر سے بچانے کے لیے اسے متفرقات میں منتقل کر رہا ہوں، امید ہے گراں نہیں گزرے گا :)
ٹھیک کیا آپ نے۔
مجھے علم نہیں تھا کہ وہ سیکشن موڈریشن کے تحت ہے ورنہ میں اسے وہاں نہیں شروع کرتا:)
 
محمدظہیر

محفلین
فہیم صاحب ہمارے پڑوسی مملک بھارت میں تو ایسے واقعات ہم سے بھی چار گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ الیکٹرانکس دس ارب ڈالرز کی بھی ہو ، کسی بھی وقت فیلئر کا شکار ہو سکتی ہے
انڈیا میں ہوتے رہتے ہیں ایسے حادثات لیکن چار گناہ زیادہ ہیں یہ کہنا مشکل ہے. اور میری معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کا تعلق الیکٹرانکس سےزیادہ میکانیکل اور آؤٹو موبائل سے ہے
 
ناصر رانا

محفلین
فیلڈ انجینئر ہونے کے ناطے میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ہمارے فوجی ادارے کس قدر تکنیکی مہارت رکھتے ہیں اور مشینریوں کی پری وینٹو مینٹیننس کے زمرے میں کتنا غبن ہوتا ہے۔ اور یہ کہ مشینریز کی حالت کس قدر دگرگوں ہے۔
کبھی کبھی تو مجھے ہول آتا ہے کہ خدانخواستہ اگر جنگ ہوئی تو کیا ہوگا۔ اس پورے سسٹم کو اچھی طرح دیکھا ہوا ہے۔
 
میں نے فیس پر بھی یہ بات واضح کی ہے کہ مقصد یہی کہ جب ہمارے جہاز یا جنگی ہیلی کاپٹر ٹیسٹ اڑان میں ہی تباہ ہو رہے ہیں تو جنگ کی صورت میں کیا ہوگا؟
جو لوگ اس خراب صورت حال کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کچھ تو کاروائی ہو۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
مشینری اور قابلیت سے زیادہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا مسئلہ ہے ۔ مینٹینینس تو دور کی بات باقاعدہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ہی پاس نہیں کر سکتے ان کے طور طریقے ۔
پائلٹ کتنا بھی ماہر کیوں نہ ہو مکینیکل فالٹ کے آگے صرف ایک حد تک ہی دماغ چلا سکتا ہے ۔
 
ہمارے عسکری انجینئرز اس زحمت سے مبرا ہیں۔
 
یاز

محفلین
الیکٹرانکس دس ارب ڈالرز کی بھی ہو ، کسی بھی وقت فیلئر کا شکار ہو سکتی ہے

الیکٹریکل انجینئر ہونے کے ناطے (ناتے بھی لکھتے ہیں شاید :thinking:) سے شاید میری رائے کچھ جانبدارانہ سی ہو، لیکن عرض یہ کرنا چاہوں گا کہ الیکٹرانکس کے فیل ہونے کے چانسز سب سے کم ہوتے ہیں۔ الیکٹرومکینیکل یا خالصتاََ مکینیکل آلات یا پرزہ جات کے فیلیئر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ امکان اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب ڈیزائنر کی بیان کردہ احتیاطی مرمت یا دیکھ بھال (پریوینٹیو مینٹیننس) نہ کی جائے یا اس میں ڈنڈی ماری جائے۔ الیکٹرانکس کو عموماََ سب سے کم احتیاطی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
بات یہ ہے کہ کیا یہ واقعی شہادت ہے؟
یا پھر نا اہلی ہے؟
یہ شہادت ہے یانہیں مکمل مذہبی مسئلہ ہے۔ البتہ جب عسکری مشینری اپنے آپ تباہ ہو رہی ہو تو یہ نااہلی سو فیصد ہے۔ پائلٹ کی، انجینئر کی یا پورے عسکری ونگ کی جو اسکا انچارج ہے۔

میرے خیال میں "آن ڈیوٹی" جو شخص ہلاک ہو وہ شہید ہی ہے۔
آج شہید کی ایک نئی تعریف معلوم ہوئی:)

حیرت اس بات پر ہے کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے کہ نہیں کہ ہر کچھ تھوڑے عرصے بعد کوئی نہ کوئی ایسا ہی حادثہ ہوجاتا ہے۔
چیک اینڈ بیلنس تو عسکری اداروں کو کرنا ہے۔ ہم سویلیز کا اس معاملے میں کیا لینا دینا۔ یہ کونسا کوئی جمہوری ادارے ہیں۔

باقی ہمارے میں ملک میں شہادت یا شہید کے لفظ کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے، اس پہ طویل بحث کی جا سکتی ہے جو شاید اس لڑی کی حدود سے بھی باہر نکل جائے۔
جی اور یہ اس لڑی کا موضوع بھی نہیں۔ پہلے ہی ایک "ممتاز" شخصیت پوری محفل کو اپنے ساتھ بہا کر لیجا رہی ہے۔

کبھی کبھی تو مجھے ہول آتا ہے کہ خدانخواستہ اگر جنگ ہوئی تو کیا ہوگا۔ اس پورے سسٹم کو اچھی طرح دیکھا ہوا ہے۔
ہول یا مین ہول؟ اگر جنگ ہو گئی تو امید ہے جوہری بم اور میزائل فنی خرابی کا شکار نہیں ہوں گے۔

جو لوگ اس خراب صورت حال کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کچھ تو کاروائی ہو۔
جی ان ذمہ داروں کیخلاف ڈیفنس ہاؤسنگ، عسکری ہاؤسنگ وغیرہ میں "کاروائی" ہو رہی ہے۔
 
Top