تعارف یہ تو وہی جگہ ہے!

گلِ لالہ

محفلین
السلام و علیکم
امید ہے کہ اہلِ محفل کے مزاج بخیر ہوں گے۔
ہم نے آج ہی یہاں اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ امید ہے کہ آتے جاتے رہیں گے۔
نام تو اب تک آپ کو پتہ چل گیا ہوگا۔ جی یہ ہمارا ہی نام ہے۔ کیوں ہے یہ اب سے پوچھ کر بتائیں گے کیونکہ انھوں نے ہی رکھا تھا۔ :D
کام کا تو ابھی تک ہم خود فیصلہ نہیں کر پائے کہ کیا کام کرتے ہیں ہاں یہ ہے کہ کچھ نہ کچھ کرتے ضرور رہتے ہیں بلکہ زبردستی کام کروائے جاتے ہیں ہم سے :)
محفل کا پتہ کچھ دن پہلے چلا۔ہم نے اپنی ایک فرینڈ سے اردو سائٹس کے بارے میں پوچھا۔ انھوں نے اٹھا کر ایک لمبی لسٹ میل کر ڈالی۔۔۔ ان میں اردو ویب بھی شامل تھی۔ بس پوچھتے تاچھتے ہیاں پہنچ گئے۔
اب دیکھتے ہیں کب تک یہاں کے باسی ہمیں برداشت کرتے ہیں۔
باقی باتیں پھر ہوں گی۔ ویسے ہماری ایک خوبی یہ بھی ہے کہ ہم زیادہ نہیں بولتے۔ یقینناً آپ لوگ اس بات سے اتفاق کریں گے :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
گلِ لالہ میں آپ کو اہل محفل کی طرف سے اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔ یہاں آپ کو بہت اچھے اچھے ساتھی ملیں گے جن کی صحبت میں آپ بہت لطف اندوز ہوں گی۔
 

گلِ لالہ

محفلین
آپ لوگوں کے بہت ممنون ہیں ہم۔ کافی دنوں سے ہیاں مہمان کی حیثیت سے آ رہے تھے اچھا لگا ماحول سو ہم بھی محفل کا حصی بن گئے۔ ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اچھی بات نہیں ہے ناں، آپ اتنے دنوں سے مہمان کی حیثت سے آتی رہیں، پہلے ہی دن کیوں نہ رکن بن گئیں، خیر دیر آید درست آید۔ اب ادھر ہی رہیے گا۔
 

گلِ لالہ

محفلین
بلکل اچھی بات نہیں ہے لیکن ہم اصل میں تھوڑے سست بھی واقع ہوئے ہیں اس لئے تاخیر ہوئی لیکن اب آئے ہیں تو آتے ہی رہیں گے انشاءاللّہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہوئی ناں بات لائیے پھر ملائیے ہاتھ اسی بات پر
0029.gif


ہمیں بھی آپ کے
chat.gif
کا انتظار رہے گا۔
 

گلِ لالہ

محفلین
کیوں نہیں جی اگر اہلِ محفل نے ہمیں برداشت کرنے کی حامی بھر لی تو ہم یہاں سے کہیں اور نہیں جانے والے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب ہم جیسوں کو اہلِ محفل نے اتنے عرصے سے برداشت کیا ہوا ہے تو آپ کو کیوں نہیں کریں گے؟

لکھ لیں کہ اب تو آپ ادھر کی ہی ہو کر رہ گئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
گلِ لالہ نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل کا پتہ کچھ دن پہلے چلا۔ہم نے اپنی ایک فرینڈ سے اردو سائٹس کے بارے میں پوچھا۔ انھوں نے اٹھا کر ایک لمبی لسٹ میل کر ڈالی۔۔۔ ان میں اردو ویب بھی شامل تھی۔ بس پوچھتے تاچھتے ہیاں پہنچ گئے۔۔۔۔ :oops:

ذرا اپنی اُس فرینڈ کا اتہ پتہ تو بتائیں، ہم اس کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کریں گے۔
 
خوش آمدید گل لالہ۔ امید ہے کہ آپ یہاں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ اور یہ ہمارے شمشاد بھائی جان ہیں نا، یہ بڑے ہی گریٹ انسان ہیں۔۔۔ ان کے ہوتے ہوئے آپ کو کبھی یہاں اجنبی پن محسوس نہیں ہوگا۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

گلِ لالہ محفل میں خوش آمدید۔ لیکن آپ نے بتایا نہیں کہ کس دوست نے آپ کو محفل کے بارے میں بتایا۔ کیا وہ بھی یہاں کی ممبر ہیں؟۔
 

گلِ لالہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
جب ہم جیسوں کو اہلِ محفل نے اتنے عرصے سے برداشت کیا ہوا ہے تو آپ کو کیوں نہیں کریں گے؟

لکھ لیں کہ اب تو آپ ادھر کی ہی ہو کر رہ گئیں۔
چلیں جی اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔ ویسے ہمیں واقعی یہاں آنا اچھا لگ رہا ہے۔
 

گلِ لالہ

محفلین
راہبر نے کہا:
خوش آمدید گل لالہ۔ امید ہے کہ آپ یہاں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ اور یہ ہمارے شمشاد بھائی جان ہیں نا، یہ بڑے ہی گریٹ انسان ہیں۔۔۔ ان کے ہوتے ہوئے آپ کو کبھی یہاں اجنبی پن محسوس نہیں ہوگا۔
جی آپ کا بہت شکریہ۔ ہمیں واقعی یہاں اجنبیت محسوس نہیں ہو رہی۔
 

گلِ لالہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
وعلیکم السلام،

گلِ لالہ محفل میں خوش آمدید۔ لیکن آپ نے بتایا نہیں کہ کس دوست نے آپ کو محفل کے بارے میں بتایا۔ کیا وہ بھی یہاں کی ممبر ہیں؟۔
شمشاد نے کہا:
گلِ لالہ نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل کا پتہ کچھ دن پہلے چلا۔ہم نے اپنی ایک فرینڈ سے اردو سائٹس کے بارے میں پوچھا۔ انھوں نے اٹھا کر ایک لمبی لسٹ میل کر ڈالی۔۔۔ ان میں اردو ویب بھی شامل تھی۔ بس پوچھتے تاچھتے ہیاں پہنچ گئے۔۔۔۔ :oops:

ذرا اپنی اُس فرینڈ کا اتہ پتہ تو بتائیں، ہم اس کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کریں گے۔


معلوم نہیں وہ یہاں ممبر ہیں کہ نہیں۔۔آپ کو حیرت ہوگی کہ ہم ابھی ان سے ایک بار ہی ملے ہیں۔ اصل میں ہماری ملاقات ان سے ٹرین میں ہوئی تھی۔ فون نمبرز اور ای-میل آئی ڈیز کا تبادلہ ہوا۔ ہم نے ان سے کہا کہ ہم تو اردو بولنے کو ترس گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیں کچھ سائٹس بھیجیں گی۔ ان میں سے ایک اردو ویب بھی تھی۔ محفل توسراسر ہماری اپنی دریافت ہے۔ اور ان کا نام سمن ہے۔ اب ہم ان سے اس بارے میں تفصیل پوچھیں گے۔
 
Top