فراز یہ دل کا چور کہ اس کی ضرورتیں تھیں بہت - نایافت از احمد فراز

ماروا ضیا

محفلین
تلاش کے باوجود اردو محفل پر یہ غزل نہ ملنے پرآپ دوستوں کے سامنے پیش کر رہی ہوں
یہ دل کا چور کہ اس کی ضرورتیں تھیں بہت
وگرنہ ترکِ تعلق کی صورتیں تھیں بہت
ملے تو ٹوٹ کے روئے نہ کھل کے باتیں کیں
کہ جیسے اب کے دلوں میں کدورتیں تھیں بہت
بھلا دیئے ہیں تیرے غم نے دکھ زمانے کے
خدا نہیں تھا تو پتھر کی مورتیں تھیں بہت
دریدہ پیرہنوں کا خیال کیا آتا؟
امیرِ شہر کی اپنی ضرورتیں تھیں بہت
فراز دل کو نگاہوں سے اختلاف رہاوگرنہ
شہر میں ہم شکل صورتیں تھیں بہت
نایافت
 
باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوبصورت کلام

دریدہ پیرہنوں کا خیال کیا آتا؟
امیرِ شہر کی اپنی ضرورتیں تھیں بہت
 
سید زبیر

محفلین
شکریہ ، بہت خوبصورت شراکت
ملے تو ٹوٹ کے روئے نہ کھل کے باتیں کیں
کہ جیسے اب کے دلوں میں کدورتیں تھیں بہت
واہ
 
ماروا ضیا

محفلین
بلال صاحب چلیں پھر ہم نے آپ کا کُچھ بوجھ بانٹ لیا اصل میں یہ غزل مجھے آپکے انتخاب فراز میں بھی نہیں ملی تھی جو برقی کُتب میں آپ نے جمع کروایا اور نہ ہی مجھے اردو محفل میں ملی۔ تو میں نے جھٹ سے شئیر کر دی :)

شکریہ @سیدزبیر صاحب آپکا بھی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

اصل میں ابھی تک میں نایافت پہ پہنچا ہی نہیں۔
اور غزلیں تو فاتح بھائی کے پاس موجود ہیں، اگر ان میں سے ایک کتاب کی غزلیں دوسری کتاب کی نظموں کے ساتھ دے دی جائیں تو ٹھیک رہے گا۔
 
ماروا ضیا

محفلین
اگر آپ عنائت فرما دیں تو آپکا احسان ہو گا چاہے پی ڈی ایف میں ہی ہوں

درد آشوب
نابینا شہر میں آئینہ
مودلک
غزل بہانہ کرو
جاناں جاناں
ان میں سے جو بھی آپ کے پاس ہے وہ دے دیں یا ان کا مجموعہ کلام "شہر سُخن آرستہ ہے" ہو تو صرف وہی کافی ہے
باقی کُتب میرے پاس ہیں پی ڈی ایف میں ہی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر آپ عنائت فرما دیں تو آپکا احسان ہو گا چاہے پی ڈی ایف میں ہی ہوں

درد آشوب
نابینا شہر میں آئینہ
بودلک
غزل بہانہ کرو
جاناں جاناں
ان میں سے جو بھی آپ کے پاس ہے وہ دے دیں یا ان کا مجموعہ کلام "شہر سُخن آرستہ ہے" ہو تو صرف وہی کافی ہے
باقی کُتب میرے پاس ہیں پی ڈی ایف میں ہی
میں آپ کو میڈیا فائر پہ اپلوڈ کر کے لنک پی ایم کر دوں گا۔
اگر کل تک نہ کر سکوں تو مجھے پی ایم کر کے یاد کورا دیجیے گا کیونکہ ہو سکتا ہے میں بھول بھی جاؤں۔
اور نام "بودلک" ہے، "مودلک" نہیں۔
 
Top